• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محمد انور شاہ کشمیری کا توشئہ آخرت !!!

عبداللہ کشمیری

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 08، 2012
پیغامات
576
ری ایکشن اسکور
1,657
پوائنٹ
186
السلام علیکم !!!

قارئین کرام !!
انور شاہ کشمیری جو متعدد کتب کے مصنف اور دارالعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث تھے ، اہل حدیث کے رد میں مختلف مسائل پر ان کے رسائل بھی ہے ۔
سنن ترمزی پر ان کی املائی تقریر ، عرف الشذی ، کے نام سے مطبوع ہے اس کے باب ماجاء فی تعجیل العصر ، میں اپنے ۔۔۔۔ مزہب کی وکالت کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں : ( منھا مافی ابی داؤد عن علی ان وقت الاشراق من جانب طلوع الشمس بعدالعصر )ان ہی روایات میں سے ایک وہ حدیث بھی ہے جو کہ سنن ابی داؤد میں آئی ہے جس کے راوی حضرت علی ہے کہ نماز اشراق کا وقت نماز عصر کے بعد سورج طلوع ہونے کی جانب سے ہیں ۔ حالانکہ ان الفاظ کے ساتھ کوئی روایت ابی داؤد میں نہیں ہیں ۔

مذید مولوی انور شاہ کشمیری نے لکھا ہیں کہ ،، میرے نزدیق محقق بات یہ ہے کہ قرآن میں تحریف لفظی ہوئی ہیں ( فیض الباری ص ۳۹۵ ج ۳ )

لیجئے جناب چھٹی !!!
 
شمولیت
اکتوبر 28، 2013
پیغامات
61
ری ایکشن اسکور
30
پوائنٹ
17
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آپ کو چاہئے تھا کہ آپ پوری عبارت عربی کی لکھتے مگر ایسا نہیں کیا ۔
عجیب بات ہے کہ اہلحدیث حضرات مقلدین کو تو ہر وقت یہی غزلیں سناتے ہیں کہ اندھی تقلید اور اندھی تقلید، مگر اندھی تقلیدکی کیا اس سے بہترین مثال اور ہوسکتی ہے کہ جدھر یہ اعتراض پڑھا،وہاں سے بعینہ نقل کردیا اور اصل کتاب کی طرف مراجعت کی ضرورت ہی نہیں پڑھی۔
سبحان اللہ
 

عبداللہ حیدر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
316
ری ایکشن اسکور
1,018
پوائنٹ
120
السلام علیکم، انور شاہ کشمیری رحمۃ اللہ علیہ کا نام پڑھ کر محدث العصر شیخ ناصر الدین الالبانی کے کچھ جملے یاد آ گئے ہیں۔ اصل صفۃ صلاۃ میں لکھتے ہیں:
وأما المتأخرون؛ فهم كثيرون والحمد لله، لا سيما حنفية الهند؛ فإنهم - بارك الله فيهم - أكثر المسلمين اليوم علماً وعملاً بالسنة، وأقلهم تعصباً للمذهب، إلا ما وافق الحق منه. فمنهم: أبو الحسن السندي - وقد مضى كلامه في ذلك قريباً -. ومنهم:ولي الله الدهلوي في " حجة الله البالغة " (2 - 10) ، وأبو الحسنات اللكنوي في " التعليق المُمَجَّد على موطأ محمد " (89 - 91) ، والشيخ محمد أنور الكشميري ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جلد۲ صفحہ ۶۱۷
ُاور جہاں تک متاخرین کا تعلق ہے تو ان کی کثیر تعداد ہے (جو ہمارے موقف سے متفق ہے) ۔ ہند کے حنفی حضرات کا نام اس سلسلے میں خاص طور پر لیا جا سکتا ہے۔ اللہ انہیں اپنی برکتوں سے نوازے، وہ اس وقت تمام مسلمانوں سے بڑھ کر سنت کا علم بھی رکھتے ہیں اور عمل میں بھی دوسروں سے بڑھ کر ہیں نیز اپنے مذھب کے بارے میں سب سے کم تعصب رکھتے ہیں ۔ ۔ ۔ ایسے لوگوں میں جن کا نام لیا جا سکتا ہے ان میں ابوالحسن سندھی، ولی اللہ الدھلوی، ابو الحسنات لکھنوی اور شیخ محمد انور شاہ کشمیری وغیرہ شامل ہیں‘
بظاہر یوں لگتا ہے جیسے شیخ رحمہ اللہ نے جن حضرات کا نام لیا ہے ان کا مقصد ان جیسوں کی توصیف کرنا تھا ورنہ برصغیر کے حنفیوں میں ایسے ایسے متعصب بھی پائے جاتے ہیں کہ اللہ کی پناہ۔
شیخ انور شاہ کشمیری رحمہ اللہ کے بارے میں دوسری جگہ لکھتے ہیں:
وقد استفدنا منه بعض ما ذكرنا في هذا البحث. ومثله في التحقيق من الناحية الفقهية العلامة الشيخ محمد أنور الكشميري في كتابه " فيض الباري على صحيح البخاري " (2/271 - 280) ، ولولا أن يطول البحث؛ لنقلت كلامه؛ فإنه غاية في التحقيق اصل صفۃ صلاہ جلد ۱ ص ۳۳۵
’ہم نے (نماز میں سورۃ الفاتحہ پڑھنے کےمتعلق) جو فقہی بحث ذکر کی ہے اس میں ہم نے علامہ الشیخ محمد انور شاہ الکشمیری کی تحقیق سے فائدہ اٹھایا ہے ۔ ان کی تحقیق فیض الباری علی صحیح البخاری میں دیکھی جا سکتی ہے، کیا ہی اعلی درجے کی تحقیق ہے، اگر طوالت کا خوف نہ ہوتا تو میں اسے یہاں ضرور نقل کرتا‘
انور شاہ کشمیری ؒ سے انہوں نے کثرت سے ساتھ اختلاف بھی کیا ہے اور مضبوط دلائل کے ساتھ کیا ہے لیکن مسلمان ہونے کے ناتے ان کے حق ِاحترام کو کبھی پامال نہیں ہونے دیا۔اگر فریق ثانی کی بات کودرست سمجھا تو علی الاعلان اسے درست کہا چاہے اپنے ناراض ہی ہوں۔ یہ دو صفات بہت کمیاب ہیں۔
والسلام علیکم
 
Top