• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مزار پر ایک تحریر کا معتدل نقد درکار ہے

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
’’زَار َیزُوْرُ زَوْرًا کا معنی ہے : اس نے فلاں شخص سے ملاقات کی یا فلاں کی طرف جانے کا ارادہ کیا۔‘‘ (زبيدي، تاج العروس، 6 : 477 )

2. زَارَ يَزُوْرُ زِيَارَة وَ زَوْرًا وَ زُوَارًا و زُوَارَةً وَمَزَارًا أتاهُ بِقَصْدِ اللقاء وُهُو مأخوذ من الزَوْرِ للصدر أو المَيْل.
’’زیارت کا معنی ہے کسی سے ملنے کے لئے آنا۔ یہ لفظ زَور سے نکلا ہے جس کا معنی ہے سینہ کی ہڈیوں کی ملنے کی جگہ یا میلان، رحجان اور رغبت۔‘‘
لغت میں لفظ ( زیات ) کے ان معانی سے ثابت ہوتا ہے کہ زیارت صرف نیک حضرات یا مشہور حضرات کی قبروں کی زیارۃ کیلئے خاص نہیں ،
بلکہ کسی سے بھی ملاقات ، اور کسی کی بھی قبر پر جانے کو ۔۔ زیارت ۔۔ ہی کہتے ہیں ، کیونکہ
نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے : ۔۔۔۔۔ فزوروا القُبورَ فإنَّها تُذكرُ الموتَ)). رواه مسلم ۔۔ یعنی قبروں کی زیارت کیا کرو ،کیونکہ ان کی زیات آخرت دلاتی ہے ۔
لیکن قبر پرست لفظ زیارت صرف مخصوص لوگوں کی قبور پر جانے کیلئے مخصوص سمجھتے ہیں ؛
 
Top