ویسے تو آن لائن ٹیچنگ کیلئے خاص ویب سائٹس بھی ہیں، جن میں کافی اچھے فیچرز موجود ہیں۔ میں اپنی ترجمہ قرآن کلاس کافی عرصہ ان پر لیتا رہا ہوں۔ لیکن اس عربی کورس کو میرے خیال میں فورم پر ہی ہونا چاہئے، تاکہ محدث فورم کا علمی پہلو نمایاں ہو۔ اگر یہ کورس کامیاب ہوا تو پھر دیگر پہلے سے جاری کورسز اور نئے کورسز بھی فورم پر شروع کیے جا سکتے ہیں۔ اس کیلئے بہتر رائے تو شاکر بھائی ہی دے سکتے ہیں کہ فورم پر یہ کام کیسے ہوگا؟
کورس کے لئے تکنیکی فیچرز پر تب کوئی بات کرنا ممکن ہوگا جب یہ معلوم ہو کہ کورس کا انداز کیسا ہوگا؟
1۔ یا تو کورس ٹیکسٹ کی صورت میں ہوگا۔ یعنی استاد کلاس نمبر 1، کلاس نمبر 2 کے عنوان سے اسباق تیار کر کے بصورت لڑی شروع کرے۔ اور اس کلاس سے متعلق تبصرہ جات، سوالات و جوابات کسی دوسرے دھاگے میں جاری رہیں۔ وہاں سے اہم اشکالات کے جواب، استاد اپنی کلاس والے دھاگے میں بھی اپ ڈیٹ کرتے رہیں۔
2۔ دوسرا یہ کہ کورس ویڈیو یا آڈیو کی صورت میں ہو۔ یہ بھی ویڈیو بنا کر دھاگے کی صورت میں پیش کیا جا سکتا ہے۔
میرے خیال میں اس قسم کے کورس کے لئے لائیو کلاس لینے کی ضرورت تو نہیں ہوگی۔ جو کہ ویسے بھی مختلف ٹائم زون کی وجہ سے مشکل پیدا کر سکتی ہے استاد و طلبہ سب کے لئے۔ اگر لائیو کلاس کا فیچر نکال دیا جائے تو آف لائن کلاسز تو دھاگوں اور پوسٹ کی صورت میں بآسانی جاری رکھی جا سکتی ہیں۔ اس کے لئے جس قسم کے اختیارات اور سیکورٹی وغیرہ درکار ہوگی، وہ مل جایا کرے گی۔
یہ میں نے اپنی سوچ ہی سے لکھ دیا ہے۔ ورنہ کورس آؤٹ لائن اور کورس کا انداز سمجھ آجائے تو شاید کچھ بہتر ان پٹ دے سکوں۔