• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسلم حکمران فتنوں کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں:حافظ محمد سعید

کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
امیر جماعةالدعوة حافظ محمد سعید نے خطبہ جمعہ کے دوران کہاکہ مسلم حکمران ملکوں و معاشروں کی اصلاح کی بجائے خود فتنوں کے پھیلاﺅ کا سبب بن رہے ہیں۔ سرکاری سرپرستی میں فحاشی و عریانی کو فروغ دیا جارہا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان اپنے بچوں کی تربیت دینی بنیادوں پر کریں اور انہیں مغربی این جی اوز کے زیر اہتمام چلنے والے ایسے تعلیمی اداروں میں داخل نہ کروائیں جہاں ان کے عقیدے و ایمان برباد ہونے کا اندیشہ ہو۔ اولاد اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔اس کی پرورش اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنے میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔
حافظ صاحب نےبجافرمایاہے واقعی مسلم امہ کے حکمران فتنہ و انتشار کے پھلاؤ کا سبب بن رہے ہیں وہ اپنے چھوٹے چھوٹے مفادات او راپنے اقتدار کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر امت کے لئے وبال جان بن گئے ہیں اور دوسری طرف اسی کےردعمل میں امت کے اندر ہی سے کچھ نوجوان ان کی ایسی ناعاقبت اندیشانہ پالیسیوں کے ستائے ہوے ان کی تکفیر کرنے میں بے باک ہوگئے ہیں۔حکمرانوں کو اللہ کاخوف کرناچاہیے وہ اس امت کو اپنے عمل کی وجہ سے کس طرف لے کرجارہے ہیں۔
 
شمولیت
اگست 05، 2012
پیغامات
115
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
57
پہلے ان طواغیت کو دعوت دیں۔ اور اس دعوت کے نتائج سے ہمیں بھی آگاہ کریں۔خالی خولی باتیں کرنے سے کوئی مقصد حاصل نہ ہوگا۔
أتأمرون الناس بالبر وتنسون أنفسكم وأنتم تتلون الكتب أفلا تعقلون ۔۔۔ البقرة
لوگوں کو نیکی کا حکم دیتے ہو اور اپنے آپ کو بھول جاتے ہو حالانکہ تم کتاب پڑھتے ہو، کیا تم عقل نہیں رکھتے؟
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
جناب یہی بات تو سمجھائی جا رہی ہے کہ ان کو دعوت دی جائے گی۔لیکن جذبانی حضرات ہیں کہ دعوت دی ہی نہیں۔۔۔۔حجت تمام کی ہی نہیں۔۔۔پہلے طاغوت،کفر،ارتداد قتال کے فتوے جھاڑنے لگ گئے۔۔۔۔۔ الخ!
حکمران نہیں۔۔۔ یہ تو بیچاری کٹ پتلیاں ہیں۔۔۔ پیچھےخاکی وردی ہے۔۔۔ حافظ سعیدؒ صاحب کو سب پتہ ہے۔۔۔ فوج میں قادیانیوں اور شیعوں کے خلاف بات کر کے دکھائیں۔۔۔ جس دن یہ جرآت کردی اس کے بعد اسی بارود سے دھماکہ ہوگا جو سوات میں لڑکیوں کے اسکولوں کو اڑانے میں استعمال ہوا تھا۔۔۔ اور بدنام طالبان کو کیا جاتا ہے۔۔۔ میں ہمیشہ اسی لئے زور دیتا ہوں کے زمینی حقائق پر نظر رکھیں۔۔۔ اُن علاقوں کا دورہ کریں جہاں یہ کروائیاں ہوتی ہیں وہاں کے مقامی لوگوں سے ملیں۔۔۔ جن کی میڈیا تک رسائی نہیں ہے۔۔۔ اور جو سچ بولنا چاہتا ہے اسے ذبح کرکے مووی بناکر اپنے ہی مقاصد کو پورا کیا جاتا ہے یعنی سچ بولنا بھی گناہ ہے۔۔۔اور الزام بھی طالبان پر رکھ دیتے ہیں۔۔۔ تو خود سوچیں کے حافظ صاحبؒ کی بات کو کہاں تک سچائی ہے۔۔۔ اس بات کو ہم کیسے تسلیم کرلیں۔۔۔ خبر کی سورس اہم ہوتی ہے اخبار اور میڈیا صرف ہمیں دھوکہ دیتا ہے۔۔۔ اور اصل خبر کی رسائی عوام تک نہ ہو یہ اُن کا منشور ہے۔۔۔ کس کے لئے؟؟؟۔۔۔ وہ ایک صحافی جو اسلام آباد سے اغواء ہوئے تھے جن کی لاش بعد میں ملی تشدد جس پر ہوا تھا۔۔۔ وہ معمہ بھی ابھی تک حل نہیں ہوا۔۔۔لاپتہ افراد کے لئے حامد میر کنتا بولتے تھے۔۔۔ا یک بم برآمد ہوا گاڑی کے نیچے سے کہاں ہے اب اُن کی تنقید لاپتہ افراد پر۔۔۔۔ یہ ہیں زمینی حقائق۔۔۔ یعنی پاکستان کو چلانے والے حکمران نہیں ہیں بلکہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے این آر آو کے تحت ڈاکو کو صدر بنا کر پوری قوم کے منہ پر تماچا مارا۔۔۔
 
