• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محمد ﷺ اور قرآن ڈاکٹر رفیق زکریا

مظاہر امیر

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 15، 2016
پیغامات
1,427
ری ایکشن اسکور
411
پوائنٹ
190
1988 میں سلمان رشدی کا انگریزی ناول Satanic verses شائع ھوا۔اس ناول کے خلاف مسلمانوں میں شدید ترین ردعمل فطری بات تھی۔اس ناول سے ڈاکٹر رفیق زکریا کو اتنی ہی ذہنی تکلیف ھوئی جتنی سب مسلمانوں کو۔لیکن زکریا صاحب کا ردعمل سب سے مختلف تھا، انہوں نے سلمان رشدی کی واہیات تحریر کا جواب غم وغصے سے نہیں بلکہ ایک مفکر، مدبر، فلسفی، ماہر سیاسیات، ماہر اسلامیات، اور دانشور کی حیثیت سے دیا۔انہوں نے اپنی کتاب کا نام MUHAMMAD AND THE QURAN رکھا۔
سلمان رشدی کی کتاب ممتاز بین الاقوامی پبلشرز پین گوئن بکس نے چھاپی تھی اور ڈاکٹر زکریا کی یہ کتاب بھی اسی پبلشر نے انگلینڈ، امریکہ اور ہندوستان تینوں ملکوں سے شائع کی۔ہندوستان پہلا ملک ھے جس نے سلمان رشدی کی کتاب پر پابندی لگائی۔
بی۔بی۔سی لندن کے نمائندے نے ڈاکٹر رفیق زکریا کا انٹرویو لیتے ھوئے بڑی اہم بات کہی تھی۔۔
""زکریا صاحب کی یہ کتاب رشدی کی یاوہ گوئی کا ایسا منطقی اور مدلل جواب ھے کہ اگر رشدی کی کتاب چھپنے کے فورا" بعد یہ کتاب شائع ھو جاتی تو شاید وہ ہنگامے نہ ھوتے جو ھوئے۔""
ایک خاتون شوبھاڈے نے ڈاکٹر رفیق زکریا کی کتاب پر انڈین ایکسپرس 22 ستمبر 1991 میں تبصرہ کرتے ھوئے لکھا۔
"" رشدی نے شر انگیز اور بیہودہ کتاب لکھی ھے۔جبکہ زکریا صاحب کی کتاب عالمانہ اور مستند ھے۔رشدی کو کتاب لکھ کر روپوش ھونا پڑا، اس کے برعکس زکریا صاحب کو اپنی کتاب کی وجہ سے پوری دنیا میں غیر معمولی امتیاز اور اعزاز حاصل ھوا""
کیمرج یونیورسٹی کے پروفیسر اکبر احمد نے ایسی اہم کتاب کی تصنیف پر ڈاکٹر رفیق زکریا کو خراج تحسین پیش کرتے ھوئے کہا کہ۔۔
انیسویں صدی میں سید امیر علی کی کتاب SPIRIT OF ISLAM نے مغرب میں پھیلی ھوئی اسلام کے خلاف غلط فہمیوں کو دور کرنے کا جو کام کیا تھا وہ بیسویں صدی میں زکریا صاحب کی یہ کتاب کر رہی ھے۔
مولانا کوثر نیازی نے اس کتاب کی تصنیف کو اسلام کی صحیح خدمت قرار دیتے ھوئے لکھا۔۔
اس کتاب کی تصنیف سے ڈاکٹر زکریا نے جنت میں اپنے لیئے جگہ محفوظ کر لی ھے۔
مولانا ابوالحسن علی میاں نے بھی اس کتاب کی تعریف کی ھے۔
زکریا صاحب کی کتاب پڑھنے کے بعد غیر مسلموں کا اس کی روحانیت، اعزاز وعظمت کا معترف ھونا پڑتا ھے۔
اکونومکس ٹائمز۔لندن
محترم احباب ۔۔۔
فرصت کے اوقات میں ضرور اس خوبصورت کتاب کا مطالعہ کیجیے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1.jpg

https://archive.org/download/MohmmadSAWAurQuran/Mohmmad (SAW) aur Quran.pdf
 
Last edited:
Top