تصاویر کی وجہ سے بھی کافی اسپیس استعمال میں ہے۔ ویڈیوز کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
شاکر بھائی ایک دن کسی بھائی نے اعتراض کیا تھا کہ ہوسٹنگ سائٹس والی تصاویر ضائع ہونے کا خدشہ ہے تو اسے میں نے یہ مشورہ دیا تھا کہ آپ ایسا کریں کہ ڈائریکٹ فورم پر ہی پوسٹ کر دیا کریں۔
اچھا اب آپ کی بات سے لگتا ہے کہ جو تصاویر وقتی معلومات فراہم کرتی ہے اور اگر کل کلاں کو وہ مٹا بھی دی جائے تو کوئی نقصان نہ ہو ایسی تصاویر کو بھی ترجیحی طور پر ہمیں ہوسٹنگ سائٹس پر اپ لوڈ کرکے فورم پر لنک دے دینا چاہیے۔ جیسے فوٹو بکٹ وغیرہ۔ اگر تو ہمیں فورم ہوسٹنگ سپیس کے مسائل نہیں تو پھر تو فورم پر ہی اپ لوڈ کی جائے۔
آپ کیا کہتے ہیں اس بارے میں؟