• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محمود احمد غازی صاحب اپنی کتاب، محاضرات حدیث پرلکھتے ہیں کہ بخاری ضبط الفاظ کا خیال نہیں رکھتے تھے

وجاہت

رکن
شمولیت
مئی 03، 2016
پیغامات
421
ری ایکشن اسکور
44
پوائنٹ
45
اس تھریڈ کا مقصد کسی پر کوئی اعترض کرنا نہیں -

محمود احمد غازی صاحب اپنی کتاب، محاضرات حدیث، صفحہ ۱۱۷، پرلکھتے ہیں کہ
ایک چھوٹا سا فرق اور بھی ہے، بلکہ ایک اعتبار سے یہ ایک بڑا فرق ہو گا، وہ یہ کہ امام بخاری نے ضبط الفاظ پر نسبۃ کم زور دیا ہے۔ یعنی رسول اللہ کی زبان مبارک سے نکلنے والے الفاظ کیا تھے، جن راویوں نے احادیث کو بیان کیا ان میں اگر کوئی
(variation)
یا متن کا اختلاف ہے، تو وہ کیا ہے؟اس پر امام بخاری نے زیادہ زور نہیں دیا۔۔۔۔۔۔۔امام بخاری جب حدیث بیان کرتے ہیں تو یہ تعین نہیں ہوتا کہ الفاظ دونوں راویوں کے ایک جیسے تھے یا دونوں کے الفاظ الگ الگ تھے۔ الگ الگ تھے تو یہ الفاظ کس راوی کے ہیں، یہ آپ کو امام بخاری کے ہاں نہیں ملتا۔۔۔۔۔۔۔۔

،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

@ابن داود بھائی اور @خضر حیات بھائی کیا کہیں گے آپ یہاں
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اس تھریڈ کا مقصد کسی پر کوئی اعترض کرنا نہیں -
مقصد تو اللہ جانے!
لیکن صرف ان الفاظ سے بظاہر تو اعتراض ہی وارد ہوتا ہے!
محمود احمد غازی صاحب اپنی کتاب، محاضرات حدیث، صفحہ ۱۱۷، پرلکھتے ہیں کہ
آپ نے جو لنک دیا ہے، اس کتاب میں 117 صفحات ہی نہیں!
کم از کم عبارت کو کتاب میں دیکھ تو لینا چاہئے تھا!
آپ صحیح حوالہ اور اصل عبارت نقل کیجئے !
لنک میں کوئی خرابی ہے! اسے درست کردیں!
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
اس تھریڈ کا مقصد کسی پر کوئی اعترض کرنا نہیں -

محمود احمد غازی صاحب اپنی کتاب، محاضرات حدیث، صفحہ ۱۱۷، پرلکھتے ہیں کہ
ایک چھوٹا سا فرق اور بھی ہے، بلکہ ایک اعتبار سے یہ ایک بڑا فرق ہو گا، وہ یہ کہ امام بخاری نے ضبط الفاظ پر نسبۃ کم زور دیا ہے۔ یعنی رسول اللہ کی زبان مبارک سے نکلنے والے الفاظ کیا تھے، جن راویوں نے احادیث کو بیان کیا ان میں اگر کوئی
(variation)
یا متن کا اختلاف ہے، تو وہ کیا ہے؟اس پر امام بخاری نے زیادہ زور نہیں دیا۔۔۔۔۔۔۔امام بخاری جب حدیث بیان کرتے ہیں تو یہ تعین نہیں ہوتا کہ الفاظ دونوں راویوں کے ایک جیسے تھے یا دونوں کے الفاظ الگ الگ تھے۔ الگ الگ تھے تو یہ الفاظ کس راوی کے ہیں، یہ آپ کو امام بخاری کے ہاں نہیں ملتا۔۔۔۔۔۔۔۔

،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

@ابن داود بھائی اور @خضر حیات بھائی کیا کہیں گے آپ یہاں
آپ اپنا عنوان چیک کریں : بخاری ضبط الفاظ کا خیال نہیں رکھتے ۔
جو آپ نے عبارت نقل کی ہے ، اس میں ہے دو لفظ بہت اہم ہیں : ’ فرق یہ ہے ‘ ، ’ نسبتا کم ‘ ( ابھی خالد محمود صاحب نے جہاں سے نقل کیا ہے ، ممکن ہے اس سے مزید بات واضح ہوجائے )
مطلب دوسرے بعض ائمہ کی نسبت وہ ضبط الفاظ کا کم خیال رکھتے تھے ۔ ورنہ انہیں حدثنا فلاں حدثنا فلاں ، اور لمبے چوڑے سفر کرنے کی کیا ضرورت تھی ، منکرین حدیث کی طرح گھر بیٹھے ہی اپنا دین بنالیتے ۔
روایت بالمعنی محدثین کے نزدیک جائز ہے ، اور یہ میں پہلے بھی کسی جگہ عرض کر چکا ہوں کہ اس کے باقاعدہ ضوابط اور شرائط ہیں ، تاکہ متن حدیث متاثر نہ ہوسکے ۔
پھر بھی اگر بشری تقاضوں سے کہیں اونچ نیچ ہوجائے ، تو دیگر روایات سے ملا کر وہ فرق پتہ چل جاتا ہے ۔
امام بخاری ایک ایک حدیث کو کئی جگہ پر بیان کرتے تھے ، کہیں مفصل ، کہیں مطول ، کہیں کسی مسئلہ کا استنباط ، دوسری جگہ اور مسئلہ ، تیسری جگہ اور مسئلہ ۔ اس لیے وہ مکمل حدیث بیان کرنے کی بجائے بعض دفعہ مختصر بیان کردیتے تھے ۔ لیکن اس معنی یہ نہیں کہ وہ احادیث کو سامنے رکھ کر اپنی طرف سے ایک نئی حدیث گھڑ لیا کرتے تھے ۔ معاذ اللہ ۔
 
وجاہت

رکن
شمولیت
مئی 03، 2016
پیغامات
421
ری ایکشن اسکور
44
پوائنٹ
45

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
@وجاہت آپ نے اب بھی ادھورا کام ہی کیا ہے!
اس پورے پیراگراف کو یونی کوڈ میں تحریر کردیں!
پھربتلاتے ہیں کہ معاملہ کیا ہے اور کیا گمان کیا جارہا ہے!
 
Last edited:
شمولیت
دسمبر 01، 2016
پیغامات
141
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
71
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
@وجاہت آپ نے اب بھی ادھورا کام ہی کیا ہے!
اس پورے پیراگراف کو یونی کوڈ میں تحریر کردیں!
پھربتلاتیں ہیں کہ معاملہ کیا ہے اور کیا گمان کیا جارہا ہے!
جی بالکل
 
Top