• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث فورم کا آغاز کیسے ہوا (ایک دلچسپ بات)

شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
95
پوائنٹ
64
آج محدث فورم کو دیکھ کر بہت ہی خوشی ہوتی ہے۔ اسی خوشی نے مجھے کئ یادیں یاد دلا دیں!

میری یاداشت کے مطابق یہ تب کی بات ہے جب کہ فیس بک پر سب سے پہلے ڈنمارک کی طرف سے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکوں پر ایک مقابلہ رکھوایا گیا۔ میں اور کچھ ساتھی فیس بک ویسے ہی استعمال کرتے تھے جیساکہ عام طور اسے ایک سوشل نیٹ ورک کے طور پر کیا جاتا ہے۔
جیسے ہی ہمیں اسکا پتا چلا ہم نے فیس بک کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنے سب اکاؤنٹس بند کردیے۔ اسی دوران میری ایک دن استاد محترم ڈاکٹر حافظ انس نضر سے ملاقات ہوئ اور وہ اسوقت فیس بک کھولے دیکھ رہے تھے۔ تو میں نے انکو بھی وہی تجویز پیش کی کہ اسکو بند کردیا جائے۔ تو اس پر انہوں نے مجھ سے اختلاف کیا اور کہا کہ بیٹا ہمیں ایک مثبت پہلو پر عمل کرنا چاہیے اور وہ یہ کہ ہم اسکو بجائے اپنی ذات کے استعمال کرنے کہ اسلام کے لیے استعمال کریں۔ ان لوگوں نے اسکو اسلام کو کمزور کرنے کا ذریعہ بنایا کیونہ ہم اسی کو اسکی نشرو اشاعت کے لیے استعمال کریں۔ میں نے اتفاق کیا اور میں نے اور دوسرے ساتھیوں نے ایک بار پھر اسکو استعمال کرنا شروع کردیا، پر اس بار کسی اور ارادے سے۔
تفصیلات بتانے کا دل تو بہت چاہتا ہے کہ ہم نے اسکے لیے کیا کیا جد وجہد کیں لیکن مختصر وقت میں یہی بات کافی ہے کہ ہم نے فیس بک پر ایک گروپ بنایا جس کا نام ’اسلامک برادرز’ رکھا اور اس میں کام شروع کردیا۔ آہستہ آہستہ اللہ نے ہمیں اسمیں کامیابی عطا فرمائ اور کئ لوگوں کی اس گروپ کے ذریعہ اصلاح ہوئ۔ یہ گروپ ابھی تک الحمد للہ چل رہا ہے۔ ہمیں اللہ نے اس گروپ کے ذریعہ کئ بڑے جذبے والے بھائ ملا دیے جو کہ نہ صرف ہمارے ساتھ مالی طور پر شریک ہوئے بلکہ وقت بھی دیتے رہے۔
فیس بک کی کچھ رسٹریکشنز کی وجہ سے ہم نے سوچنا شروع کیا کہ کام کو اور بڑھایا جائے اور ایک اپنی ویب سائٹ بنائ جائ۔ اللہ نے یہاں پر بھی مدد کی اور ہمیں کئ ایسے بھائ مل گئے جو اس فیلڈ کے ماہر تھے مثلا شاکر بھائ وغیرہ۔ انہوں نے اس کام کو ہاتھوں ہاتھ لیا اور محدث لائبریری کا آغاز ہوا۔ اس کے ساتھ تھوڑی ہی دیر بعد محدث فورم کی طرف بھی استاد محترم اور ساتھیوں کی توجہ گئ اور انہوں نے وہی فیس بک گروپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے فورم کا آغاز کیا۔ الحمد للہ آج اس سے اور محدث لائبریری سے جو لوگوں کو فیض حاصل ہورہا ہے اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔
اسکے ساتھ پھر محدث فتوی کا بھی آغاز ہوا۔ اور پچھلے ہی دنوں رمضان میں حدیث کی ویب سائٹ بھی لانچ کردی گئ اللہ کے فضل وکرم سے۔
یہ کام الحمد للہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ یہاں یہ بات بتانا مقصود ہے کہ ایک مثبت پہلو سے بعض اوقات اللہ تعالی بہت بڑے نتائج دکھا دیتے ہیں۔

اللہ تعالی ان تمام کاوشوں کو قبول کرے اور اسکو ہم تمام کے لیے ایک صدقہ جاریہ بنائے اور اسکو اور بھی ترقی عطافرمائے۔ آمین!
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
السلام علیکم
بھائی جان کچھ اپنے بارے میں بھی بتائیے نا، کہ اب آپ محدث ٹیم کے ساتھ جڑے ہے یا نہیں، یا ابھی کیا کام کر رہے ہے؟؟
تفصیلات بتانے کا دل تو بہت چاہتا ہے کہ ہم نے اسکے لیے کیا کیا جد وجہد کیں لیکن مختصر وقت میں یہی بات کافی ہے کہ ہم نے فیس بک پر ایک گروپ بنایا جس کا نام
اب تو دل چاہ رہا ہے کوئی واقعہ سنا ہی دیجئے
 
