کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
مسجد الحرام میں المناک حادثہ، گیارہ ستمبر اور بن لادن خاندان، حیران کن اتفاق
روزنامہ پاکستان، 12 ستمبر 2015
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسجدالحرام میں گیارہ ستمبر کو ہونیوالے المناک حادثے میں 100 سے زائد افراد شہید ہو گئے ہیں لیکن یہ جان کر آپ کو حیرت ہو گی کہ اس توسیعی پراجیکٹ پر بن لادن گروپ کام کر رہا ہے، سعودی عرب میں ہونیوالے ترقیاتی کاموں میں اس گروپ کا ایک لمبے عرصے سے کلیدی کردار ہے. اس کی ملکیت اسامہ بن لادن کے خاندان کے پاس ہے۔
اتفاق کی بات ہے کہ 14 سال قبل یعنی 11 ستمبر 2001ء کو امریکہ کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملہ ہوا تھا اوراس کا تعلق بھی بن لادن خاندان سے ہی جوڑا گیا تھا۔
11 ستمبر 2015 کو اب سعودی عرب میں المناک حادثہ پیش آ گیا اور حیران کن اتفاق یہ ہے کہ اس کا تعلق بھی بن لادن خاندان سے ہے کیونکہ اس توسیعی منصوبے پر بن لادن گروپ ہی کام کر رہا تھا اور جرمن کمپنی ’جرنل‘ کی کرین بھی یہی کمپنی استعمال کر رہی تھی جو حادثے کا سبب بنی۔
گزشتہ شب کا حادثہ قدرتی آفت کے نتیجے میں رونما ہوا لیکن ایسے میں کہا جا سکتا ہے کہ یہ تاریخ بن لادن خاندان کے لئے شائد اچھی نہیں.