• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مذہب کی طاقت دیکھیے

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
' شائستہ واحدی ستمبر 2010ء سے جیو ٹیلی ویژن پر مارننگ شو کر رہی ہیں' یہ مارننگ شو پروگرام کم اور سماجی کامیڈی زیادہ ہوتا ہے' اس میں بس لائیو طلاقوں' لائیو خود کشیوں اور لائیو آبرو ریزیوں کی کمی ہے جب کہ باقی تقریباً تمام کارنامے سرانجام پا چکے ہیں' ملک کے زیادہ تر شو غیر سنجیدگی' بے ترتیبی اور بے ہودگی کا عظیم شاہکار ہوتے ہیں لیکن شائستہ واحدی اکثر اوقات پہلی پوزیشن حاصل کرلیتی ہیں' شائستہ واحدی نے 14 مئی کے شو میں وینا ملک اور ان کے شوہر اسد بشیر خٹک کو (نعوذ باللہ) حضرت فاطمہ ؓ اور حضرت علی ؓ سے تشبیح دے ڈالی' یہ ناقابل برداشت توہین تھی' یہ خبر جوں ہی سوشل میڈیا پر آئی لوگوں کے جذبات بھڑک اٹھے۔
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اس گستاخی کے خلاف 15 مئی کو پریس کانفرنس کی اور جیو کو دیکھنا حرام قرار دے دیا' یہ فتویٰ آنے کی دیر تھی ''جیو'' نے فوراً شائستہ واحدی اور اس کی پوری ٹیم کو معطل کردیا' چینل کو سب سے زیادہ منافع دینے والا مارننگ شو بند کردیا اور قوم سے معافی کا طلب گار ہوگیا' جنگ گروپ پچھلے چار دنوں سے روزنامہ جنگ' دی نیوز اور جیو کے تینوں ٹیلی ویژن چینلز کے ذریعے قوم سے معافی مانگ رہا ہے' یہ ہر پندرہ منٹ بعد اسکرین پر حدیث مبارکہ دکھاتا ہے اور ساتھ ہی معافی مانگتا ہے' اشتہارات بھی دیئے جا رہے ہیں' علماء کرام سے معافی کی فضیلت کے بارے میں فتوے بھی لیے جا رہے ہیں اور ملک کے مقبول ترین اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کے ذریعے احد کے میدان سے قوم سے درگزر کی درخواست بھی کی جا رہی ہے' آپ ملاحظہ کیجیے۔
جیو کو دو جمہوری اور منتخب حکومتیں لیڈروں کی تصویروں پر گانے چلانے' ان کے سکینڈل بنانے اور سپریم کورٹ کو ''ایکٹو'' کرنے سے نہیں روک سکیں یہاں تک کہ انھوں نے ایک وزیر اعظم قربان کر دیا اور دوسرے کے سر پرمعطلی کی تلوار تاننے کی اجازت دے دی' فوج جیسا مضبوط ادارہ بھی جیو اور جنگ سے معذرت نہیں کروا سکا مگر یہ ادارہ صرف ایک فتوے کے سامنے اس قدر ڈھیر ہو گیا کہ یہ معافی مانگتے ہوئے نہیں تھک رہا' یہ معافی کے بدلے ہر قسم کا ہرجانہ تک ادا کرنے کیلیے تیار ہے۔
آج اگر میر شکیل الرحمان سے کہا جائے آپ اعلان کر دیں' آپ روزانہ ہزار بکروں کی قربانی دیں گے اور یہ قربانی دس سال تک جاری رہے گی تو مجھے یقین ہے میر صاحب یہ شرط تسلیم کرتے ہوئے پانچ منٹ لگائیں گے' یہ فتوئوں سے بچنے کیلیے اپنے گروپ کے تمام لوگوں کو عمرہ اور حج تک کروا دیں گے چنانچہ پھر آپ خود فیصلہ کر لیجیے' اس ملک کے اصل حکمران کون ہیں' ملک کی اصل طاقت کس کے ہاتھ میں ہے اور آپ جب تک اس بات کا فیصلہ نہیں کریں گے آپ اس وقت تک ملک کی سمت درست نہیں کر سکیں گے' آپ اپنا مستقبل کاشت نہیں کر سکیں گے۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
مضمون نگار؟؟؟
اگر مذہب کی طاقت کی اتنی ہی قدر ہوتی ان کو تو ملک کے سب زیادہ ’’ لادین چینل ‘‘ نہ بنتا۔
دراصل مذہب عوام الناس کا سنجیدہ اور حساس ترین پہلو ہے ، اس حساسیت کے سبب سلمان تاثیر کو قتل کیا گیا ، یوں سمجھیں کہ میر صاحب اس ’’ رگ ‘‘ کو چھیڑنا نہیں چاہتے۔
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
مضمون نگار؟؟؟
اگر مذہب کی طاقت کی اتنی ہی قدر ہوتی ان کو تو ملک کے سب زیادہ ’’ لادین چینل ‘‘ نہ بنتا۔
دراصل مذہب عوام الناس کا سنجیدہ اور حساس ترین پہلو ہے ، اس حساسیت کے سبب سلمان تاثیر کو قتل کیا گیا ، یوں سمجھیں کہ میر صاحب اس ’’ رگ ‘‘ کو چھیڑنا نہیں چاہتے۔
یہ جاوید چوہدری کے کالم کا اقتباس ہے، اس میں اس نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ اصل طاقت مذہبی لوگوں کے پاس ہے
 
Top