• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسئلہ فلسطین جانئے(صرف10منٹ میں)

بیبرس

رکن
شمولیت
جون 24، 2014
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
69
پوائنٹ
43
مسئلہ فلسطین جانئے۔


مسلمانوں نے القدس اور سرزمین فلسطین پر لگ بھگ 1200 سال حکومت کی۔

[/url
]

1900: فلسطین کے باسیوں کی اکثریت مسلمانوں پر مشتمل تھی،(86)، ان کے بعد نصاریٰ اور پھر یہود کا نمبر تھا۔

1923 میں یہود کے پاس موجودفلسطینی سرزمین کا تناسب %7 فیصد سے کم تھا۔

[url=http://www.gulfup.com/?puvmUh][/url
]

کئی صدیوں سے ان کے مابین کسی قسم کے مسائل نہیں تھے بلکہ وہ اکٹھے امن وسکون سے زندگی گذار رہے تھے۔

1800-1900: یورپ میں قومیت کا مسئلہ شدت پکڑتا گیا جس کی وجہ سے یورپین یہود کو ظلم وستم کانشانہ بنانے لگے، چنانچہ یہود نے ایسے علاقوں کی جانب ہجرت شروع کر دی جہاں وہ ظلم وستم سے محفوظ رہ کر زندگی گذار سکیں۔

[url=http://www.gulfup.com/?42uS6f][/url
]

1896: یہودی صحافی ، الصیہونیۃ کے سربراہ ہیرٹزل نے ایک کتاب تحریر کی جس میں وہ ایک وطن کے قیام کی ضرورت پر زور دیتا ہے ، جہاں مختلف علاقوں میں بکھرے یہودی قیام پذیر ہو سکیں ، اس کیلئے اس نے فلسطین یا ارجنٹائن کی تجویز دی ۔ یہودی کانفرنسز منعقد کی گئیں تاکہ صیہونی تحریک کی مدد کی جاسکے اور اس کیلئے عطیات جمع کئے جائیں ، ان میں یہود کی فلسطین کی جانب ہجرت پر اتفاق طے پا گیا۔

[url=http://www.gulfup.com/?4BcuFJ][/url
]


1900کی ابتداء سلطنت عثمانیہ جو فلسطین پر حکومت کرتی تھی کمزور ہوتی چلی گئی اور اس علاقے میں برطانیہ کا اثر ورسوخ بڑھتا چلا گیا۔

[url=http://www.gulfup.com/?J0cS76][/url
]


1917: پہلی جنگ عظیم کے اختتام پر برطانیہ اور فرانس نے بلاد الشام کو آپس میں تقسیم کر لیا ، برطانیہ کے حصے میں فلسطین کا علاقہ آیا۔

[url=http://www.gulfup.com/?DyK2Nc][/url
]


برطانیہ نے یہود کے ساتھ معاہدہ بالفور کیا (جو کہ ابتداء میں خفیہ رکھا گیا) اس معاہدے کے مطابق برطانیہ کو فلسطین مین یہودیوں کیلئے وطن کے قیام میں ان کی مدد کرنا تھی،ظاہر ہے اس کا مقصد بڑے پیمانے پر ہجرت کو آسان بنانا تھا۔

[url=http://www.gulfup.com/?5UeV4e][/url
]


بڑے پیمانے پر ہجرت کے بعد فلسطین میں یہودیوں کا تناسب% 17 ہو گیا۔

[url=http://www.gulfup.com/?xpyt6N][/url
]


1900 سے لیکر اب تک بڑے پیمانے پر ہجرت اور یورپ سے آنے والے یہودیوں نے بہت سی مشکلات اور جھگڑے پیدا کئے۔1936-1939 میں الثورۃ الفلسطینیۃ الکبریٰ کا آغاز ہوا۔

[url=http://www.gulfup.com/?TCBhKc][/url
]


1947: فلسطین میں یہود کا تناسب% 31 ہو گیا اور وہ% 7 سے کم اراضی کے مالک تھے۔

[url=http://www.gulfup.com/?Aesq4x][/url
]
[/url][/url][/url][/url][/url][/url][/url][/url][/url]
 

بیبرس

رکن
شمولیت
جون 24، 2014
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
69
پوائنٹ
43
مسئلہ فلسطین جانئے۔(2)


1948: برطانیہ فلسطین سے نکل گیا اور یہود اور عرب کے مابین جنگ چھڑ گئی،(جنگ نکبۃ 1948) جس میں یہودی دستوں کو کامیابی ہوئی، اور وہ %78 اراضی پر قابض ہو گئے، اس کے ساتھ ہی انھوں نے مملکت اسرائیل کے قیام کا اعلان کر دیا۔

[/url
]


1948:اسرائیل نے القدس شہر کے نصف حصے(مغربی) پر قبضہ کر لیا ، جبکہ نصف مشرقی حصہ اردن کے قبضہ میں رہا جس میں مسجد اقصیّ واقع ہے۔

[url=http://www.gulfup.com/?Xu42L3][/url
]


1967: اسرائیل نے ہمسایہ ممالک کے خلاف جنگ(حرب النکسۃ ) چھیڑ دی، اور باقی فلسطین پر قابض ہوگیا ۔ بلکہ اس کے ساتھ ساتھ مصر کے سیناء سوریا کے الجولان اور لبنان کے مزارع شبعا پر بھی قبضہ کر لیا۔

[url=http://www.gulfup.com/?fBImO0][/url
]



اس وقت سے اسرائیل نے مغربی حصے اور غزہ کی پٹی میں یہودی آباد کاری شروع کر دی اور یہودیوں کو تحریض دلائی کہ وہ ان بستیوں کی جانب ہجرت کریں۔