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
95
پوائنٹ
64
عامر بھائ میں محدث ٹیم کے ساتھ اس طرح جڑا ہوا ہوں کے اسلامک برادرز گروپ فیس بک پر میری ہی نگرانی میں چل رہا ہے۔ وہاں مصروفیت کی وجہ سے یہاں ٹائم دینا مشکل ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی یہاں شرکت کا موقعہ مل جاتا ہے۔ اسی طرح محدث فورم کا انگلش سیکشن بھی شروع کیا تھا لیکن پڑھائ کی وجہ سے اسپر ٹائم دینا ذرا مشکل ہوگیا جس کی وجہ سے وہ وقتی طور پر آج کل بند ہے۔

اسی طرح استاد محترم حافظ انس کے ساتھ قریبی رشتہ داری بھی ہے الحمد للہ!
 
محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
۔

اللہ تعالی ان تمام کاوشوں کو قبول کرے اور اسکو ہم تمام کے لیے ایک صدقہ جاریہ بنائے اور اسکو اور بھی ترقی عطافرمائے۔ آمین!
آمین
 
شمولیت
فروری 19، 2014
پیغامات
91
ری ایکشن اسکور
47
پوائنٹ
83
آج محدث فورم کو دیکھ کر بہت ہی خوشی ہوتی ہے۔ اسی خوشی نے مجھے کئ یادیں یاد دلا دیں!

میری یاداشت کے مطابق یہ تب کی بات ہے جب کہ فیس بک پر سب سے پہلے ڈنمارک کی طرف سے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکوں پر ایک مقابلہ رکھوایا گیا۔ میں اور کچھ ساتھی فیس بک ویسے ہی استعمال کرتے تھے جیساکہ عام طور اسے ایک سوشل نیٹ ورک کے طور پر کیا جاتا ہے۔
جیسے ہی ہمیں اسکا پتا چلا ہم نے فیس بک کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنے سب اکاؤنٹس بند کردیے۔ اسی دوران میری ایک دن استاد محترم ڈاکٹر حافظ انس نضر سے ملاقات ہوئ اور وہ اسوقت فیس بک کھولے دیکھ رہے تھے۔ تو میں نے انکو بھی وہی تجویز پیش کی کہ اسکو بند کردیا جائے۔ تو اس پر انہوں نے مجھ سے اختلاف کیا اور کہا کہ بیٹا ہمیں ایک مثبت پہلو پر عمل کرنا چاہیے اور وہ یہ کہ ہم اسکو بجائے اپنی ذات کے استعمال کرنے کہ اسلام کے لیے استعمال کریں۔ ان لوگوں نے اسکو اسلام کو کمزور کرنے کا ذریعہ بنایا کیونہ ہم اسی کو اسکی نشرو اشاعت کے لیے استعمال کریں۔ میں نے اتفاق کیا اور میں نے اور دوسرے ساتھیوں نے ایک بار پھر اسکو استعمال کرنا شروع کردیا، پر اس بار کسی اور ارادے سے۔
تفصیلات بتانے کا دل تو بہت چاہتا ہے کہ ہم نے اسکے لیے کیا کیا جد وجہد کیں لیکن مختصر وقت میں یہی بات کافی ہے کہ ہم نے فیس بک پر ایک گروپ بنایا جس کا نام ’اسلامک برادرز’ رکھا اور اس میں کام شروع کردیا۔ آہستہ آہستہ اللہ نے ہمیں اسمیں کامیابی عطا فرمائ اور کئ لوگوں کی اس گروپ کے ذریعہ اصلاح ہوئ۔ یہ گروپ ابھی تک الحمد للہ چل رہا ہے۔ ہمیں اللہ نے اس گروپ کے ذریعہ کئ بڑے جذبے والے بھائ ملا دیے جو کہ نہ صرف ہمارے ساتھ مالی طور پر شریک ہوئے بلکہ وقت بھی دیتے رہے۔
فیس بک کی کچھ رسٹریکشنز کی وجہ سے ہم نے سوچنا شروع کیا کہ کام کو اور بڑھایا جائے اور ایک اپنی ویب سائٹ بنائ جائ۔ اللہ نے یہاں پر بھی مدد کی اور ہمیں کئ ایسے بھائ مل گئے جو اس فیلڈ کے ماہر تھے مثلا شاکر بھائ وغیرہ۔ انہوں نے اس کام کو ہاتھوں ہاتھ لیا اور محدث لائبریری کا آغاز ہوا۔ اس کے ساتھ تھوڑی ہی دیر بعد محدث فورم کی طرف بھی استاد محترم اور ساتھیوں کی توجہ گئ اور انہوں نے وہی فیس بک گروپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے فورم کا آغاز کیا۔ الحمد للہ آج اس سے اور محدث لائبریری سے جو لوگوں کو فیض حاصل ہورہا ہے اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔
اسکے ساتھ پھر محدث فتوی کا بھی آغاز ہوا۔ اور پچھلے ہی دنوں رمضان میں حدیث کی ویب سائٹ بھی لانچ کردی گئ اللہ کے فضل وکرم سے۔
یہ کام الحمد للہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ یہاں یہ بات بتانا مقصود ہے کہ ایک مثبت پہلو سے بعض اوقات اللہ تعالی بہت بڑے نتائج دکھا دیتے ہیں۔

