• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختلف عربی لہجات

شمولیت
جون 21، 2019
پیغامات
97
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
41
مختلف عربی لہجات سنتے ہی فورا سمجھ جانا کوئی قصر شیریں تک جوئے شیر لانے کے مترادف کیوں؟

[emoji421]محمد عبد الرحمن کاشفی

ایک سوال سے آغاز گفتگو کرتے ہیں کہ کیا سعودی لہجہ بمقابل دیگر لہجات کے فصیح عربی سے قریب تر ہے؟

جی ہاں-

تعلیل: مصری اور لبنانی لوگ مندرجہ ذیل حروف کے تلفظ کو بدل دیتے ہیں-

_ق کو أ سے، ث کو س اور ت سے، ذ کو ز سے، ظ کو ز سے، ج کو گ سے_

گلف ممالک کے لہجے میں آپ کچھ اس طرح کے بدلاؤ پائینگے.

_ك» ج او ش سے، ق» گ سے، ج»ي سے جیسے دجاجة کو دیایہ کہتے لوگوں کو آپ سنینگے.غ»ق سے بھی بدل دیتے ہیں _

اور بالاخر سعودی کے لہجے میں تقریبا وہی فصیح عربی کے الفاظ استعمال ہوتے ہیں-

فقط سعودی کے لوگ حرف ق کو گ سے بدل دیتے ہیں-

تلفظ میں اس وسیع فرق کی وجہ سے اکثر عرب آپس میں مندرجہ ذیل ممالک کے لہجات ہی سمجھ پاتے ہیں-

مصری، لبنانی،سعودی،کویتی

اس کے علاوہ جو عربی لہجات ہیں وہ خود عربوں کے لئے سمجھنا کسی کوہ کنی سے کم نہیں ہے. ایسے میں ہم عجمی لوگوں کا ان لہجات کو فورا نہ سمجھ پانا معقول ضرور ہے.

Sent from my BKL-L09 using Tapatalk
 
Top