• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مرزا غلام احمد قادیانی کا دعوی الوہیت اور قادیانیوں سے ایک سوال

شمولیت
اگست 18، 2017
پیغامات
42
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
57
عنوان :_ مرزا غلام احمد قادیانی کا دعوی الوہیت اور قادیانیوں سے ایک سوال

تحریر :_ عبیداللہ لطیف

محترم قارئین ! مرزاقادیانی نے ظل اور بروز کی آڑ لے کر ظلی نبی کا دعوی تو کیا ہی تھا ظلی طور پر اللہ تعالی ہونے کا دعوی بھی کر دیا چنانچہ مرزاقادیانی کے ملفوظات پر مشتمل کتاب میں مرزاقادیانی کا ایک ملفوظ کچھ اس طرح موجود ہے کہ
’’خدا کے ماموروں میں بھی کبریائی ہوتی ہے کیونکہ وہ ظلّ الٰہی ہوتے ہیں ۔‘‘
(ملفوظات جلد5صفحہ 513طبع جدید)
اسی طرح مرزاقادیانی کا فرزند اور قادیانیوں کا خلیفہ دوم میاں بشیر الدین محمود رقمطراز ہے کہ
’’غرض رسول کریم صفات الہی کاکامل مظہر ہیں مگر مسیح موعود بھی بوجہ اس کے کہ وہ آپ ﷺ کاکامل ظل ہے آپ کے نور کو حاصل کر کے ظلیّ طور پر اس مقام کا مظہر ہے۔‘‘
(انوار العلوم جلد 6صفحہ 453,454)

اسی طرح مرزا خود لکھتا ہے کہ
میرے خدا نے مجھے الہام کیا
انت منی بمنزلتہ بروزی
تو مجھ سے بمنزلہ میرے بروز کے ہے
یعنی تو میرا بروز ہے
(روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 404 )
ایک اور مقام پر مرزا قادیانی اپنا کشف بیان کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ
"میں نے اپنے کشف میں دیکھا کہ میں خود خداہوں اور یقین کیا کہ وہی ہوں اور میرا اپنا کوئی ارادہ اور کوئی خیال اور کوئی عمل نہیں رہا ."
(روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 103 )
اب میرا سوال قادیانیوں سے یہ ہے کہ جب مرزا قادیانی نے ظلی اور بروزی نبی کا دعوی کیا تو آپ نے من و عن نبی مان لیا اسی مرزا قادیانی کی کتب سے اب ہم نے ظلی بروزی طور پر الوہیت کا دعوی ثابت کیا ہے تو کیا آپ اسے اللہ بھی مانیں گے
 
Top