شمولیت
فروری 07، 2013
پیغامات
453
ری ایکشن اسکور
924
پوائنٹ
26
حکمران نہیں۔۔۔ یہ تو بیچاری کٹ پتلیاں ہیں۔۔۔ پیچھےخاکی وردی ہے۔۔۔ حافظ سعیدؒ صاحب کو سب پتہ ہے۔۔۔ فوج میں قادیانیوں اور شیعوں کے خلاف بات کر کے دکھائیں۔۔۔ جس دن یہ جرآت کردی اس کے بعد اسی بارود سے دھماکہ ہوگا جو سوات میں لڑکیوں کے اسکولوں کو اڑانے میں استعمال ہوا تھا۔۔۔ اور بدنام طالبان کو کیا جاتا ہے۔۔۔ میں ہمیشہ اسی لئے زور دیتا ہوں کے زمینی حقائق پر نظر رکھیں۔۔۔ اُن علاقوں کا دورہ کریں جہاں یہ کروائیاں ہوتی ہیں وہاں کے مقامی لوگوں سے ملیں۔۔۔ جن کی میڈیا تک رسائی نہیں ہے۔۔۔ اور جو سچ بولنا چاہتا ہے اسے ذبح کرکے مووی بناکر اپنے ہی مقاصد کو پورا کیا جاتا ہے یعنی سچ بولنا بھی گناہ ہے۔۔۔اور الزام بھی طالبان پر رکھ دیتے ہیں۔۔۔ تو خود سوچیں کے حافظ صاحبؒ کی بات کو کہاں تک سچائی ہے۔۔۔ اس بات کو ہم کیسے تسلیم کرلیں۔۔۔ خبر کی سورس اہم ہوتی ہے اخبار اور میڈیا صرف ہمیں دھوکہ دیتا ہے۔۔۔ اور اصل خبر کی رسائی عوام تک نہ ہو یہ اُن کا منشور ہے۔۔۔ کس کے لئے؟؟؟۔۔۔ وہ ایک صحافی جو اسلام آباد سے اغواء ہوئے تھے جن کی لاش بعد میں ملی تشدد جس پر ہوا تھا۔۔۔ وہ معمہ بھی ابھی تک حل نہیں ہوا۔۔۔لاپتہ افراد کے لئے حامد میر کنتا بولتے تھے۔۔۔ا یک بم برآمد ہوا گاڑی کے نیچے سے کہاں ہے اب اُن کی تنقید لاپتہ افراد پر۔۔۔۔ یہ ہیں زمینی حقائق۔۔۔ یعنی پاکستان کو چلانے والے حکمران نہیں ہیں بلکہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے این آر آو کے تحت ڈاکو کو صدر بنا کر پوری قوم کے منہ پر تماچا مارا۔۔۔
حرب بن شداد آپ نے وہ کچھ بیان کردیا اب اس کے بعد اور کیا بیان کیا جاسکتا ہے۔اللہ تعالیٰ قیامت کے دن آپ کے نیکی والے میزان کو بھاری کردے۔اللہ آپ کو جزائے خیر سے نوازے
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
پاکستان ایک کلمہ پڑھنے والوں کا ملک ہے،جس میں اپنے آپ کو مسلمان کہنے والے حکمران موجود ہیں۔
اس لیے ان کو دعوت دی جائے گی۔
ہاں جس جماعت نے ان کو سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق ہاتھ پکڑ کر تنہائی میں دعوت دے کر ان کے تمام دلائل کا رد اور ان کی ہر تاویل کا توڑ پیش کر دیا ہے۔
اور ان پر حجت تمام کر دی ہے۔اور اس قدر سکت رکھتا ہے کہ اگر ان کے خلاف جہاد کرے گا تو بے گناہوں کی جان،مال اور عزت کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔
تو اس پر پاکستان میں جہاد فرض ہے۔وہ لازمی کرے۔اور ہمیں بھی بتائے تاکہ ہم بھی اس جہاد کا حصہ بن سکیں۔اور دنیا میں نفاذ شریعت کے لیے اپنا کردار ادا کر سکیں۔
کیا صرف اپنے آپ کو مسلمان کہنے سے انسان مسلمان ہو جاتا ہے ؟؟؟
 
