• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مدرسہ کی معلومات درکار ہے

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

ابن جسیم آپ نے شائید فل ٹائم ایجوکیشن حاصل نہیں کی، مارننگ کلاسیز میں دینی اور ایوننگ میں آئی ٹی۔

انا مسلم آپ کے میٹرک میں بہت اچھی نمبر ہیں اور امید ھے انٹر میں بھی ایسے ہی اچھے نمبر حاصل کر سکتے ہیں کوشش کریں تو 80 سے 90 فیصد تک آ سکتے ہیں، پنجاب یونیورسٹی یا انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور میں سافٹویئر میں آئیں یہاں پر انٹری ٹیسٹ پر داخلہ ملتا ھے، انجینئرنگ یونیورسٹی انٹری ٹیسٹ پر اور جو بھی مجھ سے ہو سکا آپکی مدد کرنے کی کوشش کروں گا، انشاء اللہ۔ باقی آپکی قسمت۔

والسلام
 
شمولیت
مارچ 08، 2012
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
147
پوائنٹ
89
السلام علیکم

ابن جسیم آپ نے شائید فل ٹائم ایجوکیشن حاصل نہیں کی، مارننگ کلاسیز میں دینی اور ایوننگ میں آئی ٹی۔

والسلام
وعلیکم السلام،
میری تعلیم میں دونوں امور شامل ہیں، فل ٹائیم بھی اور پارٹ ٹائیم بھی اور الحمدللہ ابھی بھی ہم پارٹ ٹائیم اپنی تعلیم کو ڈاکٹریٹ دینے کی کوشش میں ہیں۔ اللہ آسانیاں پیدا فرمائے۔

انا مسلم بھائ کو جو میں نے مشورہ دیا وہ میں نے اپنے تجربہ کی بنا پر دیا اگرچہ میں نے ایسا نہیں کیا تھا کیونکہ مجھے کوئ گائید کرنے والا نہ تھا۔
میں خود یونیورسٹی میں پڑھا تا ہوں اس لیے پی یو اور یو ای ٹی کو بھی بڑی اچھی طرح جانتا ہوں، اس میں کوئ شک نہیں کہ فل ٹائیم عصری علوم کے لیے یہ اچھے ادارے ہیں مگر انامسلم بھائ کو اللہ استقامت عطا فرمائے، وہ دین کو بھی پڑھنا چاہتے ہیں اور دینی تعلیم بھی محنت اور لگن مانتی ہے۔
اور۔۔
فاصلاتی نظام تعلیم اس وقت دنیا بھر میں مقبولیت کی بلندی پر ہے، دنیا بھر کی جامعات اس نظام تعلیم کو کنوینشنل موڈ کے ساتھ ساتھ اپناتی جا رہی ہیں۔ سٹینڈفورڈ یونیورسٹی، الائیزن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا وغیرہ کتنی ہی نامور یونیورسٹیز ہیں جو اس نظام تعلیم کی بدولت عصری علوم کو دنیا کے کونے کونے میں پھیلا رہے ہیں۔

پاکستان میں موجود ورچوئیل یونیورسٹی جو ایچ ای سی کی ہائ رینکنگ میں موجود ہے اور گزشتہ دو سال میں کوالٹی ایشورنس میں 92 فیصد پوائنٹس لے کر ملک کی بیشتر یونیورسٹیز سے سبقت حاصل کر چکی ہے اس نظام تعلیم کی بدولت مختلف شعبہ جات میں تعلیم مہیا کر رہی ہے۔
 
شمولیت
ستمبر 04، 2014
پیغامات
42
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
33
بھائی پروفائل اور نام کی کوئی مطابقت نہیں، البتہ اس نام کا مقصد یہ ہے کہ جب کبھی غیر مسلم یا گمراہ قسم کے لوگوں سے ملاقات ہوتی ہے یا لبرل ٹائپ لوگوں سے تو یہ نام مجھے دفاع کرنے میں کافی مدد دیتا ہے، کیونکہ نیت اصلاح کی ہوتی ہے، اس میں کچھ فرقہ واریت کا رد ہے اور کچھ اصلاح کا جذبہ، باقی الحمدللہ میں عملا اہل الحدیث ہوں
 
شمولیت
مارچ 08، 2012
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
147
پوائنٹ
89
جزاکم اللہ خیرا انا مسلم بھائ، اللہ آپکے علم و عمل میں اضافہ فرمائے،
دراصل ہمارا دجالی میڈیا بھی غیر مسلموں کو یہی تاثر دیتا ہے کہ اسلا م تلوار کے زور سے کسی کو قائیل کر لینا ہے جبکہ ہر مسلم کو پتا ہے کہ ایسا نہیں،
اس تصویر سے بھی مجھے کچھ ایسا ہی لگا کہ شائید مطابقت ہو، کیونکہ پروفائیل کی تصویر ہے ناں۔۔۔
(ابتسامہ)
 
Top