عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
مساجد روئے زمین پر زمین کا سب سےبہتر حصہ ہیں احتراما انہیں بیت اللہ یعنی اللہ کاگھر بھی کہا جاتاہے اسلا م اور مسلمانوں کامرکزی مقام یہی مسجدیں ہیں اور مسجد اللہ کا وہ گھر ہے جس میں مسلمان دن اوررات میں کم ازکم پانچ مرتبہ جمع ہوتےہیں اوراسلام کا سب سے اہم فریضہ ادا کرکے اپنے دلو ں کوسکون پہنچاتے ہیں ،مسجد وہ جگہ ہے جہاں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک ہی صف میں کھڑے ہو کر ایک ہی قبلہ کی طرف رخ کر کے اللہ تعالیٰ کے سامنے بندگی کااظہار کرتے ہیں،او رمسجد ہی زمین پر اللہ کے نزدیک سب سے پاکیزہ متبرک اوربہترین جگہ ہے ۔قرآن مجید اور احادیث نبویہ ﷺ میں بے شمار مقامات پر مسجد کی اہمیت اور قدر منزلت کوبے بیان کیا ہے۔او ر کئی اہل علم نے مسجد کی فضیلت اور احکام ومسائل کے حوالے سے کتب تصنیف کی ہیں ۔زیرنظر کتاب '' مساجد کابیان '' محمد اقبال کیلانی ﷾ کی تصنیف ہے جس میں موصوف نے مساجد کی تعمیر کے مقاصد اور ان کی تعمیر پر اجروثواب ،مسجدکی فضیلت، مسجدِ حرام ،مسجد اقضیٰ، مسجدنبوی ﷺ مسجد قبا کی فضیلت بیان کرنے بعد کے مسجد کےحوالے سے جملہ احکام ومسائل کو قرآن واحادیث کی روشنی میں آسان فہم انداز میں بیان کیا ہے کتاب کے شروع میں مساجد کے حوالے سے مصنف کا طویل مقدمہ بھی انتہائی لائق مطالعہ ہے اللہ تعالی تفہیم السنۃ کے سلسلے میں موصوف کی مساعی کو شرف قبولیت بخشے (آمین)(م۔ا)
Last edited: