• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث فورم اور اختلاف

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
شمولیت
مارچ 11، 2013
پیغامات
35
ری ایکشن اسکور
123
پوائنٹ
0
اس فورم کا کافی عرصے سے قاری تھا لیکن چند دنوں سے کچھ لکھنا بھی شروع کیا ہوا ہے ایک چیز مجھے اچھی نہیں لگی کہ ہر ہر پوسٹ میں اختلاف کیا جارہا ہے بہت کم ایسی پوسٹس ہین کہ جن میں اہل علم ساتھیوں نے اتفاق ظاہر کیا ہو ،اور زیادہ تر آپسی اختلاف نظر آتا ہے مثلا اہل حدیث ساتھیوں کا آپس میں اختلاف ،اور دوسرے فرقوں سے تو ظاہر بات ہے ہونا ہی ہے لیکن آپس میں ان سے بھی زیادہ اختلاف کیا جا رہا ہے آخر کیوں ؟اس کا مطلب ہوا کہ سچ کوئی بھی نہیں؟ایک تو غلطی پر ہے اور ایک سچ پر ؟اس اختلاف کا اسلام کو کیا فائدہ ؟اللہ کے لئے کچھ سوچیں اور جتنا ہو سکیں اختلاف سے بچیں اور اتفاق کی فضا پیدا کریں ۔اگر میری ان باتوں سے کسی کی توہین ہوئی ہے پیشگی معذرت لیکن اس کا حل تو پیش کیا جائے؟پھر آپسی اختلاف فقہی مسائل میں بھی،اصول حدیث کے مسائل میں بھی،جھادی مسائل میں اور عقیدہ کے مسائل میں بھٰی


کیا اسلام ایک نہیں
کیا اصول حدیث ایک نہیں
کیا علماء کا کسی بات پر اتفاق ممکن نہیں ۔
ہر کوئی دوسرے کو ہٹ کرتا نظر آتا ہے
آخر کیوں ؟؟؟
اہل علم بھائی میرے گزارشات پر توجہ سے غور کریں اور جواب دیں ؟
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384

aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
سیف السلام صاحب آپ کی فکر بجا مگر اتحاد کی دعوت کن کو دے رہے ہیں؟
وہ جو معمولی باتوں پر ایک دوسرے کو کافر مشرک بدعتی وہابی ،انگریز کا ایجینٹ ،اوع نہ جانے کیا کیا مغلظات ایک دوسرے کو سناتے رہتے ہیں۔ان بے چاروں کی روٹیاں ان کاموں سے وابستہ ہیں ،ان طریقوں سے خوب کھالے صدقات، زکوۃ ملتی ہے ،یہ کبھی بھی امت کو ایک نہیں ہونے دے گے۔مسجد جن کی منڈی ہو منبر جن کی دکان ہو بھلا وہ کیا جانے عظمت دین۔
 
