• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مرزاقادیانی کی نئی تحقیق "عورت اپنی ہی منی سے حاملہ ہو سکتی ہے

شمولیت
اگست 18، 2017
پیغامات
42
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
57
تحریر : عبیداللہ لطیف

عنوان : مرزاقادیانی کی نئی تحقیق "عورت اپنی ہی منی سے حاملہ ہو سکتی ہے"

قادیانی حضرات ! آنجہانی مرزا غلام احمد قادیانی اپنی کتاب چشمہ معرفت میں رقمطراز ہے کہ
"بڑے بڑے محقق طبیبوں نے جو ہم سے پہلے گذر چکے ہیں اس قسم کی پیدائش کی مثالیں لکھی ہیں اور نظیریں دی ہیں ان کی تحقیق کی رو سے بعض اس قسم کی بھی عورتیں ہوتی ہیں کہ قوت رجولیت اور انثیت دونوں ان میں جمع ہوتی ہیں اور کسی تحریک سے جب ان کی منی جوش مارے تو حمل ہو سکتا ہے ۔"
(چشمہ معرفت صفحہ 218 مندرجہ روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 226)
مندرجہ بالا تحریر پڑھنے کے بعد بندہ ناچیز نے اس بارے تحقیق کی تو باوجود تلاش بسیار کے ہمیں کسی طبیب کی ایسی تحقیق نہ مل سکی ۔
قادیانی حضرات ! کہیں ایسا تو نہیں کہ حکیم نور دین اور نصرت بیگم نے مل کر مرزا قادیانی کو بے وقوف بنایا ہو کیونکہ مرزا قادیانی تو اپنی شادی کے وقت نامرد تھا جس کا خود اعتراف کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ
"ایک ابتلاء مجھ کو اس شادی کے وقت یہ پیش آیا کہ بباعث اس کے کہ میرا دل اور دماغ سخت کمزور تھا اور میں بہت سے امراز کا نشانہ رہ چکا تھا ۔ اور دو مرضیں یعنی زیابیطس اور درد سر مع دوران سر قدیم سے میرے شامل حال تھیں جن کے ساتھ بعض اوقات تشنج قلب بھی تھا ۔اس لیے میری حالت مردمی کالعدم تھی اور پیرانہ سالی کے رنگ میں میری زندگی تھی ۔"
(تریاق القلوب مندرجہ روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 203)
قادیانی حضرات ایک طرف مرزا قادیانی کا اپنا اعتراف کہ وہ نامرد تھا اور دوسری طرف حکیم صاحب کا نصرت بیگم کو بیوی صاحبہ کہنا اور نصرت بیگم کا اپنے آپ کو لونڈی قرار دینا پھر نامردی کے باوجود بچوں کی پیدائش اور مرزا صاحب کا ایک نئی ہی تحقیق کا اظہار کسی اور ہی کہانی کو تو ظاہر نہیں کر رہا سوچیے گا ضرور اب نصرت بیگم کا اپنے آپ کو حکیم صاحب کی لونڈی قرار دینے کا حوالہ بھی ملاحظہ فرمائیں چنانچہ حکیم نوردین لکھتا ہے کہ

'' بیوی صاحبہ کے منہ سے بیسیوں مرتبہ میں نے سنا ہے کہ میں تو آپ کی لونڈی ہوں ۔''
(بحوالہ مرقات الیقین فی حیات نورالدین صفحہ 6)
 
Top