السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
فورم پراکثر پوسٹس کے نیچے جواب کا آپشن نہیں ہے۔ اگر اس پرکوئی اپنا جواب یا رائے دینا چاہتا ہو تو اس کا کیا طریقہ ہے
یا انتظامیہ خود ایسی تبدیلی کرتی کہ کوئی ان کا جواب ہی نہ دے
سوال جواب کے سیکشن میں جہاں آپ جواب نہیں دے سکتے، ان سیکشن میں فورم پر منتخب شدہ علماء ہی جواب دینے کا اختیار رکھتے ہیں۔
اسکا جواب الگ پوسٹ لگا کر دیا جاسکتا۔۔؟؟
اس مسئلہ میں ذرا تفصیل ہے، کہ سائل نے جب سوال جواب سیکشن میں سوال کیا ہے، تو اس نے متعلقہ علماء سے ہی استفسار کیا ہے، لہٰذا کسی اور کو اس حوالہ سے جواب دینا مناسب نہیں!
ہاں اگر اس پر کوئی اور اپنا نکتہ نظر بیان کرنا چاہے تو وہ اپنی طرف سے متعلقہ مسئلہ سے متعلق تھریڈ بنا کر اپنا مدعا بیان کرے تو کوئی حرج نہیں، مگر اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ سائل کا ذکر کرنا ، یا اس کا حوالہ دینا درست نہیں ہو گا!
نوٹ: لیکن جب کوئی تھریڈ قائم کرکے اپنے رائے کا اظہار کرے گا، تو اس کو اپنی رائے پر کئے جانے والے تبصروں کا خیال بھی رہے ، کہ کچھ تبصرے بھی ہوں گے اور ممکن ہے کچھ اعتراض بھی!