شمولیت
جنوری 19، 2013
پیغامات
301
ری ایکشن اسکور
571
پوائنٹ
86
سیف السلام صاحب آپ کی فکر بجا مگر اتحاد کی دعوت کن کو دے رہے ہیں؟
وہ جو معمولی باتوں پر ایک دوسرے کو کافر مشرک بدعتی وہابی ،انگریز کا ایجینٹ ،اوع نہ جانے کیا کیا مغلظات ایک دوسرے کو سناتے رہتے ہیں۔ان بے چاروں کی روٹیاں ان کاموں سے وابستہ ہیں ،ان طریقوں سے خوب کھالے صدقات، زکوۃ ملتی ہے ،یہ کبھی بھی امت کو ایک نہیں ہونے دے گے۔مسجد جن کی منڈی ہو منبر جن کی دکان ہو بھلا وہ کیا جانے عظمت دین۔
محترم عقیل صاحب بے جا الزام لگانا تو آپ لوگوں کی گھٹی میں شامل ہے ۔اختلاف کرنا حق ہے لیکں دلیل سے ایویں نہیں ۔اور آپ لوگ تو دلیل سے کورے ہیں اس لیے
آپ لوگ صرف الزام ہی لگا سکتے ہیں ۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
ہر بات کو کہنے اور سمجھنے کے کئی انداز ہوتے ہیں۔
علمی و اجتہادی اختلاف علمائے کرام میں ناگزیر ہے۔ نہ اس سے صحابہ کرام مستثنیٰ تھے، نہ متقدمین محدثین اور فقہائے کرام اور نہ آج اس سے نجات ممکن ہے۔
جس بات کو آپ اختلاف سمجھ کر شکایت کر رہے ہیں، وہ اتفاق کی پہلی منزل کہی جا سکتی ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ محدث فورم یہ اختلاف پیدا کر رہا ہے۔
یہ اختلاف تو ان علمائے کرام میں انفرادی طور پر موجود ہی ہے۔ ہاں یہاں ان مختلف الفکر احباب کے انفرادی نظریات یکجا نظر آتے ہیں، جس سے ایسا تاثر پیدا ہوتا ہے۔ ورنہ درحقیقت یہ ایک صحتمندانہ رویہ ہے کہ آپسی اختلافات کو کسی ایک جگہ ڈسکس کیا جائے تاکہ اختلاف کرنے والے نہ سہی، ان کی بحوث کا مطالعہ کرنے والے عام قارئین طرفین کے دلائل کی قوت ملاحظہ کر کے اپنے لئے درست منہج منتخب کر سکیں۔

جو آپ نے یہ بات ذکر کی کہ ہر کوئی دوسرے کو ہٹ کرتا نظر آتا ہے، تو اس بات کی ہم ہرگز تحسین و تائید نہیں کرتے۔
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
درحقیقت یہ ایک صحتمندانہ رویہ ہے کہ آپسی اختلافات کو کسی ایک جگہ ڈسکس کیا جائے تاکہ اختلاف کرنے والے نہ سہی، ان کی بحوث کا مطالعہ کرنے والے عام قارئین طرفین کے دلائل کی قوت ملاحظہ کر کے اپنے لئے درست منہج منتخب کر سکیں۔
بقراط یا ارسطو کے بارے میں میں نے کہیں پڑھا تھا کہ ایک مرتبہ ایک دیہاتی نے ان کی کسی مجلس میں تعریف کردی اس دیہاتی سے اپنی تعریف سن کر مغموم ہوگئے اور سیدھے گھر گئے اور وہاں جا کر رونے لگے شگردوں نے رونے کی وجہ دریافت کی تو انہوں نے واقعہ بیان فرمایا کہ میں اس وجہ سے رو رہا ہوں ، شاگردوں نے کہا حضرت اس میں رونے کی کیا وجہ ہے اس نے آپ کی تعریف ہی تو کی؟ موصوف نے فرمایا رونے کی وجہ یہی تو ہے کہ ایک نااہل نے میری تعریف کردی اگر کوئی عالم میری تعریف کرتا تو بات سمجھ میں آتی کیوں کہ وہ فن کو جانتا ہے اس کا مطلب یہ ہوا عالموں کو میرا علم پسند نہیں۔تو محترم قارئین کسی بات کا فیصلہ کریں گے جن کی اکثریت غیر عالموں کی ہوتی ہے اس کا مطلب یہ ہوا کہ غیر عالم عالموں کے علم کی تصدیق کریں گے کہ کس کا علم صحیح ہے اور کس کا غلط سبحان اللہ کیا وقت آگیا ہے اللہ حفاظت فرمائے
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
تو محترم قارئین کسی بات کا فیصلہ کریں گے جن کی اکثریت غیر عالموں کی ہوتی ہے اس کا مطلب یہ ہوا کہ غیر عالم عالموں کے علم کی تصدیق کریں گے کہ کس کا علم صحیح ہے اور کس کا غلط سبحان اللہ کیا وقت آگیا ہے اللہ حفاظت فرمائے
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
یہ اچھی مثال ہے کہ کیسے ان باتوں پر بھی بظاہر اختلاف پیدا ہو جاتا ہے جن میں درحقیقت کسی بھی درجے میں اختلاف نہیں پایا جاتا۔
 

aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
محترم عقیل صاحب بے جا الزام لگانا تو آپ لوگوں کی گھٹی میں شامل ہے ۔اختلاف کرنا حق ہے لیکں دلیل سے ایویں نہیں ۔اور آپ لوگ تو دلیل سے کورے ہیں اس لیے
آپ لوگ صرف الزام ہی لگا سکتے ہیں ۔
جی درست ہے جناب کا فرمایا ہوا۔اور دلیل تو آپ ہی بس رکھتے ہیں ،بھائی ہم مان جاتے ہیں
کیا یہاں پر احناف کو مشرک اوربدعتی نہیں کہا جاتا؟
کیا یہا ں پر مجدد الف ثانی ٌ ،شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ٌ اور دیگر صوفیاء کو مشرک و بدعتی نہیں کہا جاتا؟
کیا امام ابو حنیفہٌ کے خلاف یہاں لعن طعن نہیں کیا جاتا
اور اسی طرح حناف فورم پر غیر مقلدین کو برا بھلا نہیں کہا جاتا۔بلکہ میں نے تو کہی پڑھا تھا کہ ایک صاحب لکھتے ہیں منی پاک ہے اور دوسرا جواب دیتا ہے کلفیاں بنا کر کھاؤ ۔
یہ تو حالت ہے،جہلا سے کبھی اختلاف کو حل نہیں کر سکتے اور علماء فروعات پر لڑتے نہیں۔
باقی رہے دلیل تو۔۔۔۔۔
جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کریں
 
شمولیت
جنوری 19، 2013
پیغامات
301
ری ایکشن اسکور
571
پوائنٹ
86
محترم عقیل بھائی
جی درست ہے جناب کا فرمایا ہوا۔اور دلیل تو آپ ہی بس رکھتے ہیں ،بھائی ہم مان جاتے ہیں
کیا یہاں پر احناف کو مشرک اوربدعتی نہیں کہا جاتا؟
کیا یہا ں پر مجدد الف ثانی ٌ ،شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ٌ اور دیگر صوفیاء کو مشرک و بدعتی نہیں کہا جاتا؟
کیا امام ابو حنیفہٌ کے خلاف یہاں لعن طعن نہیں کیا جاتا
اور اسی طرح حناف فورم پر غیر مقلدین کو برا بھلا نہیں کہا جاتا۔بلکہ میں نے تو کہی پڑھا تھا کہ ایک صاحب لکھتے ہیں منی پاک ہے اور دوسرا جواب دیتا ہے کلفیاں بنا کر کھاؤ ۔
یہ تو حالت ہے،جہلا سے کبھی اختلاف کو حل نہیں کر سکتے اور علماء فروعات پر لڑتے نہیں۔
باقی رہے دلیل تو۔۔۔جناب آپ نے اتنی باتیں لکھی ہیں اور دلیل تو ۔۔۔۔۔۔۔کہہ کر اپنی اصلی حالت بتا دی کہ آپ مقلد ہیں چونکہ مقلد جاہل ہوتا ہے بحوالہ مسلم الثبوت ، اسی لئے دلیل دے ہی نہیں سکتا ۔
 
شمولیت
جنوری 19، 2013
پیغامات
301
ری ایکشن اسکور
571
پوائنٹ
86
عقیل بھائی آپ کا طریقہ واردات بڑا اچھا لگا ۔ کہ سامنے والے کو مخاطب ایسے کیا جیسے آپ ناصح ہوں لیکن اصل میں اس کی خلاف اپنا بغض نکال رہے ہوتے ہیں جیسا کہ آپ کی اوپر والی پوسٹوں سے ظاھر ہوتا ہے
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top