محدث فتوی اہل حدیث علماء کے فتاوی کو جمع کر کے آن لائن پیش کرنے کا ایک منصوبہ ہے۔ اس میں موجود ہر فتوی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ ادارہ محدث کی بھی رائے ہو۔ وہ ہو بھی سکتی ہے اور نہیں بھی کیونکہ اہل حدیث علماء کے فتاوی میں بعض اوقات اختلاف ہو جاتا ہے جیسا کہ ہر مذہب یا مسلک میں بہت سے مسائل میں اس کے پیروکاروں کی رائے ایک سے زائد یا مختلف ہوتی ہے۔ اور یہ دلائل کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ تھریڈ کا عنوان درست نہیں ہے کیونکہ احکام ومسائل ادارہ محدث کی فتاوی کی کتاب نہیں ہے بلکہ ایک معروف اہل حدیث عالم دین کی کتاب ہے کہ جس کا حوالہ فتوی کے نیچے موجود ہے۔ اور یہ رائے ان عالم دین نے بھی علامہ ابن حجر رحمہ اللہ کے حوالہ سے نقل کی ہے کہ جس کا حوالہ فتوی میں موجود ہے۔ لوگ بات کو کیا سے کیا بنا دیتے ہیں؟