• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث لائبریری ... کتب لنکس کا مسئلہ اور اس کا حل

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
محدث لائبریری ... کتب لنکس کا مسئلہ اور اس کا حل

وہ احباب جو کتابوں کو اپنا دوست رکھتے ہیں، ان کےلیے ’’محدث لائبریری [https://kitabosunnat.com]‘‘ کسی نعمت سے کم نہیں۔ چونکہ ایک عرصہ تک ادارہ محدث میں ’’ ہیڈ آف محدث سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ ‘‘ کے طور پر کام کیا، سو کئی جاننے والے دوست اب بھی محدث پراجیکٹس کے حوالے سے طرح طرح کے سوالات اور پھر اگر کوئی ایشو ہو تو ڈسکس کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں ایک دوست نے یہ شکایت کی اور اس سے پہلے بھی کئی دوستوں کی طرف سے میسج وصول ہوئے کہ محدث لائبریری پر موجود کتب کو سوشل میڈیا، فورمز وغیرہ پر پوسٹ کیا گیا ہے مگر جب ہم اس پر کلک کرتے ہیں تو کتاب نہیں کھلتی، بلکہ اس طرح کا ایرر آجاتا ہے۔
’’Sorry, the page you are looking for could not be found‘‘

ڈیئربرادرز!
اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ وقت تک محدث پراجیکٹ ڈویلپمنٹ ٹیم نے یو آر ایل میں .html کی ایکسٹینشن شامل کی تھی جو کہ بعد میں ہٹا دی گئی۔ سو جتنی دیر .html کی ایکسٹینشن شامل رہی اور اس دوران جہاں جہاں کتب کے لنکس کاپی کیے گئے وہ لنک کام نہیں کر رہے ہونگے، مثال کے طور پرمحدث فورم پر ایک کتاب ’’عذاب قبر کا بیان ( جدید ایڈیشن) [http://forum.mohaddis.com/threads/23744]‘‘ پوسٹ کی ہوئی ہے۔ اب جب آپ اس پر کلک کریں گے تو کھلنے والے صفحہ کا یو آر ایل کچھ اس طرح نظر آئے گا’’https://kitabosunnat.com/kutub-library/azabe-qabar-ka-bayan-jadeed-audition.html‘‘ اور اس پر آپ کو یہ میسج بھی دیکھنے کو ملے گا ’’Sorry, the page you are looking for could not be found‘‘

سوآپ نے کرنا یہ ہے کہ یو آر ایل کے آخر میں جو .html ایکسٹینشن ہے، اسے ریموو کردیں تو کتاب کھل جائے گی۔
https://kitabosunnat.com/kutub-library/azabe-qabar-ka-bayan-jadeed-audition

فیس بک پوسٹ لنک

جزاک اللہ خیرا
 
Top