• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مستدرک حاکم کی روایت اور امام ذہبی کی تلخیص "صحیح" کے متعلق سوال

عامر عدنان

مشہور رکن
شمولیت
جون 22، 2015
پیغامات
921
ری ایکشن اسکور
264
پوائنٹ
142
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
محترم شیوخ سے گزارش ہے کہ اس متعلق معلومات میں اضافہ کریں کہ مستدرک حاکم کی کسی روایت کی تلخیص میں اگر امام ذہبی رحمہ اللہ کہیں کہ "صحیح" تو اس کا کیا مطلب ہے ؟

کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ امام حاکم نے اس روایت کو صحیح کہا ہے

یا پھر

امام ذہبی کے نزدیک بھی یہ روایت صحیح ہے ؟

اہل علم کے دلائل سے اس متعلق اگر جواب ملے تو بہتر ہے ۔ جزاکم اللہ خیرا

@خضر حیات
@اسحاق سلفی
@رضا میاں
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امام ذہبی مستدرک کی کسی بھی حدیث پر حکم لگائیں، تو یہ ان کا اپنا حکم ہے۔ مثلا اگر وہ’صحیح‘ کہیں تو اس کا مطلب ہے کہ یہ حدیث ان کے نزدیک بھی صحیح ہے،یہ تو ایک واضح اور بدیہی سی بات ہے۔
اختلاف اس سلسلے میں ہے کہ امام ذہبی اگر سکوت اختیار کریں، تو اس سکوت کو موافقت سمجھا جائے گا یا نہیں؟
امر واقع یہ ہے کہ امام ذہبی نے کئی ایک احادیث پر تلخیص میں سکوت اختیار کیا ہے، جبکہ دیگر کئی مواضع میں انہیں ضعیف یا موضوع وغیرہ قرار دیا ہے۔
 
عامر عدنان

مشہور رکن
شمولیت
جون 22، 2015
پیغامات
921
ری ایکشن اسکور
264
پوائنٹ
142
کل شیخ خبیب احمد اثری حفظہ اللہ نے کہا کہ ذہبی نے بس حاکم کے کلام کا خلاصہ کیا ہے امام ذہبی کا اپنا فیصلہ نہیں ۔ جہاں وہ اپنی تحقیق پیش کرتے ہیں تو قُلت سے کرتے ہیں۔
قلت، اور عام عبارت میں یہی فرق ہے. 2:وہ اسی تلخیص میں ایک جگی ذکر کردہ موقف کی دوسری جگہ تردید کرتے ہیں. 3:میزان میں اس کے بر عکس فیصلہ دیتے ہیں
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
کل شیخ خبیب احمد اثری حفظہ اللہ نے کہا کہ ذہبی نے بس حاکم کے کلام کا خلاصہ کیا ہے امام ذہبی کا اپنا فیصلہ نہیں ۔ جہاں وہ اپنی تحقیق پیش کرتے ہیں تو قُلت سے کرتے ہیں۔
قلت، اور عام عبارت میں یہی فرق ہے. 2:وہ اسی تلخیص میں ایک جگی ذکر کردہ موقف کی دوسری جگہ تردید کرتے ہیں. 3:میزان میں اس کے بر عکس فیصلہ دیتے ہیں
شیخ خبیب نے اگر دراسہ کرکے اس نتیجے پر پہنچے ہیں، تو ممکن ہے یہ بھی درست ہو۔
ورنہ کثیر مواضع ایسے ہیں، جہاں امام ذہبی نے قلت کہے بغیر امام حاکم کا تعاقب کیا ہے۔
 
عامر عدنان

مشہور رکن
شمولیت
جون 22، 2015
پیغامات
921
ری ایکشن اسکور
264
پوائنٹ
142
شیخ خبیب نے اگر دراسہ کرکے اس نتیجے پر پہنچے ہیں، تو ممکن ہے یہ بھی درست ہو۔
ورنہ کثیر مواضع ایسے ہیں، جہاں امام ذہبی نے قلت کہے بغیر امام حاکم کا تعاقب کیا ہے۔
شیخ خبیب کا موقف درست معلوم ہوتا ہے ابھی ابھی اس متعلق ان کی مکمل تحقیق پڑھی ہے ۔ بہت ہی عمدہ تحقیق پیش کی ہے شیخ نے ۔ دیکھیں مقالات اثریہ ص 479 تا 508 .
 
Top