• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محمد آصف ہارون

آصف ہارون

مبتدی
شمولیت
دسمبر 18، 2011
پیغامات
4
ری ایکشن اسکور
24
پوائنٹ
0
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
نام محمد آصف ہارون
ایم فل اسلامیات (جاری) پنجاب یونیورسٹی
فاضل درس نظامی جامعہ لاہورالاسلامیہ
ضلع ا وکاڑہ
مصروفیات:
تحقیق ،تدریس اور تبلیغ
تحقیقی مضامین پڑھنے اور لکھنے کا بہت شوق ہے۔اور اپنے اس شوق کو پورا کرنے کےلیے جدید موضوعات پر لکھی گئی تحقیقی کتب ،رسائل وجرائد اور اسلامی و تحقیقی ویب سائٹس کی تلاش میں رہتا ہوں ۔اسی راستے پر چلتے ہوئے اللہ تعالی نے کتاب وسنت ویب سائٹ کی طرف رہنمائی کردی۔جو کہ اردو زبان میں ایک بہت ہی معیاری اور عمدہ ہونے کے ساتھ اردو کتب کےلیے آن لائن ایک بہت بڑی لائبریری بھی ہے۔اور مجھے امید قوی ہے کہ میری ہر خواہش یہاں سے ہی پوری ہوتی رہے گی۔ان شاءاللہ
میں شکر گزار ہوں کتاب وسنت اور محدث فورم ٹیم کا کہ جنہوں نے تحقیقی و تعلیمی میدان میں ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ رب کائنات ہر پل اس ٹیم کی مدد کرتا رہے۔آمین
تدریس پیغمبرانہ فریضہ ہے لہذا جنون کی حد تک تدریس کا ذوق ہے ۔اپنے اس ذوق کی تکمیل کےلیے کچھ تدریسی مصروفیات بھی اپنا رکھی ہیں تاکہ جو کچھ میرے پاس ہے وہ دوسروں تک منتقل ہوسکے اور دین اسلام کی منشاء ومرضی پوری ہوسکے۔
تبلیغ مقاصد شریعت میں سے ایک ہے اور پیغمبراسلام کا حکم بھی ۔لہذا تبلیغ دین اسلام میرا مقصد حیات اور متاع زندگی ہے۔اپنے اس مقصد کی تکمیل کےلیےمستقل خطبہ جمعۃ المبارک کی ذمہ داری سرانجام دے رہا ہوں اور بسااوقات دعوتی و تبلیغی پروگرامز میں شرکت بھی ہوتی ہے۔
اللہ سبحانہ وتعالی دین اسلام کا صحیح فہم و درک عطا فرمائے اور ایسے ہمارے لیے توشہ آخرت بنائے ۔آمین یا رب العالمین
ایک بار پھر کتاب وسنت ٹیم کےحق میں رب العالمین کے دربار میں دست دعا بلند کرتا ہوں کہ اللہ تعالی اس ٹیم کی تمام کاوشوں کو اپنی دربار میں قبول ومنظور فرماتےہوئے بدلہ میں جنت ا لفردوس عطا فرمائے۔آمین ثم آمین
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
جزاکم اللہ خیراً آصف ہارون بھائی جان،
ماشاءاللہ آپ کا تعارف جان کر یقین کیجئے دلی خوشی ہوئی۔اللہ تعالیٰ آپ کے علم و عمل میں خوب اضافہ فرمائے اور آپ کے ذوق تحقیق سے ہمیں بھی استفادہ کی توفیق دے۔ آمین ۔
ان شاءاللہ امید ہےکہ آپ اپنے تدریسی ذوق کو فورم کے ذریعے سے بھی ضرور پورا کرتے رہیں گے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ماشاءاللہ،آپ کا انداز تعارف دیکھ کر ہی لگتا ہے کہ آپ کوئی سینئیر آدمی ہیں،اور انٹرنیٹ سے آپ پرانے وابستہ ہیں،ہم آپ کو دل سے محدث فورم پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو نفع دینے والا علم ،اللہ کی بارگاہ میں قبول ہونے والا نیک عمل اور پاکیزہ رزق عطا فرمائے آمین۔

ً
 
Top