شمولیت
فروری 07، 2013
پیغامات
453
ری ایکشن اسکور
924
پوائنٹ
26
کیا صرف اپنے آپ کو مسلمان کہنے سے انسان مسلمان ہو جاتا ہے ؟؟؟
ایک شخص نماز کے لئے وضو کرتا ہے ۔ پھر اس کوحدث ہوجاتا ہے۔تو اس کا وضو ٹوٹ جاتا ہے۔اسی طرح اس بات کو سمجھنے کی کوشش کریں کہ ایک شخص کلمہ شہادت کا اقرار کرتا ہے۔اور اس کے نواقضات کے متعلق علم حاصل کرتا ہے۔پھران نواقضات کو جاننے کے باوجود وہ اللہ کے علاوہ کسی کو مدد کے لئے پکارتا ہے یا کسی قبر پر جاکر سجدہ کرتا ہے۔غیر اللہ کے لئے جانور ذبح کرتا ہے۔تو کیا وہ مسلمان ہوگا یا کافر؟؟؟؟؟؟
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
سمیر بھائی۔۔۔
کہاں وضو کو عقیدے سے جوڑ رہے ہیں۔۔۔
عقیدے کا تعلق ہے ایمان سے اور ایمان، قول وفعل کا نام ہے۔۔۔
ایمان گھٹتا اور بڑھتا ہے۔۔۔ کیا وضو گھٹتا اور بڑھتا ہے؟؟؟۔۔۔
اب جن بیچارے عامیوں کی مثال آپ نے دی اللہ کے علاوہ کسی کو مدد کے لئے پکارتے ہیں۔۔۔
یا کسی قبر پر جاکر سجدہ کرتے ہیں۔۔۔ غیر اللہ کے لئے جانوروں کو ذبح کرتے ہیں تو کیا وہ کافر ہوگئے۔۔۔
ایک عامی اگر یہ سب کررہا ہے تو کیا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہوگیا؟؟؟۔۔۔

بھائی ہم جس معاشرے کا حصہ ہیں! وہاں پر یاعلی مشکل کشائی کے نعروں کو ہم نے سنا ہے حتٰی کے دیواروں پر چاکنگ بھی دیکھی جاسکتی ہے۔۔۔
اسی طرح سے قرآن کی قسمیں اور حروف مقطعات، علامہ ڈاکٹر ضمیر اختر نقوی صفحہ ١٠٠ پر کچھ عقیدہ کچھ اس طرح سے پیش کیا گیا ہے ملاحظہ ہو۔مولاعلی علیہ السلام ایک دن باغ میں کام کررہے تھے ایک گھڑ سوار نے آکر کہا مولاعلی علیہ السلام سنا ہے تیرا بات جہنم میں جل رہا ہے مولا علی نے کہا کہ گھوڑے سے اترو اور زمین پر آؤ وہ گھوڑے سے اترا ایک مجمع منتظر تھا جواب سننے کے لئے مولا علی نے کہنا شروع کیا کہ تم نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں یہ حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے کہ علی علیہ السلام جنت اور جہنم بانٹنے والا ہے کہا ہاں! ہم نے سنا ہے مولا علی علیہ اسلام نے کہا کہ بتاؤ جب میں جنت اور جہنم بانٹوں گا تو اپنے باپ کو کدھر لے کے جاؤں گا؟؟؟۔۔۔۔
ہم بیچارے عامی کی گردن اتاریں، یا مزاروں کو دھماکوں سے اڑائیں اُس سے بہتر یہ نہیں ہے کہ عبدالوہاب نجدی کی طرح مزاروں کی حرمت اور عظمت کی بڑائیاں بیان کرنے والوں سے وہی سوال کریں کے قران یا حدیث سے ثابت کردوں کے قبروں پر مزار تعمیر کرنا جائز ہے۔۔۔ تو میں ان کو سونے سے بنوا دوں گا۔۔۔ کم سے کم اتنی جرآت تو کریں یار۔۔۔ہم کو معاشرے میں بسنے والے افراد کو قتل کرنے کی ضرورت نہیں وہ تو بیچارے جدھر لگاؤ ادھر ہی لگ جاتے ہیں۔۔۔ مثال دیتا ہوں۔۔۔۔

