• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسند ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام

مسند ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ

مصنف
عطا اللہ طارق
ناشر
ادارہ اصلاح المسلمین گگو منڈی وہاڑی
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Musnad-Abi-HurairaRA.jpg.html][/URL]
تبصرہ
اسلامی تعلیمات سے اگاہی حاصل کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ۔ اسلام کی معرفت کے لیے ہمارے سامنے سب سے بڑی کتاب قرآن مجید ہے ۔ جس کے ذریعے مکمل رہنمائی ملتی ہے اس کے ساتھ ساتھ دینِ اسلام کو سمجھنے کا دوسرا بڑا ذریعہ احادیث نبویہ ہیں ۔جن کو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے روایت کیا اورائمہ محدثین کے ذریعے یہ ذخیرہ احادیث ہم تک پہنچا۔ان کو تسلیم کرنا اوران پر عمل کرنا ہر مسلمان پر لازم ہے ۔صحابہ کرام میں سے سب سے زیاد ہ روایات سیدنا حضرت ابو ھریرہ ؓنے بیان فرمائی ہیں ۔ حضرت ابو ھریرہ ؓ وہ جلیل القدر صحابی ہیں جنہوں نے اپنی زندگی حضور اکرم ﷺ کی احادیث کی خدمت کے لیے وقف کردی تھی۔ آپ دنیا کی آسائشوں سے الگ تھلگ ہو کر صرف آپ ﷺ کی مجلس میں موجود رہتے اور آپ کے ہرفر مان کوبڑی توجہ اور انہماک سے سنتے اور حفظ کرتے ۔دنیا سے اس قدر بے نیاز کہ فاقہ کشی کی نوبت آجاتی ۔لیکن مسجد سے قدم اس لیے باہر نہ نکالتے کہ کہیں ان کی عدم موجودگی میں آپ ﷺ کوئی بیان جاری فرمادیں او رابو ہریرہ اس کو سن نہ سکے ۔اس حقیقت کو صحابہ کرام نے بھی تسلیم کیا آپ سے براہ راست استفادہ کرتے ۔تابعین نےبھی آپ کو محدث کا درجہ عطا کیا ۔اس کے بعد تمام محدثین نے آپ کی روایات کو کتب ِاحادیث میں بیان کیا ۔ لیکن بدقسمتی سے بعض جہلاء جنہیں صحابہ سے عناد اور بغض ہے حضرت ابو ھریرہ ؓ پر اعتراض کرتے ہیں اور ا ن کے محدثانہ مقام ومرتبہ کو کم کرنے کی ناپاک کوشش کرتے ہیں ۔ اہل علم نے حضرت ابو ھریرہ ؓ کے دفاع کے سلسلے میں کتب اور علمی مقالات تحریر کیے ہیں جن میں ان پر کیے جانے والے اعتراضات کا مدلل ومسکت جواب دیا ہے ۔زیر نظر کتاب’’مسند ابی ھریرہ الذی جاء فی الصحیح البخاری بغیر تکرار‘‘ معروف واعظ ومبلغ جید عالم دین مولانا عطاء اللہ طارق  کی تالیف ہے ۔ جس میں انہوں نے صحیح بخاری میں موجود سیدنا حضرت ابو ھریرہ ؓ کی تمام مرویات کو جمع کر کے تکرار کو حذف کردیاہے۔اور پھر اس کا بہترین سلیس ترجمہ بھی کیا ہے تاکہ عوام الناس بھی اس سے مستفید ہوسکیں ۔ اس مجموعۂ حدیث میں احادیث کی تعداد 314 ہے ۔ اللہ تعالی مولانا کی اس کاوش کوشرف قبولیت سے نوازے اور ان کے درجات بلند فرمائے (آمین ) (م-ا)
اس کتاب مسند ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:
Top