Dua
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 30، 2013
- پیغامات
- 2,579
- ری ایکشن اسکور
- 4,440
- پوائنٹ
- 463
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !
کچھ عرصے سے محدث فورم پر علماء کرام کی کمی بڑی شدت سے محسوس ہوتی ہے۔پاکستان انڈیا اور سعودی عرب سمیت ایسے علماء اکرام کثرت سے موجود ہیں ، جو بذریعہ انٹرنیٹ دعوت و تبلیغ سے منسلک ہیں۔ان کے فیس بک پیجز ، ویب سائٹس ہیں۔کیا ہی اچھا ہو جائے کہ علماء کرام کو محدث فورم پر بھی مدعو کیا جائے، محدث انتظامیہ کا بیک گراؤنڈ دینی وعلمی ہے ، یہ ایک بہترین کوشش ہو سکتی ہے۔
اس ضمن میں میرے پاس کچھ تجاویز بھی ہیں کہ چونکہ علماء کرام کے پاس وقت محدود اور مصروف رہتا ہے ، اس لیے ان کے دروس ، اور دینی محافل میں شرکت کرنے والے حضرات یا ان کے شاگرد یہاں پر عوام الناس کے مسائل ان تک پہنچا سکتے ہیں ، اس کا اہم فائدہ یہ ہو گا کہ علماء اکرام کو یہاں کے بحث و مباحثہ میں الجھنا نہیں پڑے گا۔فورم پر ایسے اراکین بھی موجود ہیں ، جو پاکستان ، انڈیا اور سعودی عرب کے علما کرام سے ملاقات میں رہتے ہیں ، وہ اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
سعودی عرب میں شیوخ ، معراج ربانی ، محمد عاقل ، شیخ توصیف الرحمن ، شیخ مقصود الحسن فیضی ، منیر قمر وغیرھم شامل ہیں، جن سے رابطہ کے ذریعے یہ پلیٹ فورم مزید علمی سفر پر گامزن ہو سکتا ہے کیونکہ دینی علم و مسائل علماء کرام سے سمجھنا بے حد ضروری ہے ۔ان شاء اللہ!
اگر معزز اراکین نیکی کے اس کام میں شامل ہونا چاہتے ہیں ، تو ضرور ساتھ دیں یا کم از کم بحیثیت رکن اپنا کردار ادا کریں۔ جزاکم اللہ خیرا!!