• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث فورم پر ای میل اطلاعات فعال!!

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
محترم اراکین،
محدث فورم پر آج سے ای میل نوٹی فیکیشن فعال کی جا رہی ہیں۔ یعنی جب بھی آپ کو کوئی ذاتی پیغام موصول ہوگا تو آپ کو ایک اطلاعاتی ای میل روانہ کر دی جائے گی۔ اسی طرح جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کریں گے، یا کسی موضوع میں جواب دیں گے تو آپ خودکار طور پر اس موضوع میں سبسکرائب کر دئے جائیں گے، یعنی آپ کے بنائے گئے موضوع پر جیسے ہی کوئی دوسرا رکن جواب دے گا، یا کسی موضوع میں آپ کے جواب کے بعد جو جوابات آئیں گے، ان کی فوری اطلاع آپ کو بذریعہ ای میل کی جائے گی۔

یہ یاد رہے کہ ایک موضوع کے بارے میں صرف ایک اطلاعاتی ای میل بھیجی جاتی ہے، اس کے بعد جب تک آپ اس دھاگے کو وزٹ نہ کر لیں تب تک اس دھاگے کی اپ ڈیٹس کی اطلاع آپ کو نہیں بھیجی جائے گی۔

ہمیں یقین ہے کہ یہ آپشن بعض احباب کے لئے تو فائدہ مند ہوگا ، لیکن بعض احباب کو اس سے پریشانی بھی اٹھانی پڑ سکتی ہے، کیونکہ خصوصیت سے فعال ممبران کو اتنی زیادہ ای میلز وصول ہونا شروع ہو جائیں گی کہ ان کا ٹریک رکھنا مشکل ہوگا۔ اس کا آسان سا حل یہ ہے کہ آپ اپنے یوزر کنٹرول پینل میں اختیارات کی تدوین میں جائیں، یا درج ذیل لنک پر کلک کر کے براہ راست اختیارات کی تدوین والے آپشن پر جائیں:

اختیارات کی تدوین

اور پھر طے شدہ سبسکرپشن کے طریقہ کار کے سامنے موجود اپنی مرضی کا کوئی آپشن منتخب کر لیں۔ آپشنز کی تفصیلات یہ ہیں:

۱۔ سبسکرائب نہ کریں: اس آپشن کو سلیکٹ کرنے سے آپ کو کسی بھی موضوع کی کوئی اپ ڈیٹ نہیں بھیجی جائے گی (یعنی وہی پرانا سسٹم جو اب تک چلا آ رہا تھا)۔
۲۔ کسی برقی اطلاع کی ضرورت نہیں: اس آپشن کو سلیکٹ کرنے سے آپ کو کوئی ای میل تو نہیں کی جائے گی۔ لیکن آپ کا بنایا گیا یا جواب دیا گیا موضوع آپ کی سبسکرپشن فہرست میں شامل ہو جائے گا۔
۳۔ فوری اطلاع بذریعہ برقی خط: موضوع کی اپ ڈیٹ آپ کو ای میل پر فوری طور پر بھیج دی جائے گی (اس وقت یہی آپشن تمام یوزرز کے لئے فعال کر دیا گیا ہے)
۴۔ روزانہ اطلاع بذریعہ برقی خط: ہر موضوع کی اپ ڈیٹس دن بھر میں صرف ایک مرتبہ بھیجی جائیں گی۔
۵۔ ہفتہ وار اطلاع بذریعہ برقی خط: ہر موضوع کی اپ ڈیٹس ہفتہ میں صرف ایک مرتبہ بھیجی جائیں گی۔

اسی طرح ذاتی پیغام آنے پر اگر آپ ای میل وصول نہ کرنا چاہیں تو اسی درج بالا اختیارات کی تدوین والے صفحہ پر درج ذیل آپشن تلاش کیجئے:
Email Notification of New Private Messages
اور اس کے سامنے موجود درج ذیل آپشن منتخب کر لیں:
Don't receive Email Notification of new Private Messages

آپ اپنی سہولت اور خواہش کے مطابق مرضی کا آپشن منتخب کر سکتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اس کے ذریعے سے محدث فورم سے ہمارے معزز اراکین کا ربط کچھ مزید بڑھ جائے گا ان شاءاللہ۔ اگر کسی بھی رکن کو اس آپشن کے حوالے سے کوئی دقت ہو تو بلاجھجک اسی دھاگے میں رابطہ فرمائیں۔

والسلام
 

ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,454
پوائنٹ
306
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ
بھائی جان بہت ہی عمدہ کام کیا ہے
جزاک اللہ
اللہ تعالیٰ دین کی خدمت کرنے والوں کو دنیا و اخرت میں کامیاب کریں ،آمین
 
Top