محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,800
- پوائنٹ
- 1,069
مرد اور عورت کی دوستی کبھی دوستی نہیں ہوتی !
بہنو اور بھائیو۔۔ ۔ !!!
فون پر اس طرح دوستیاں اور گھنٹوں باتیں شادی نہیں بربادی سے دوچار کرتی ہیں ایک بات اچھی طرح سمجھ لو کہ مرد کی دوستی مرد سے اور عورت کی دوستی عورت سے ۔۔۔۔
مرد اور عورت کی دوستی کبھی دوستی نہیں ہوتی !
اگر کوئی ایسی غلط فہمی پال لی جائے تو اسکا نتیجہ کبھی اچھا نہیں نکلتا عورت کے لیے مرد کا صرف ایک ہی روپ ہوتا ہے۔۔ اور شرعی رشتے کے بغیر وہ روپ صرف جانور کا روپ ہوتا ہے" ہمارے ہہاں مگنی شدہ جوڑوں کو بہت سی نرمیاں دی جاتی ہیں۔ براہ مہربانی سسٹر اس بات کا یقین نہیں کریں۔ جب ایک مسلمان لڑکی کی منگنی ہوتی ہے تو وہ سمجھتی ہے کہ اب اسے اجازت ہے کہ وہ اُس کے ساتھ اکیلے مل سکتی ہے، اسکے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر باہر گھوم سکتی ہے، یہان تک وہ اُس کو اپنے موبائل نمبرز دیتی ہیں تاکہ وہ اسے کال کر سکے، اور زیادہ مرد حضرات ہی بات کیلئے مجبور کرتے ہیں اگر لڑکی انکار کرے تو سمجھتے ہیں کہ وہ خوش نہیں ہے... پھر جب کبھی چاہے خاص طور پر رات کے وقت وہ ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہیں اور یہاں تک فلرٹ بھی کرتے ہیں اور یہ سوچتے ہیں کہ یہ تو ایک عام سی بات ہے اور ہر منگنی شدہ جوڑا یہی کرتا ہے۔ یہاں تک انکے گھر والے بھی انھیں اس بات کی اجازت دیتے ہیں۔۔ لیکن یہ بات کسی بھی طرح سے عام سی بات نہیں ہے اور یہ بات مگنی کا دورانیہ مکمل طور ہر اسلام کے اصولوں کے خلاف ہے-
میری بہنو آپکا منگیتر آپکے لیے نا محرم ہی ہے۔۔۔ بہنو ۔۔۔ یہاں ایسی کوئی بات نہیں ہے منگنی کے وقت میں "" تنہائی میں ملنا ""، اگر آپکا منگیتر آپکے بارے میں شادی سے پہلے جاننا چاہتا ہے تو اُسے چاہیئے کہ وہ آپکے گھرآئے اور آپکے والد /ولی کی موجودگی میں آپ اور آپکے والد کے ساتھ بیٹھے ، تب آپ ایک دوسرے سے سوالات کر سکتے ہو۔اور اگر وہ آپکو کال کرنا چاہے تو اسے آپکے گھر کے نمبر پر رابطہ کرنا چاہیئے جب آپکا کوئی محرم بھی پاس ہو۔۔۔ اب یہ ہے کہ کیا جائے۔۔۔
کیا آپ نے کبھی صحابہ کو اپنی منگیتر کے ساتھ تنہائی میں ملنے کی کوئی مثال سنی ہے؟ اگر کچھ غلط عادات امت میں پھیل رہے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ درست کام کر رہے ہیں! ہم اس وقت میں سے گزر رہے ہیں جس میں بہت سے فتنے ہیں جہاں غلط صحیح ہے اور جو حق ہے وہ عجیب اور عجیب بن گیا ہے۔
چنانچہ پیاری بہنو آپ سیدھے راستے کی پیروی کرو اور کبھی بھی انکی نقل نہ کرو جو غلط ہے اور جن کی اکثریت بھی ہے۔۔۔
اللہ کی اطاعت کرو ان شاء اللہ وہ آپکو آپکی شادی سے بہت سی خوشیاں دے گا.. ان شاء الله !