رانا ابوبکر
تکنیکی ناظم
- شمولیت
- مارچ 24، 2011
- پیغامات
- 2,075
- ری ایکشن اسکور
- 3,040
- پوائنٹ
- 432
تبصرہ
نماز دین ِ اسلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے ۔نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس پر کتب تالیف کی ہیں ۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔زیرتبصرہ کتاب ''مختصر مسنُون نماز'' محترم ابو نعمان بشیر احمد﷾'' کی مرتب شدہ ہے ۔جس میں انہوں نے انتہائی اختصار کے ساتھ نماز کی اہمیت، فضیلت ، نماز کا مسنون طریقہ ،نماز کے بعد اور صبح وشام کے اذکار کو بیان کیا ہے ۔اللہ تعالی ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے او ر اسے عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے (آمین)( م۔ا)
یہ کتاب مختصر مسنون نماز آن لائن مطالعہ یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں