• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

" مختصر مختصر"

شمولیت
جولائی 01، 2017
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
155
پوائنٹ
47
[استاد محترم کی خصوصی اجازت کے ساتھ شیئر کی گئی تحاریر کا خصوصی سلسہ دعاؤں میں یاد رکھئے گا محمد المالكي]

...ابوبكر قدوسی
قومیں جب اپنے نظریات پر شرمندہ ہوتی ہیں ، ان کو اپنے پرکھوں کی روایات دقیانوسی لگنا شروع ہو جاتی ہیں - اپنا باپ "پینڈو " لگتا ہے - اپنے بڑے کچھ بیوقوف بیوقوف سے دکھائی دیتے ہیں ...... تو یہی ان کی تباہی اور زوال کا وقت ہوتا ہے -
اگر کسی کو گمان ہوتا ہے کہ کہ وہ ہمیشہ کے لیے ہے تو اسے نمرود ، فرعون سے لے کر موجودہ تاریخ ہر ہر حکمران اور حکمران خاندان کی طرف دیکھ لینا چاہیے - کوئی بھی نہیں رہا اور نہ رہے گا - بس اتنا ہوتا ہے کہ کوئی آج گرا کوئی کل گرے گا - آپ کتنی محنت سے پہاڑ پر چڑھتے ہیں چوٹی سے جا کر اگر لڑکھتے ہیں تو لمحوں میں نیچے آ جاتے ہیں ، اور موت تو یقینی ہوتی ہے -
اپنے نظریات سے بغاوت کر کے کوئی قوم باقی رہ سکتی ہے نہ ریاست - پاکستان اسلام کے نام پر لیا گیا ، آغاز میں ہی اسلام سے غداری کی گئی ، مطلب نکل گیا تو پہچاننے سے بھی انکار کر دیا گیا ، اللہ کا عذاب آیا کشمیر بھی گیا ، بہت سی ریاستیں بھی گئیں ..لیکن سمجھ نہ آئی ..پھر ملک دو ٹکڑے ہو گیا ...سمجھ مگر اب بھی نہیں آئی ...اللہ سے خیر کی امید ہے مگر کس بنیاد پر ؟
آج خبریں دیکھیں ، سعودی پرنس کا بیان پڑھا ..مغلیہ سلطنت کے آخری دن نگاہوں میں پھر گئے .....اللہ سے خیر کی طلب ہے مگر سمجھ نہیں آتی کہ کس بنیاد پر ؟
 
Top