• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مدد درکار ہے (پی ڈی ایف بنانے کے لئے)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
السلام علیکم
دوستوں کچھ پریشانی ہے آپ لوگوں کی مدد درکار ہے، دراصل میں میرے بلاگ کے لئےانٹرنیٹ پر موجود قرآن مجید کو اکٹھا کر رہا ہوں، لیکن مجھے کچھ پریشانی ہے جیسے کچھ کا سائز بہت زیادہ ہے ٥٠٠ایم بی کے قریب، میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اس کا سائز کم کیسے کیا جائے؟؟ میرے پاس acrobat 11 ہے جس سے میں فائلیں اپنے حساب سے تیار کرتا ہوں، اور کئی فائلوں کا سائز compress بھی کرتا ہوں لیکن سائز میں زیادہ فرق نہیں پڑتا، کیا فائل کو بہت کم سائز کا بنانے کے لئے کوئی اور مختلف طریقہ اپنانا ہوگا؟؟
ساتھ ہی یہ بھی بتائے کہ رنگیں فائل کو بلیک اینڈ وائٹ فائل کیسے کیا جائے؟
تیسری پرابلم یہ ہے کہ میں نے حال ہی میں ٣٠ زبانوں میں قرآن مجید کو کنگ فہد کی سائٹ سے کاپی کیا ہے ، میرے پاس یہ فائل jpej فارمیٹ میں ہے، حالانکہ میں کنگ فہد کے تمام ترجمہ پر کام کر چکا ہوں، لیکن اس بار فائل رنگین صفحوں پر مشتمل ہوگی ان شاء الله، اس لئے قرآن کے اس نئے ورزن پر دوبارہ سے کام شروع کر رہا ہوں، جو اب تک کسی نے پی ڈی ایف کی شکل میں نہیں کیا، لیکن میری ایک پریشانی یہ ہے کہ میرے پاس جو jpeg فائل ہے وہ بہت ہی صاف ہے لیکن جب اسے acrobat میں combine کرتا ہوں تب قرآن مجید کے الفاظ کچھ بگڑ جاتے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے امیج کی کوالٹی بہت خراب ہے کچھ اس طرح سے

آپ اس امیج کو دیکھ سکتے ہے کہ مجھے کیا پریشانی ہے ۔
اس کا کوئی حل ہے؟یعنی jpej فائلوں کو acrobat میں combine کرنے پر آریجنل امیج برقرار رہے تاکہ رزلٹ صاف دکھائی دے
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
1۔ 1500 ایم بی وغیرہ سائز والی پی ڈی ایف فائلز کو کمپریس کرنے کے لئے Save As کریں اور پھر ٹائپ میں سے Optimized منتخب کر لیں۔ فورا ہی اسی سیو ایز والی ونڈو میں سیٹنگ کا بٹن فعال ہو جائے گا، اس پر کلک کریں گے تو ڈھیروں آپشن سامنے آ جائیں گے.

pdf optimized.jpg


لال رنگ سے جن کو ہائی لائٹ کیا ہے۔ وہ اہم ہے۔ کلر امیج میں 200 اور گرے اور بلیک اینڈ وائٹ میں 300 سے زائد پکسلز کو بالترتیب 200 اور 300 پر ڈاؤن سیمپل کر دیں، تو کافی حد تک مسئلہ حل ہو جانا چاہئے۔ نیز کوالٹی کے ڈراپ ڈاؤن میں سیٹنگز کو سوچ سمجھ کر سیٹ کر دیں۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
کلر پی ڈی ایف کو بلیک اینڈ وائٹ کرنے کے لئے سیو ایز کریں اور ٹائپ میں postscript یعنی .ps ایکسٹینشن منتخب کریں اور اس کی سیٹنگ میں جائیں۔ اور پھر کلر منجمنٹ میں جائیں اور کلر پروفائل بلیک اینڈ وائٹ منتخب کر لیں۔ اب فائل کو سیو کر لیں اور پھر سے ڈاٹ پی ایس کو پی ڈی ایف میں کنورٹ کر لیں۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
جب آپ jpeg کو ایکروبیٹ میں کمبائن کریں تو اس کے آپشن میں جائیں اور اس میں فائل سائز ڈیفالٹ کے بجائے بڑا سائز منتخب کر لیں۔ شاید اس سے مسئلہ حل ہو جائے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
کلر کنورژن کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ view میں جائیں، Tools اور پھر Print Production میں جائیں اور درج ذیل تصویر کے حساب سے سیٹنگ کر لیں:

AnswerImage91278-28084502.jpg
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
جب آپ jpeg کو ایکروبیٹ میں کمبائن کریں تو اس کے آپشن میں جائیں اور اس میں فائل سائز ڈیفالٹ کے بجائے بڑا سائز منتخب کر لیں۔ شاید اس سے مسئلہ حل ہو جائے۔
یہ طریقہ میں اپنا چکا ہوں فرق نہیں پڑتا، باقی دوسرے طریقوں کو چیک کرتا ہوں، جزاک الله خیر
شاکر بھائی اس لنک کو چیک کیجئے،
http://quranpdf.blogspot.in/2014/02/mushaf-al-madeena-green-sharp-text.html
اس میں ٹیکسٹ eps کی طرح ہو گئے ہیں، اور بہت ہی صاف بھی ہے،

تھوڑی مدد کر دیں تو بہتر ہوگا کیونکہ میں اب شاید دو سالوں تک کوئی اور کام نہیں کر رہا، کافی کام ہے ہر روز اگر ایک فائل بھی پبلش کروں تو ڈیڑھ سال لگ جائے گا
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
یہ طریقہ میں اپنا چکا ہوں فرق نہیں پڑتا، باقی دوسرے طریقوں کو چیک کرتا ہوں، جزاک الله خیر
کوئی چار پانچ تصاویر مجھے علیحدہ سے ای میل کر دیں تو میں پریکٹیکل کر کے چیک کر لیتا ہوں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
کوئی چار پانچ تصاویر مجھے علیحدہ سے ای میل کر دیں تو میں پریکٹیکل کر کے چیک کر لیتا ہوں۔
آپ امیج یہاں سے ڈاونلوڈ کر لیجئے
http://www.mediafire.com/download/2wrbqqa14z8wumq/Sample.rar

دراصل جب ہم امیج میں موجود پیج نمبر کو بڑا کر کے دیکھتے ہے تب وہ صحیح شو ہوتا ہے لیکن ایکروبیٹ میں کمبائن کرنے کے بعد پکسل ایرر نظر آنے لگتی ہے،
 
Top