• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محمدالیاس عطارقادری رضوی کی کتاب: منے کی لاش

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
463
پوائنٹ
209
مجھے الیاس قادری کی کتاب "منے کی لاش " ایک فاضل ساتھی ڈاکٹرامان اللہ حفظہ اللہ (داعی اسلامی سنٹر حویہ ،طائف) نے پڑھنے کو دیا ۔کتاب پڑھ کر بڑی حیرانی ہوئی ۔ اس کتاب میں صوفیت سے لبریرکتابوں کے حوالے سے دس بارہ واقعات کو ذکر کیا ہے ۔ یہ سارے واقعات اس پہ مبنی ہیں کہ پیر صاحب اللہ کی طرح اور بغیراللہ کے جو چاہیں کرسکتے ہیں۔ مصیبت سے نجات دے سکتے، اولاد دے سکتےہیں، مردے کو زندہ کرسکتے ہیں، قبرکا عذاب دور کرسکتے ہیں، قسمت میں لکھی برائی مٹاکر نیکی میں تبدیل کرسکتے ہیں، یہاں تک کہ پیر سے بیعت ہونے والے یا پیر کی مجلس میں حاضر ہونے والے یاپیر کا کھاناکھانے والےیا پیر کی فقط زیارت کرنے والے کے عذاب کو دور کردیا جاتا ہے ۔ یہی نہیں پیر کے سایہ میں رہنے والے کوئی مرید جہنم میں نہیں داخل کیاجائے گا۔
عطاری صاحب "ارشادات غوث اعظم علیہ رحمۃ اللہ الاکرم" کے تحت لکھتے ہیں کہ پیر صاحب فرماتے ہیں میں نے داروغہ جہنم سے استفسارکیا، کیاجہنم میں میرا کوئی مرید بھی ہے ؟ انہوں نے جواب دیا، نہیں ۔ آپ رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے مزید فرمایا، مجھے اپنے پروردگارکی عزت وجلال کی قسم ! میرا دست حمایت میرے مرید پر اس طرح ہے جس طرح آسمان زمین پر سایہ کناں ہے ۔ اگر میرا مرید اچھا نہ ہوتو کیا ہوا، الحمدللہ عزوجل میں تو اچھا ہوں۔
عطاری صاحب " سترباراحتلام " کے تحت لکھتے ہیں سرکاربغداد حضورغوث اعظم علیہ رحمۃ اللہ الاکرم نے خود ہی فرمایا، رات کے واقعہ سے مت گھبراؤ، میں نے رات لوح محفوظ پر نظر ڈالی تو تمہارے بارے میں ستر(70) مختلف عورتوں کے ساتھ زنا کرنا مقدر تھا ۔ میں نے بارگاہ الہی عزوجل میں التجاکی کہ وہ تیری تقدیرکو بدل دے اور ان گناہوں سے تیری حفاظت فرمائے چنانچہ ان سارے واقعات کو خواب میں احتلام کی صورت میں تبدیل کردیاگیا۔
جس واقعہ سے کتاب کو موسوم کیا ہے اس میں واقعہ میں درج ہے کہ ایک عورت اپنے بچے کی وفات پہ روتی رہتی ہے ، ایک مرے ہوئے بچے کو ایک مدنی منا زندہ کردیتا ہے تو خانقاہ کے بزرگ کہتے ہیں کہ تونے ابھی سے سربستہ راز کھولنے شروع کردئے؟
واقعہ میں مذکور ہے : آپ جانتے ہیں وہ "مدنی منا" کون تھا؟ اس مدنے منے کا نام عبدالقادرتھاجوآگے چل کر وہ غوث الاعظم بنے۔ یہ چند نمونے تھے ، اس قسم کے ایمان فروش نہ جانے کتنے واقعات ان کی کتابوں میں مذکور ہیں۔
استغفراللہ جس فرقہ کے امیر کی تعلیم کفر،شرک، ضلالت،بدعت،الحادپہ مبنی ہواس کی عوام کا کیا حال ہوگا؟۔ آپ ذرا تصور کریں کہ جس کی امارت پہ دنیائے برلویت جان لٹاتی ہے اس بدعتی شخص نے اپنی کتاب،دروس، ملاقات اور مدنی چینل کے ذریعہ کس قدر عوام کو گمراہ کیا ہوگا؟
اس میں کوئی شک نہیں کہ الیاس قادری اس وقت سادہ لوح مسلمانوں کوگمراہی کے راستے پہ لگارہاہے، اس کے تئیں ہمارا فریضہ بنتاہے کہ سب سے پہلے اس کے شرک وبدعت سے پرمدنی چینل پہ پابندی لگائی جائے اور عوام میں اس جاہل بدعتی گمراہ شخص کا چہرہ بے نقاب کیاجائے تاکہ عوام کو شرک وبدعت کے دلدل سے بچایاجاسکے ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
سب سے پہلے اس کے شرک وبدعت سے پرمدنی چینل پہ پابندی لگائی جائے
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ صاحب! جس ملک کی تقریبا 75فیصد عوام بدعت وخرافات کو دین سمجھتی ہو اور اُس ملک کے حکمران انہیں کے ووٹ سے حاکم بنتے ہوں اور ایسی عوام میں وہ چینل بھی مقدس ہو۔۔تو کون پاپندی لگائے گا۔۔۔ابتسامہ!
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
ایک بھائی کا تبصرہ:
حیرانگی کی بات یہ بھی ہے کہ انہوں نے اس کتاب کا نام منے کی لاش کی جگہ مدنی منے کی لاش کیوں نہیں رکھا....ابتسامہ!
 

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
463
پوائنٹ
209
ایک بھائی کا تبصرہ:
حیرانگی کی بات یہ بھی ہے کہ انہوں نے اس کتاب کا نام منے کی لاش کی جگہ مدنی منے کی لاش کیوں نہیں رکھا....ابتسامہ!
اس میں ان کے عقیدہ کا راز چھپاہے اس لئے۔
 

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
463
پوائنٹ
209
کیا کریں گے رضاخوانیوں کی اصلاح فرمائیں گے؟۔
یہی باتیں بتلاناتو دن و رات کا ان کا مشغلہ ہے۔
پیری مریدی، کشف وکرامات اور صوفیت والی ساری کتابیں اس سے بهری پڑی ہیں۔
 
شمولیت
مارچ 19، 2012
پیغامات
165
ری ایکشن اسکور
207
پوائنٹ
82
مقبول احمد سلفی بھائی کیا اس کتاب کا کوئی آن لائن لنک ہے؟
 
شمولیت
مارچ 19، 2012
پیغامات
165
ری ایکشن اسکور
207
پوائنٹ
82
مقبول احمد سلفی بھائی جان لنک مل گیا ہے جزاک اللہ خیراً
 
Top