• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مدخلیوں کے سرغنہ ربیع مدخلی کی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر تنقید اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے عالم ہونے کا انکار

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
514
ری ایکشن اسکور
167
پوائنٹ
77
مدخلیوں کے سرغنہ ربیع مدخلی کی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر تنقید اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے عالم ہونے کا انکار

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لَا تَسُبُّوا أَصْحَابِي فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ أَنْفَقَ أَحَدُكُمْ مِثْلَ أُحُدٍ ذَهَبًا مَا بَلَغَ مُدَّ أَحَدِهِمْ وَلَا نَصِيفَهُ
میرے صحابہ کو برا بھلا نہ کہو، اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اگر تم میں سے کوئی احد (پہاڑ) کے برابر سونا خرچ کر دے تو وہ ان کے ایک مد یا نصف مد کے برابر بھی نہ ہو گا۔
[سنن ابي داود، حدیث: ٤٦٥٨]

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابی ہونے کا شرف ایسا عظیم شرف ہے جس کا متبادل بڑے سے بڑا نیک عمل نہیں ہو سکتا۔ غیر صحابی کا احد پہاڑ کے برابر سونا خرچ کرنا صحابی کے ایک مُد غلہ کے برابر بھی نہیں ہو سکتا، اس سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مقام عالی کا پتہ چلتا ہے، اور یہیں سے ان بدبختوں کی بدبختی اور بدنصیبی کا اندازہ کیا جا سکتا ہے جو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو سب وشتم کا نشانہ بناتے اور ان پر تبرا بازی کرتے ہیں۔

پس انہی بدبختوں میں سے ایک مدخلیوں کا سرغنہ ربیع مدخلی صحابہ کرام پر طعن و تشنیع کرتے ہوئے کہتا ہے :

كان عبد الله، وأبي بن كعب، وزيد بن ثابت، وابن مسعود، وغيرهم وغيرهم، من فقهاء الصحابة وعلمائهم، ما يصلحون للسياسة، معاوية ما هو عالم
عبداللہ، ابی بن کعب، زید بن ثابت اور ابن مسعود وغیرہ دین کی سمجھ رکھنے والے صحابہ اور علماء میں سے تھے لیکن سیاست کے لائق نہیں تھے اور معاویہ کوئی عالم نہیں تھے۔


[شريط : "العلم والدفاع عن الشيخ جميل" ]

یہاں مدخلیوں کا سرغنہ ربیع مدخلی اعتراف کر رہا ہے کہ یہ صحابہ دین کی سمجھ رکھنے والے تھے اہل علم میں سے تھے پھر آگے ہی ان پر الزام لگا رہا ہے کہ سیاست کے لائق نہیں تھے! نعوذ باللہ جبکہ سیاست کہتے ہی ایسے فعل کو ہے جس سے لوگوں کو اصلاح کے قریب اور فساد سے دور کیا جاتا ہے۔ جیسا کہ ابن عقیل رحمہ اللہ کے حوالے سے ہم پہلے بھی بتا چکے تھے وہ فرماتے ہیں :

السِّيَاسَةُ مَا كَانَ فِعْلًا يَكُونُ مَعَهُ النَّاسُ أَقْرَبَ إلَى الصَّلَاحِ، وَأَبْعَدَ عَنْ الْفَسَادِ
سیاست ایک ایسا عمل ہے جس سے لوگ اصلاح کے قریب اور فساد سے دور ہوتے ہیں۔
[الطرق الحكمية في السياسة الشرعية، ص: ١٢]

اب بتائیں کہ علماء سے بڑھ کر لوگوں کی اصلاح کرنے والا اور انہیں فساد سے دور کرنے والا کون ہو سکتا ہے؟ یہ بدبخت ربیع مدخلی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر تہمت لگا رہا ہے کہ ما يصلحون للسياسة یعنی وہ سیاست کے لائق نہیں تھے!

یہاں مدخلیوں کی منافقت بھی ملاحظہ فرمائیں کہ ایک طرف تو مداخلہ ان کے سیکولر حکمرانوں جیسے بن سلمان، سیسی اور حفتر وغیرہ کو تو بڑے قابل سیاسی راہنما اور اولی الامر باور کراتے پھرتے ہیں دوسری طرف ان کا سرغنہ ربیع مدخلی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر تنقید کرتے ہوئے صحابہ کو سیاست میں نالائق قرار دے رہا ہے۔

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مَنْ سَبَّ أَصْحَابِي فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللهِ وَالْمَلَائِكَةِ، وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ
جو میرے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو برا کہتا ہے اس پر اللہ کی، فرشتوں کی اور سب لوگوں کی طرف سے لعنت ہو۔
[المعجم الكبير للطبراني، حدیث: ١٢٧٠٩]

اب مداخلہ کی جانب سے اس ملعون مدخلی کو بچانے کے لئے یہ اعتراض کیا سکتا ہے کہ جی ہمارے بابے ربیع مدخلی کا تو عقیدہ درست ہے اس نے صحابہ پر طعن و تشنیع کو جائز تو نہیں سمجھا وہ تو صرف ان مسائل میں گفتگو کرتے ہوئے صحابہ کرام کے تعلق سے نامناسب کلمات کا صدور اس سے ہو گیا ہے تو اس کی بات رد کر دی جائے مگر ربیع مدخلی پر غلط نہ کہا جائے!