اللہ تعالی ان تمام کاوشوں کو قبول کرے اور اسکو ہم تمام کے لیے ایک صدقہ جاریہ بنائے اور اسکو اور بھی ترقی عطافرمائے۔ آمین!
محترم بھائی آپکو اندازہ بھی شاید نہ ہو کہ اس فارم سے کتنا لوگ مستفید ہوتے ہیں،،،یہ بات بھی ہے کہ ہدایت صرف اسکو ملتی ہے جو حق کا طلبگار ہو
اللہ تعالی آپ کے تمام معاملات میں برکت عطا کرے،،،جزاک اللہ
 
شمولیت
ستمبر 01، 2014
پیغامات
115
ری ایکشن اسکور
57
پوائنٹ
54
واقعی فورم بہت ہی زبردست ہے۔ اللہ نے اسے آپ لوگوں کے لئے ثواب جاریہ کا باعث بنایا ہے۔ آپ لوگوں سے گزارش ہے کے اپنی نیت خالص رکھیں اللہ کے لئے، ورنہ ثواب ضائع ہونے کا خدشہ بھی ہے۔
اللہ ہمیں بھی اپنے دین کی خدمت کا موقع فراہم کردے۔
ہم ابھی 2 دن پہلے ہی داخل ہوئے ہیں سمجھ میں نہیں آرہا ہے کیا اور کیسے کرنا ہے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069

@محمد ارسلان بھائی آپ ان کی مدد کر دے -
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
واقعی فورم بہت ہی زبردست ہے۔ اللہ نے اسے آپ لوگوں کے لئے ثواب جاریہ کا باعث بنایا ہے۔ آپ لوگوں سے گزارش ہے کے اپنی نیت خالص رکھیں اللہ کے لئے، ورنہ ثواب ضائع ہونے کا خدشہ بھی ہے۔
اللہ ہمیں بھی اپنے دین کی خدمت کا موقع فراہم کردے۔
ہم ابھی 2 دن پہلے ہی داخل ہوئے ہیں سمجھ میں نہیں آرہا ہے کیا اور کیسے کرنا ہے۔
آپ کو کیا پریشانی ہے فورم پر بتا دیجئے، آپ کی مدد کی جائے گی ان شاء الله،
@خضر حیات بھائی فورم کا tutorial کس base پر بنانا ہے یہ ذمہ داری آپ مجھے دے دیجئے میں فورم پر ایک ایک چیز سمجھانا چاہتا ہوں تاکہ لوگ آسانی سے سمجھ سکے
 
شمولیت
ستمبر 01، 2014
پیغامات
115
ری ایکشن اسکور
57
پوائنٹ
54
نہیں پریشانی تو نہیں بس سمجھنے کے لئے وقت درکار ہے۔ اس فورم کو مزید آسان بنا دیا جائے تو بہتر ہوگا۔
ویسے یہ پہلا فورم ہے جس میں ہم شامل ہوئے ہیں اسلئے تجربے کی بھی کمی ہے ۔ (ابتسامہ)
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
نہیں پریشانی تو نہیں بس سمجھنے کے لئے وقت درکار ہے۔ اس فورم کو مزید آسان بنا دیا جائے تو بہتر ہوگا۔
ویسے یہ پہلا فورم ہے جس میں ہم شامل ہوئے ہیں اسلئے تجربے کی بھی کمی ہے ۔ (ابتسامہ)
آپ سب سے پہلے تو اپنے دستخط سے امیج ڈیلیٹ کیجئے، اس طرح دستخط میں امیج رکھنا اس فورم پر صحیح نہیں ہے، کیونکہ اس سے فورم کی سپیڈ پر اثر پڑتا ہے
 
Top