• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدّث نظم

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
محدّث نظم

دل ہے کہ ہوا جاتا ہے قربانِ محدث
دل ہے کہ ہوا جاتا ہے قربانِ محدث

اُبھرا افق علم سے اِک اور مجلہّ
دامن میں لیے سروِ چراغانِ محدث

تنویر ہی تنویر، تبسم ہی تبسم
یہ خلد بریں ہے کہ گلستانِ محدث

کیسے، معطر ہو مشامِ دل و ایماں
ہیں مشک فشاں سنبل و ریحانِ محدث

اس شان کتابت پہ ہے یہ رنگ طباعت
اللہ رے یہ حسنِ فراوانِ محدث

چندہ بھی مناسب ہے ضخامت بھی مناسب
ہر چیز سے ہر شے سے عیاں شانِ محدث

ہر ذوق کی تکمیل ہے، ہر شوق کا حاصل
پھر کیوں نہ زمانہ ہو ثنائ خوانِ محدث

چھٹ جائے گا ہر جہل و تغافل کا اندھیرا
روشن ہے چراغِ رخِ تابانِ محدث

ہوتی ہے سحر بطنِ شبِ تار سے پیدا
مایوس نہ ہوں حوصلہ مندانِ محدث

اوراقِ محدث پہ ہیں بکھرے ہوئے موتی
آئیں بھریں داماں عزیزانِ محدث
خود آپ پڑھیں اپنے احبا کو پڑھائیں
ہر لفظ محدث کا، محبّانِ محدث
ہوتا رہے سیراب ہر اک علم کا جو یا
جاری رہے یہ چشمۂ فیضانِ محدث

ہو جائے گی ہر مشکلِ رہ خود بخود آساں
رہ بر ہے اگر شوقِ فراوانِ محدث

الحاد کے اِس دور میں عاجزؔ کی دُعا ہے
وہ ذاتِ مقدس ہو نگہبانِ محدث
نوٹ
محدث کا اجراء ١٩٧٠ دسمبر کے شمارہ سےہوتا ہے اور یہ نظم عبد الرحمن عاجزؔ مالیر کوٹلوی نے مارچ ١٩٧١ کے شمارہ میں لکھی تھی۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
’’یہ خلد بریں ہے کہ گلستانِ محدث‘‘
’خلد‘ کا مطلب ہمیشہ رہنے والی چیز، اور ’بریں‘باوجود اس کے
مطلب عبارت کا یہ ہوا کہ محدث کا لگایا ہوا یہ باغ ہمیشہ قائم رہے۔اوریہ جملہ اللہ رب العزت سے دعا کی طرف اشارہ بھی ہے۔باقی صحیح مطلب تو ہمارے اہل علم بھائی ہی بتاسکیں گے۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
اور بھائی جان یہ رسالہ تو اچھا ہے لیکن پتہ نہیں ملتا کہاں سے ہے۔
بھائی،آپ کی آسانی کے لیے اب اسی ویب سائیٹ سے ملتا ہے۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
بھائی،آپ کی آسانی کے لیے اب اسی ویب سائیٹ سے ملتا ہے۔
جزاکم اللہ خیرا۔
لیکن کس نوعیت میں ملتا ہے ؟ یونی کوڈ میں یا پی ڈی ایف میں ؟ نیز لنک بھی پیش کردیں جہاں سے یہ رسالہ ڈاؤنلوڈ کیا جاسکے۔
اوریونی کوڈ میں مل جائے تو بہت بہترہے۔
 
شمولیت
اپریل 07، 2011
پیغامات
47
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
73
حیدر بھائی جان یہ "خلد بریں" کا کیا مطلب ہے۔
اور بھائی جان یہ رسالہ تو اچھا ہے لیکن پتہ نہیں ملتا کہاں سے ہے۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
ارسلان بھائی ! خلد کا معنی ہے ہمیشہ رہنے والی چیز اور اردو ادب میں یہ لفظ عام طور پر جنت کے لئے بولا جاتا ہے جبکہ بریں ، میرے خیال میں ، فارسی کے دو لفظوں’’ بر ‘‘ اور ’’ ایں ‘‘ کا مجموعہ ہے جس کا مطلب ہے یہاں پر (یعنی زمین پر ) گویا خلد بریں کا معنی ہوا جنت ارضی یا زمین پر جنت ۔ اب میرے خیال میں آپ کو’’ یہ خلد بریں ہے کہ گلستان محدث ‘‘ کی سمجھ آ گئی ہو گی یعنی یہ ماہنامہ محدث کا سجایا ہوا باغ ہے یا جنت زمین پر اتر آئی ہے۔
باقی اللہ تعالی بہتر جانتے ہیں ۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جزاک اللہ خیرا احسان بھائی جان
اب سمجھ آ گیا ہے۔محدث اچھا رسالہ ہے لیکن اتنی تعریف غلو ہے۔
خیر یہ بتائیے کہ جب بھی نیا محدث رسالہ آتا ہے تو کیا فورا ویب سائٹ پر آ جاتا ہے؟
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
جزاکم اللہ خیرا۔
لیکن کس نوعیت میں ملتا ہے ؟ یونی کوڈ میں یا پی ڈی ایف میں ؟ نیز لنک بھی پیش کردیں جہاں سے یہ رسالہ ڈاؤنلوڈ کیا جاسکے۔
اوریونی کوڈ میں مل جائے تو بہت بہترہے۔
کفایت اللہ بھائی اللہ کے فضل سے ٹیم کتاب وسنت اس رسالہ کو پی ڈی ایف اور یونیکوڈ دونوں فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈنگ کی سہولت کے ساتھ پیش کررہی ہے۔آپ ذرا یہاں کا چکر تولگائیں۔
نوٹ
٢٠٠١ سے ٢٠١١ تک کے تمام رسالے اپلوڈ ہوچکے ہیں۔جس کو آپ دونوں فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کرلیں گے۔اور باقی محدث کا اجراء ١٩٧٠دسمبر کے شمارہ سے ہوا تھا۔١٩٧٠دسمبر سے بھی اپلوڈنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔مارچ ١٩٧٢ تک کے تمام پچھلے شمارے اپلوڈ ہوچکے ہیں۔ڈیلی ایک رسالہ کو اپلوڈ کیا جاتا ہے آپ کتب لائبریری میں رسائل وجرائد والے سیکشن کا ڈیلی چکر لگایا کریں۔ہرروز آپ کو ایک نیا تحفہ ملے گا۔
 
Top