وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
بھائی اہل تشیع خود کو مسلمان کہلانے والا گروہ ہی ہے۔ اور غیر مسلم بھی انہیں مسلمانوں کا حصہ ہی سمجھتے ہیں۔ کسی گروہ کو تقابل مسالک کی کیٹگری میں رکھنے یا نہ رکھنے سے ادارے کا اس گروہ کے بارے میں موقف کشید نہ کیا جائے۔
آپ نے رجسٹر ہونے کے بعد کافی اہم مضامین شیئر کئے تھے۔ اگر ممکن ہو تو وہ سلسلہ جاری رکھیں۔ اصل اہمیت ان مضامین کی ہے نا کہ اس کیٹگری کی جس میں وہ پوسٹ کئے جا رہے ہوں۔
جزاکم اللہ خیرا۔
السلام و علیکم و رحمت اللہ
احقر کی پذیرائی کا شکریہ۔
جناب اس طرح تو کم علمی اور فہم کے باعث قادیانوں کو بھی ہمارے کئی مسلمان اور طبقے، مسلمان ہی شمار کرتے ہیں، یہ الگ بات ہے کہ وہ عند الامت کثیرہ، ختم نبوت کے منکر ہیں اس لئے مسلمان نہیں۔ مجھے آپ کی اس دلیل سے قطعاً اتفاق نہیں۔
میں اس فورم کی انتظامیہ میں شامل نہیں، اسی لئے درخواست کررہا ہوں۔ کم از کم فورم کی حد تک یہ تفریق واضح کرنی نہایت ضروری ہے، نہ کرکے سادہ لوح مسلمانوں کا اندیشہ پختہ ہونے اور کرنے کے مترادف ہے۔
امید ہے کہ محدث فورم کے سینئر اراکین اس بات کا نوٹس لے کر اس کی تصحیح فرمائیں گے۔
جزاک اللہ خیر