• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محمد العیسی کے بارے میں فضیلۃ الشیخ عبد المحسن العباد حفظہ اللہ کی رائے

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
523
ری ایکشن اسکور
167
پوائنٹ
77
محمد العیسی کے بارے میں فضیلۃ الشیخ عبد المحسن العباد حفظہ اللہ کی رائے
FB_IMG_1657282651191.jpg


تحریر : خضر حیات (علمی نگران محدث فورم)

بہت سارے ہمارے بھائیوں کو یہ بھی غلط فہمی ہے کہ شاید محمد العیسی جیسے کردار سلفیت اور سلفی علماء کے نمائندہ ہیں... حالانکہ سعودیہ میں لبرل، آزاد خیال علماء اور سلفی یعنی روایت پسند علماء، کی آپس میں شدید عداوت ہے.... حالیہ حکومت چونکہ لبرلز کو سپورٹ کر رہی ہے... اس لیے سب سلفی علماء خاموش ہیں. (اور بولنے والے جیلوں میں ہیں).

یہ بالکل اسی قسم کا سیناریو ہے، جس طرح احمد بن حنبل کے زمانے میں اہل بدعت حکمرانوں کے قریب ہوئے، تو انہوں نے اہل سنت کو دبا لیا تھا.

ایسی صورت حال میں کوئی عقلمندی نہیں، کہ کوئی سلفی بھی اس قسم کی حرکات کو سپورٹ کرے.

کیونکہ اس سے تو ہم خود وہاں موجود سلفی علماء کے بھی خلاف جارہے ہوں گے.

سعودیہ میں سینمے، تبرج و سفور، تقارب بین الادیان یہ سارے معاملات میں کوئی ایک بھی سلفی عالم دین راضی ہے...؟ در حقیقت یہ محمد العیسی اور اس کی جماعت کی ہی کارستانیاں ہیں.

محمد العیسی پر اب تک درجنوں سعودی سلفی علمائے کرام رد کرچکے ہیں.. جن میں سب سے بڑی شخصیت فضیلۃ الشیخ عبد المحسن العباد حفظہ اللہ ہیں... جنہوں نے اس پر اس وقت رد لکھا تھا، جب یہ وزیر عدل تھا. اور اس میں انہوں نے یہ کلمہ صراحتا لکھا تھا:

’’وزير ابتليت به مع الأسف وزارة العدل في بلاد الحرمين’’
[ حوالہ: http://iswy.co/e4qe3 ]
یعنی یہ وزیر حرمین کی وزارت عدل کے لیے آزمائش ہے۔

مزید بھی اس کی قانون میں دسیسہ کاریوں کی مذمت کی، اختلاط کے جواز میں اس کی تحریر کو لاعلمی و جہالت قرار دیا۔ اور لکھا کہ اس قسم کا مقالہ اس کی شخصیت کو بے وقعت کرنے کے لیے کافی ہے.. وغیرہ.

خیر یہ اس وقت کی بات ہے، جب یہ وزیر العدل اور ہیئۃ کبار العلماء کا حصہ تھا، اب اس کے بعد تو اس کے پاس اور کئی حساس ذمہ داریاں آئیں.. اور اس کی حد یہ ہے کہ منبر حج بھی اس ’مبتلا’ کے سپرد کر دیا گیا.

خود سارے کبار و صغار علماء کو پیچھے کرکے، محمد العیسی کو خطبہ حج کے لیے منتخب کرنا بھی... اصل میں اس پلان کا حصہ ہے کہ عوام کو بطور پیشوا سلفی علماء نہیں... بلکہ روشن خیال اسکالرز دکھائے جائیں۔

ایک صاحب کو میں نے دیکھا ہے، جو کہ سلفیت کے نہیں، بلکہ سعودی سیاست کے غالی حمایتی ہیں، لکھ رہے تھے، محمد العیسی پر طعن کرنے والے، در حقیقت رافضی، اخوانی، اور خارجی جہنمی کتے ہیں....!! اس مسکین کو یہ نہیں پتہ، کہ محمد العیسی پر سعودی علماء تب سے رد کر رہے ہیں، جب اسے سعودیہ سے باہر کوئی جانتا بھی نہیں تھا. واللہ المستعان.
 
Top