کچھ سال پہلے شیخ السدیس رحمۃ اللہ نے بادشاہ مسجد میں مغرب کی جماعت کرائی تھی لنک ملاحظہ کیجئے!

عوام کا جم غفیر دیکھیں۔۔۔ ہر قسم کے لوگ موجود ہیں۔۔۔ میری معلومات کے مطابق خواتین دوسرے شہروں تک سے آئی ہوئی تھیں اور لوگ گھنٹوں پہلے ہی آکر بیٹھنا شروع ہوگئے تھے۔۔۔

ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہمیں ایسے علماء میسر نہیں جو دیانتدار ہوں۔۔۔ اور جو میسر ہیں اُن سے مستفید ہوکر معاشرے میں موجود بگاڑ ہمارے سامنے ہے وہ بند آنکھوں سے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔۔۔ لہذا اہل علم حضرت ہر اُس اسکول آف تھاٹ چلانے والے ذہنوں کو اوپن فورم پر چیلنج کریں جو اپنے نفس کی پیروی میں اسلام دشمنی، قصہ گوئی کی بناء پر دین اسلام کو قصہ کہانیوں اور رسم رواج کا مذہب بنانا چاہتے ہیں۔۔۔ اور ان ہی کی دیکھا دیکھی بریلوی اور دیوبندی حضرات بھی باکمال انداز میں قصہ گوئی اور رسومات کو رواج دے کر دین کی شکل کو بدل رہے ہیں۔۔۔

میں کبھی یہ نہیں کہوں گا کہ ایک عامی جو غیر اللہ کے نام پر ذبحہ کرے یا غیر اللہ کو سجدہ کرے وہ کافر ہے۔۔۔ کیونکہ وہ بیچارہ عامی ہے لیکن سزا کے مستحق وہ لوگ ہیں جو یہ سب جانتے ہیں مگر پھر بھی خاموشی سے تماشائی بننے بیٹھے ہیں۔۔۔ اور خرافات پھیلانے والے گروہ یا خاص فرقے کو کھلا چیلنج نہیں دیتے۔۔۔ کہ وہ آئیں اور مناظرہ کریں اور اپنے عقیدے اور عمل کو قرآن وحدیث سے ثابت کریں۔۔۔

دیکھیں کتنی حیرت کی بات ہے۔۔۔ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء نے شیعہ لڑکی یا شیعہ لڑکے کو اہلسنت والجماعت سے تعلق رکھنے والی لڑکی یا لڑکےسے نکاح کو حرام قرار دے دیا ہے لیکن صد افسوس کے آج بھی دینی پروگرامز میں وہ نکاح اور دوسرے مسائل پر بات کرنے کے لئے موجود ہوتے ہیں۔۔۔ اتنی اخلاقی جرآت تو کریں کہ اُن لوگوں کو کافر قرار نہیں دے سکتے تو اس طرح کے پروگرام میں آنے سے ان کو باز رکھا جائے۔۔۔ ایسے فتوٰی کا کیا فائدہ جو موجود ہو مگر عمل سے مبرہ۔۔۔ یہ سب کیا ہے؟؟؟۔۔۔

