عبداللہ عبدل
مبتدی
- شمولیت
- نومبر 23، 2011
- پیغامات
- 493
- ری ایکشن اسکور
- 2,479
- پوائنٹ
- 26
ایک دردمندانہ التجاء آج کے مسلمانوں کے نام
اگر عیسائی کرسمس منائیں تو ہم اسکو عیسائیوں کی گمراہی تصور کرتے ہیں، انکا شرک ٹہراتے ہین کہ عیسائی اس بات کہ خوشی مناتے ہیں کہ اللہ نے بیٹا جنا ہے۔
مگر وللہ شاید کسی نے غور کیا ہو کہ ہم خود کہاں کھڑے ہیں۔
ایک موازنہ ، آپکی خدمت میں:
1۔عیسائی کرسمس مناتے ہیں کہ اللہ نے بیٹا جنا ہے۔
اور آج کے مسلمان بھی اسی بات کی خوشی مناتے ہیں کہ آج اللہ کے نور میں سے نور (سائنسی اصول کے تحت جو چیز جس سے پیدا ہوتی یا نکلتی ہے وہ اسکی اولاد ہوتی ہے[بڈنگ] ) محمد پیدا ہوا۔
2۔ عیسائی حضرت عیسی علیہ سلام کی مانتے نہیں انکی مناتے ہیں
آج کا مسلمان بھی محمد صل اللہ علیہ وسلم کی مانتا نہیں مگر مناننے میں پیش پیش۔
3۔ دونوں کرسمسیں منانے کے طریقوں میں یکسانیت:
درخت اور گلیوں کو سجایا جانا، کیک کا کاٹا جانا، عبادت چاہے ہورا سال کرو نہ کرو مگر کرسمس کے دن خصوصی اہتمام، تحفے تحائف دینا وغیرہ۔
4۔ اور آخر میں یہ کہ دونوں مسلمان اور عیسائی اپنے اپنے نبی کی پیدائش کو عید قرار دیتے اور سمجھ کر مناتے ہیں.
اللہ کے لئے سوچیئے، کیا کوئی اتنی عقل بھی پاتا کہ اس کے زرا سے استعمال سے دنیا و آخرت کی تباہی سے بچ جائے؟