- شمولیت
- دسمبر 09، 2013
- پیغامات
- 68
- ری ایکشن اسکور
- 15
- پوائنٹ
- 37
مرکزی جمعیت اہل حدیث ویب سائٹ اور سوشل میڈیا
ذرائع ابلاغ خاص طور انٹر نیٹ نے بے حد اہمیت ومقبولیت حاصل کر لی ہے۔ کیونکہ یہ ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے برق رفتاری کے ساتھ اپنا پیغام دوسروں تک منتقل کیا جاسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سیاسی و سماجی جماعتیں، این جی اوز اور مختلف طبقہ ہائے فکر اپنے نظریات کی ترویج کے لئے انٹر نیٹ سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔دینی جماعتیں بھی اس ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھانے لگی ہیں۔ صد شکر کہ مرکزی جمعیت کی دور اندیش اور بصیرت مند قیادت نے بھی اس کا بروقت اور بھرپور احساس کیا۔ چنانچہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر صاحب (امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث) اور ڈاکٹر حافظ عبدالکریم صاحب (ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث) نے مرکزی عاملہ کے منعقدہ اجلاس10 نومبر2013ءمیں جماعت کی جدید ترین خصوصیات کی حامل ویب سائٹ بنانے اور سوشل میڈیا پر جماعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ٹاسک پیغام ٹی وی سائبرڈیپارٹمنٹ کو سونپا۔
الحمدللہ! اگلے ہی ماہ یعنی دسمبر2013 سے پیغام ٹی وی سائبرٹیم نے اس کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ جماعت کی ایک مستقل ویب سائٹ (www.ahlehadith.org) قائم کی گئی۔ سوشل میڈیا ( گوگل پلس، ٹویٹر، لنکڈاِن) اورخاص طور پر فیس بک(www.facebook.com/mjah106) پر جماعتی سرگرمیاں جاری ہوئیں، قائدین کے بیانات، ملک بھر میں ہونے والے اجلاس کی ویڈیوز، ہفت روزہ اہل حدیث، اہم اجلاس کی تصاویراور پھر گرافکس احادیث سمیت مسلکی مواد یہاں سے مہیا ہونے لگا ۔ الحمدللہ!
ویب سائٹ اور سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعے سے دنیا بھر میں موجود حاملین کتاب وسنت کو جوڑنے اور انہیں فعال نیٹ ورک میں پرونے کے لیے پلیٹ فارم مہیا ہوا۔ جس کی بدولت اب تک ویب سائٹ اورسوشل میڈیا نیٹ ورک کے دنیا بھر سے ہزاروںوزیٹر بن چکے ہیں۔ جو جماعتی خدمات سے آگاہی کے ساتھ ساتھ قرآن وحدیث کا علم گھر بیٹھے حاصل کررہے ہیں۔ الحمدللہ