لیکن مدخلیوں کا یہ اعتراض بالکل باطل و منافقانہ ہوگا کیونکہ یہی مداخلہ جماعت غیر اسلامی کے بانی مودودی کو اس کی کتاب خلافت و ملوکیت میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے تعلق سے نامناسب کلمات استعمال کرنے پر گمراہ بدعتی کہتے ہیں جو کہ درست بھی ہے۔ جبکہ مودودی نے صحابہ پر طعن و تشنیع کو جائز نہیں قرار دیا لیکن اس کا عمل اس کی گمراہی پر دلالت کرتا ہے یہی معاملہ مدخلیوں کے سرغنہ ربیع مدخلی کا بھی ہے۔

اب کوئی مدخلی اٹھ کر یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ مودودی تو گمراہ بدعتی تھا جبکہ ربیع مدخلی کا تو صحابہ کے تعلق سے عقیدہ درست ہے اس لئے صحابہ کو برا کہنے کے سبب ربیع مدخلی کو گمراہ بدعتی نہیں کہہ سکتے! تو یہ اعتراض بھی مردود ہوگا کیونکہ کسی شخص کے گمراہ و بدعتی ہونے کے لئے یہی سبب کافی ہے کہ وہ شخص صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں کوئی بری بات کہنے والا ہو۔

امام سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ نے فرمایا:
من نطق في أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم بكلمة فهو صاحب هوى
جس شخص نے اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے (برائی میں) ایک کلمہ بھی کہا وہ بدعتی اور خواہش پرست ہے۔
[شرح السنة للبربهاري، ص: ٥٦]

اس کے علاوہ مدخلیوں کے سرغنے ربیع مدخلی نے متعدد مقامات پر بہت سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو طعن و تشنیع کا نشانہ بنایا ہے جو کہ ربیع مدخلی کی اس بدعت کے اثبات پر دال ہے اور ان سے واضح طور پر معلوم ہوتا ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے تعلق سے ربیع مدخلی کے عقیدہ میں کس قدر فساد ہے!

اس کے بعد اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے جلیل القدر صحابی، کاتب الوحی، خال المؤمنین امیر المؤمنین و خلیفۃ المسلمین سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے تعلق سے مدخلیوں کے سرغنہ خواہش پرست بدعتی ربیع مدخلی نے زبان درازی کرتے ہوئے کہا : معاوية ما هو عالم یعنی معاویہ کوئی عالم نہیں تھے۔ نعوذ باللہ کتنا بڑا جھوٹ بولا ہے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ پر اس مکار مدخلی نے تنقید کرتے ہوئے۔

جبکہ اس مکار مدخلی کے الزام کے برخلاف سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے تعلق سے ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: لَيْسَ أَحَدٌ مِنَّا أَعْلَمَ مِنْ مُعَاوِيَةَ
ہم (موجود صحابہ) میں معاویہ رضی اللہ عنہ سے بڑا عالم کوئی نہیں ہے۔
[السنن الكبرى البيهقي، حدیث: ٤٧٩٤]

ملاحظہ فرمائیں ابن عباس رضی اللہ عنہ جیسے صحابی جنہیں خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سینے سے لگایا اور ان کے لئے دعا فرمائی کہ: «اللهم علمه الحكمة وتأويل الكتاب» اے اللہ! اس کو میری سنت اور قرآن کی تفسیر کا علم عطاء فرما۔ وہی ابن عباس رضی اللہ عنہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو اپنے دور کا سب سے بڑا عالم قرار دے رہے ہیں لیکن ابن عباس رضی اللہ عنہ کی مخالفت کرتے ہوئے اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی تنقیص کرتے ہوئے خواہش پرست بدعتی ربیع مدخلی کہتا ہے کہ معاوية ما هو عالم یعنی معاویہ کوئی عالم نہیں تھے۔

یہاں مدخلیوں کی پول بھی کھل گئی جو اپنے بابے ربیع مدخلی کو بڑا منہجیت کا علم بردار مان کر اس بدبخت کو سلفیت کی طرف منسوب کر سلفیت کو بدنام کرنے کی سازش کرتے ہیں حقیقت یہ ہے کہ ربیع مدخلی منہج سلف و فہم سلف کا صریح مخالف ہے یہ لعین مدخلی روافض کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو طعن و تشنیع کا نشانہ بناتا ہے۔

شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

من سَبَّهم...مِثلُ وَصفِ بَعضِهم بالبُخلِ، أو الجُبنِ، أو قِلَّةِ العِلمِ، أو عَدَمِ الزُّهدِ، ونحوِ ذلك، فهذا هو الذي يستحِقُّ التأديبَ والتعزيرَ
جس نے صحابہ کو برا کہا مثلا صحابہ میں سے کسی کو بخیل یا بزدل یا کم علم یا پرہیزگاری سے عاری وغیرہ کہا، تو ایسا شخص تادیب اور سزا کا مستحق ہے۔


[الصارم المسلول على شاتم الرسول، ص: ٥٨٦]
 
Top