• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مساجد میں نقش ونگار کرنا جائز ہے یا نہیں...؟

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
سوال: مساجد میں نقش ونگار کرنا جائز ہے یا نہیں...
؟

جواب:مساجد میں اس طرح کی مینار کاری اور نقش ونگاری جو نماز پڑھتے وقت نمازی کے لیے خلل اندازی کا باعث ہو،درست نہیں ہے۔رسول اللہ ﷺ نے ایسی زیب و زینت کو اچھی نگاہ سے نہیں دیکھا ہے۔چنانچہ آپ ﷺ نے ایک دفعہ منقش چادر میں نماز ادا کی تو بعد میں فرمایا:’’اسے واپس کردوکیوں کہ اس کے نقش ونگار کی وجہ سے میری توجہ ہٹ جانے کا اندیشہ ہے۔‘‘(صحیح بخاری)
اس حدیث کے تحت حافظ ابن حجر ؒ لکھتے ہیں کہ ہر وہ چیز جو نمازی کے لیے دوران نماز بے توجہی کا باعث بنے مکروہ اور ناپسندیدہ ہے جیسا کہ نقش و نگار وغیرہ۔(فتح الباری 1/483)
رسول اللہ ﷺ کا یہ بھی فرمان ہے کہ : ’’جو قوم بدعملی کا شکار ہوجاتی ہیں وہ مساجد کو نقش ونگار اور بیل بوٹوں سے مزین کرنا شروع کر دیتی ہیں ۔‘‘ (ابن ماجہ:کتاب المساجد)
مساجد کو مضبوط اور خوبصورت توضرور ہونا چاہیے لیکن نقش ونگار او رمینار کاری سے دور رکھنا چاہیے، خاص طور پر محراب والی دیوار پر بیل بوٹے یا شیشہ لگانا جس سے نمازی کی توجہ دوسری طرف لگ جائے سخت معیوب ہے۔
(فتاویٰ اصحاب الحدیث ج1/ص82)
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155

جزاک اللہ خیرا
 
مفتی عبداللہ

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 21، 2011
پیغامات
531
ری ایکشن اسکور
2,183
پوائنٹ
171
دبئی میں ایک شیخ صاحب نے شیخ زید مسجد بنائی اور اس پر پاکستانی 50 ارب روپے کی لاگت آئی۔

ماشاء اللہ ارسلان بھائی بھت زبردست اللہ تعالی ھمیں توفیق کہ ھم دنیا کی تمام مساجد میں نماز اداء کریں اور قیامت کی دنیا کہ ہر کونے سے ھمارے حق میں گواہی ہو
 
Top