آسان سی بات ہے کہ شرک کا دروازہ کھلتا ہے غلو سے اور غلو کی ابتداء ہوئی شخصیت پرستی شیعان علی رضی اللہ عنہ۔۔۔ یہ ہے وہ سرا گھتی کا اب کون سلجھائے گا یہ سوال اہم ہے۔۔۔ طالبان سے سب سے زیادہ خار فیصل رضا عابدی کھاتا ہے۔۔۔ لہذا اگر ہم ان کو خوارج کہیں گے تو شیعہ کو کافر کہنے کا بھی ہم کو پورا حق ہے اوپن لی جیسے ہم طالبان کو اوپن لی خوارج کہتے ہیں۔۔۔ یعنی۔۔۔۔ فیصلہ عوام کا۔۔۔ ذرا سوچئے۔۔۔
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَأَنْذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنْذِرْهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
بے شک جو لوگ انکار کر چکے ہیں برابر ہے انہیں تو ڈرائے یا نہ ڈرائے وہ ایمان نہیں لائیں گے
7. خَتَمَ اللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ وَعَلَىٰ سَمْعِهِمْ ۖ وَعَلَىٰ أَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ
الله نے ان کے دلوں اورکانوں پرمہر لگا دی ہے اور ان کی آنکھوں پر پردہ ہے اوران کے لیے بڑا عذا ب ہے
8. وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ آمَنَّا بِاللَّهِ وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَمَا هُمْ بِمُؤْمِنِينَ
اور کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم الله اور قیامت کے دن پر ایمان لائے حالانکہ وہ ایمان دار نہیں ہیں
9. يُخَادِعُونَ اللَّهَ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَمَا يَخْدَعُونَ إِلَّا أَنْفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ
الله اور ایمان داروں کو دھوکا دیتے ہیں حالانکہ وہ اپنے آپ ہی کو دھوکہ دے رہے ہیں اور نہیں سمجھتے
10. فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ فَزَادَهُمُ اللَّهُ مَرَضًا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا كَانُوا يَكْذِبُونَ
انکے دلوں میں بیماری ہے پھر الله نے ان کی بیماری بڑھا دی اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے اس لیے کہ وہ جھوٹ بولتے تھے
11. وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ قَالُوا إِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُونَ
اور جب انہیں کہا جاتا ہے کہ ملک میں فساد نہ ڈالو تو کہتے ہیں کہ ہم ہی تو اصلاح کرنے والے ہیں
12. أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ الْمُفْسِدُونَ وَلَٰكِنْ لَا يَشْعُرُونَ
خبردار بے شک وہی لوگ فسادی ہیں لیکن نہیں سمجھتے
13. وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ آمِنُوا كَمَا آمَنَ النَّاسُ قَالُوا أَنُؤْمِنُ كَمَا آمَنَ السُّفَهَاءُ ۗ أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ السُّفَهَاءُ وَلَٰكِنْ لَا يَعْلَمُونَ
اور جب انہیں کہا جاتا ہے ایمان لاؤ جس طرح اور لوگ ایمان لائے ہیں تو کہتے ہیں کیا ہم ایمان لائیں جس طرح بے وقوف ایمان لائے ہیں خبردار وہی بے وقوف ہیں لیکن نہیں جانتے
14. وَإِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا آمَنَّا وَإِذَا خَلَوْا إِلَىٰ شَيَاطِينِهِمْ قَالُوا إِنَّا مَعَكُمْ إِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِئُونَ
اور جب ایمانداروں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے اور جب اپنے شیطانوں کے پاس اکیلے ہوتے ہیں تو کہتے ہیں ہم توتمہارے ساتھ ہیں ہم تو صرف ہنسی کرنے والے ہیں 15. اللَّهُ يَسْتَهْزِئُ بِهِمْ وَيَمُدُّهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ
الله ان سے ہنسی کرتا ہے اور انہیں مہلت دیتا ہے کہ وہ اپنی گمراہی میں حیران رہیں
16. أُولَٰئِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الضَّلَالَةَ بِالْهُدَىٰ فَمَا رَبِحَتْ تِجَارَتُهُمْ وَمَا كَانُوا مُهْتَدِينَ
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خریدی سو ان کی تجارت نے نفع نہ دیا اور ہدایت پانے والے نہ ہوئے
17. مَثَلُهُمْ كَمَثَلِ الَّذِي اسْتَوْقَدَ نَارًا فَلَمَّا أَضَاءَتْ مَا حَوْلَهُ ذَهَبَ اللَّهُ بِنُورِهِمْ وَتَرَكَهُمْ فِي ظُلُمَاتٍ لَا يُبْصِرُونَ
ان کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے آگ جلائی پھر جب آگ نے اس کے آس پاس کو روشن کر دیا تو الله نے ان کی روشنی بجھا دی اور انہیں اندھیروں میں چھوڑا کہ کچھ نہیں دیکھتے
18. صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ
بہرے گونگے اندھے ہیں سو وہ نہیں لوٹیں گے
 
Top