• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مساجد کا بیان

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
مساجد کا بیان

مصنف
محمد اقبال کیلانی

ناشر
حدیث پبلیکیشنز،لاہور


تبصرہ
مساجد روئے زمین پر زمین کا سب سےبہتر حصہ ہیں احتراما انہیں بیت اللہ یعنی اللہ کاگھر بھی کہا جاتاہے اسلا م اور مسلمانوں کامرکزی مقام یہی مسجدیں ہیں اور مسجد اللہ کا وہ گھر ہے جس میں مسلمان دن اوررات میں کم ازکم پانچ مرتبہ جمع ہوتےہیں اوراسلام کا سب سے اہم فریضہ ادا کرکے اپنے دلو ں کوسکون پہنچاتے ہیں ،مسجد وہ جگہ ہے جہاں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک ہی صف میں کھڑے ہو کر ایک ہی قبلہ کی طرف رخ کر کے اللہ تعالیٰ کے سامنے بندگی کااظہار کرتے ہیں،او رمسجد ہی زمین پر اللہ کے نزدیک سب سے پاکیزہ متبرک اوربہترین جگہ ہے ۔قرآن مجید اور احادیث نبویہ ﷺ میں بے شمار مقامات پر مسجد کی اہمیت اور قدر منزلت کوبے بیان کیا ہے۔او ر کئی اہل علم نے مسجد کی فضیلت اور احکام ومسائل کے حوالے سے کتب تصنیف کی ہیں ۔زیرنظر کتاب '' مساجد کابیان '' محمد اقبال کیلانی ﷾ کی تصنیف ہے جس میں موصوف نے مساجد کی تعمیر کے مقاصد اور ان کی تعمیر پر اجروثواب ،مسجدکی فضیلت، مسجدِ حرام ،مسجد اقضیٰ، مسجدنبوی ﷺ مسجد قبا کی فضیلت بیان کرنے بعد کے مسجد کےحوالے سے جملہ احکام ومسائل کو قرآن واحادیث کی روشنی میں آسان فہم انداز میں بیان کیا ہے کتاب کے شروع میں مساجد کے حوالے سے مصنف کا طویل مقدمہ بھی انتہائی لائق مطالعہ ہے اللہ تعالی تفہیم السنۃ کے سلسلے میں موصوف کی مساعی کو شرف قبولیت بخشے (آمین)(م۔ا)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نیت کے مسائل
مساجد کی تعمیر کا مقصد
مسجد کہاں تعمیر کی جائے
مسجد کا نام رکھنا
مسجد کی تعمیر میں نقش ونگار کی کراہت
مسجد کی تعمیر کا ثواب
مسجد کی اہمیت
نماز کے لیے مسجد میں آنا واجب ہے
مسجد کی فضیلت
مسجد حرام کی فضیلت
مسجد اقصیٰ کی فضیلت
مسجد نبویﷺ کی فضیلت
مسجد قباء کی فضیلت
مسجدوں سے محبت کرنا واجب ہے
مسجد سے گہرا تعلق رکھنے کا ثواب
مسجد کی صفائی کرنے کی فضیلت
مسجد میں نماز کے لیے آنے کا ثواب
مسجد میں نماز کے انتظار میں بیٹھنے کا ثواب
مسجد میں علم حاصل کرنے کے لیے آنے کا ثواب
مسجد کے طلباء پر خرچ کرنے کا ثواب
مسجد میں آنے اور جانے کے آداب
خواتین کا مسجد میں آنا
مسجد میں جائز امور
مسجد میں ممنوع امور
مسجد کو آباد نہ کرنے کی سزا
مسجد کو گھرانے کی سزا
 
Top