http://kitabosunnat.com/kutub-library/maasir-islami-fikar-islam-aur-secularism
جن لوگوں ، علماء ، اسکالرز کے منہج سے ہمیں کلی اتفاق نہیں ، ان کی ایسی کتابیں ہی اپلوڈ کی جاتی ہیں ، جو ہمارے منہج کے مطابق ہیں ، یا بعض کتابوں میں اگر جزوی طور پر کچھ قابل اعتراض باتیں بھی ہوں ، تو ان کے مجموعی فائدے کو دیکھتے ہوئے
شیخ محترم! آپ سے میرے چند سوالات ہیں ان کا جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں ( یہ سوالات آپ کا موقف جاننے اور میرا موقف ثابت کرنے اور اگر میرے موقف میں کوئی غلطی ہو تو اسے درست کرنے کے لئے ہیں)
1) اوپر کی لینک میں یوسف قرضاوی کی ان کتب کی فہرست ہے جو محدث لائبریری میں اب تک اپلوڈ کی گئی ہیں، شیخ ذرا دیکھ کر بتائیں کہ ان میں کون کونسی کتابیں آپ کے منہج کے مطابق ہیں اور کن کتابوں میں جزوی طور پر کچھ قابل اعتراض باتیں ہیں تاکہ مجھ جیسے کم علم لوگوں پر بات واضح ہو جائے،،،، کیونکہ جو لوگ محدث لائبریری سے کتابیں ڈاؤن لوڈ کرکے پڑھتے ہیں سب تو عالم نہیں ہوتے کہ انہیں یہ معلوم ہو جائے کہ فلاں بات منہج سلف اہل حدیث کے مطابق ہے اور فلاں بات ہمارے منہج کے خلاف ہے.
2) سلف صالحین کا اہل بدعت کے ساتھ کیا موقف رہا ہے، کیا سلف صالحین عام لوگوں کو اہل بدعت کی کتابیں پڑھنے کو کہتے تھے، اگر ممکن ہو تو سلف کے اقوال بھی نقل کریں.
3) کیا ناصر السنہ شیخ البانی رحمہ اللہ کا یوسف قرضاوی کی کتاب *الحلال و الحرام * کی "احادیث" کی کی تخریج کرنا قرضاوی کی توثیق ہے یا اس کی کتاب کی افادیت بتاتی ہے، شیخ البانی رحمہ اللہ اور دوسرے کبار علماء کے اقوال قرضاوی کے متعلق کیا ہیں؟
4) کیا صحیح منہج کے تمام علماء ختم ہو گئے ہیں جو ہم عام لوگوں کو قرضاوی کی کتب سے فائدہ اٹھانا ہو گا،،، نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی وہ حدیث کن لوگوں کے متعلق ہے کہ علماء ختم ہو جائے گے تو لوگ جاہلوں سے سوال کریں گے وہ جاہل خود بھی گمراہ ہوں گے اور لوگوں کو بھی گمراہ کریں گے؟ قرضاوی کی کتب میں ایسی کونسی انوکھی اور فائدہ مند باتیں ہیں جو ہمیں کسی صحیح منہج والے سلفی عالم سے ہرگز نہیں مل سکتی؟
اہل علم کا یہی منہج ہے ، کہ اختلاف کے باوجود ایک دوسرے سے فائدہ اٹھاتے ہیں
5) اگر ممکن ہو تو سلف سے مثالیں دیں کہ کن علماء نے اختلاف کے باوجود منہجی غلطی کرنے والوں سے فائدہ اُٹھایا ہے؟ حال میں کبار علماء میں سے کس نے قرضاوی جیسے لوگوں سے فائدہ اٹھانے کی بات کی ہے؟
6) اگر اختلاف کے باوجود فائدہ اُٹھایا جا سکتا ہے تو پھر دیوبندی،بریلوی، طاہر القادری وغیرہم کی کتابوں کو محدث لائبریری پر اپلوڈ کیوں نہیں کیا جاتا؟؟ یا اختلاف میں بھی قسمیں ہیں؟ بعض سے فائدہ اُٹھایا جاسکتا ہے اور بعض سے نہیں؟
7) شیخ کیا آپ عام اہل حدیث نوجوان کو حنفیوں ( دیوبندی،بریلوی وغیرہ) کی عقیدے اور فقہ کی کتابوں کے مطالعہ کا مشورہ دیں گے؟
8) کیا ماضی میں ایسی کوئی مثالیں ہیں جن سے معلوم ہوتا ہو کہ مسلمانوں میں بگاڑ پیدا ہونے کی وجوہات میں سے ایک وجہ "گمراہ لوگوں کی کتب کا مطالعہ بھی ہے" ؟
9) کیا مسلمانوں کے عقیدے میں بگاڑ یونانی اور ہندی فلسفہ اور سائنس کی کتابوں کو پڑھنے سے داخل ہوا ہے؟ (جن کتابوں کو مسلمانوں نے صرف فائدہ اٹھانے کی غرض سے پڑھا تھا)
اگر سوالات میں کچھ غلطیاں ہیں تو معاف کریں۔جزاک اللّٰہ خیرا