[url=http://www.gulfup.com/?qNRzeL][/url
]

[url=http://www.gulfup.com/?tIUZBE][/url
]


1973 :(حرب اکتوبر ) مصر اور سوریا نے اسرائیل کے خلاف جنگ شروع کر دی اور اسرائیل کی دفاعی لائنوں کو تباہ کر دیا مگر مقبوضہ علاقوں کو واپس لینے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

[url=http://www.gulfup.com/?kgnL6w][/url
]


1978-1982: اسرائیل نے جنوبی لبنان پر قبضہ کر لیا اور جنوب میں اپنا آلہ کار ایجنٹ لشکر متعین کیا۔

[url=http://www.gulfup.com/?hmiRr9][/url
]


1978-1979:مصر نے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کیا جس کے نتیجے میں مصر کو سیناء واپس مل گیا۔

[url=http://www.gulfup.com/?S2PUKx][/url
]


1987: پہلی فلسطینی انتفاضہ کا آغاز ہوا ، جو کہ پتھروں کی انتفاضہ کے نام سے مشہور ہے ۔ اس میں فلسطینی قوم کے مردوزن اور بچوں نے بھرپور حصہ لیا۔

[url=http://www.gulfup.com/?wGsBmh][/url
]


1993: منظمۃ التحریریۃ الفلسطینیۃ نے الفتح کی قیادت میں فلسطین کے ساتھ امن معاہدہ کیا جس کے نتیجے میں مملکت اسرائیل کو تسلیم کیا گیا ، اس طرح سے وہ فلسطین کی %78تاریخی اراضی کے دعوے سے دستبردار ہوگئے۔

[url=http://www.gulfup.com/?gTzqDh][/url
]
[/url][/url][/url][/url][/url][/url][/url][/url][/url]
 

بیبرس

رکن
شمولیت
جون 24، 2014
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
69
پوائنٹ
43
مسئلہ فلسطین جانئے۔(3)

اس کے مقابلے میں مغربی حصے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی ذاتی حکومت قائم ہو گئی(مملکت نہیں) اور الفتح کی قیادت میں فلسطینی قومی حکومت کی تشکیل کی گئی۔

1994: اردن نے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کئے۔

[/url
]


2000: مزاحمت کے دباو تلے اسرائیل جنوبی لبنان سے اپنی فوج نکال کر لے گیا، جبکہ مزارع شبعا میں اس کی فوج اب تلک موجود ہے۔

[url=http://www.gulfup.com/?M3gSKp][/url
]


2000: دوسری فلسطینی انتفاضہ کا آغازہوا جو کہ انتفاضہ اقصیٰ کے نام سے مشہور ہے یہ شیرون کی مسجد اقصیٰ میں داخلے کے ردعمل میں آئی۔

[url=http://www.gulfup.com/?ZT66pO][/url
]


2005 مزاحمت کےسامنے اسرائیل کو جھکنا پڑا اوراسرائیل غزہ کی پٹی سے فوجوں کے انخلاء پر مجبور ہوا ، غزہ کی پٹی کو یہودی آبادکاروں سے خالی کر دیا گیا۔

[url=http://www.gulfup.com/?rKcCsW][/url
]


2006: بائیکاٹ کے 10 سال بعد حماس نے پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی لیکن دنیا نے اس کا بائیکاٹ کیا اور تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

[url=http://www.gulfup.com/?2CxyZx][/url
]


2006 : اسرائیل نے لبنان کے خلاف جنگ (حرب تموز) چھیڑ دی خاص طور پر جنوبی حصے میں، جس کا مقصد مزاحمت کی آگ کو بجھانا تھا ،لیکن اس میں ناکام رہا۔

[url=http://www.gulfup.com/?yZwmz5][/url
]


2007 :بات چیت ،تنازعات اور جدید قومی حکومت کے ساتھ عدم تعاون پر حماس نے غزہ کی پٹی میں بزور بازو امور کی باگ دوڑ اپنے ہاتھ میں لے لی، جس کے نتیجے میں اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر اپنا گھیراو تنگ کیا اور اس کے ڈیڑھ ملین باسیوں کو اندھی و بہری جدید مہذب دنیا کے سامنے مکمل محصور کر لیا۔

[url=http://www.gulfup.com/?AvV6xP][/url
]


2008-2009: اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں جنگ چھیڑ دی (معرکۃ الفرقان) کس کا مقصد حماس کی قوت کو ختم کرنا تھا لیکن اس میں ناکام رہا۔

[url=http://www.gulfup.com/?XSXxZy][/url
]


امن کی جانب پیشقدمی کیلئے اب تلک نام نہاد مذاکرات اور بات چیت کو دھونگ رچایا جا رہا ہے، نجانے کیوں دنیا کےممالک ابھی تک اس خوش فہمی میں مبتلا ہیں کہ امن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ مگرقوت کا تواز اسرائیل اور امریکہ کے ہاتھ میں ہے وہی حقیقی صورتحال کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ لیکن عرب دنیا میں 2011 میں اٹھنے والی انقلابی تحریکیں بالخصوص مصر اور سوریا میں ، ان کا مسئلہ فلسطین پر مثبت اثر پڑے گا۔ ان شاء اللہ۔
[/url][/url][/url][/url][/url][/url][/url]
 

بیبرس

رکن
شمولیت
جون 24، 2014
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
69
پوائنٹ
43
پی ڈی ایف میں ڈاونلوڈ کرنے کیلئے:
http://www.gulfup.com/?eUfiTv
پچھلا لنک غلطی سے درج ہو گیا ، انتظامیہ سے گذارش ہے کہ اسے ختم کر دے۔
 
Top