• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسند امام احمد بن حنبل اردو مکمل

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
تخریج و تحقیق مسند امام احمد طبعہ دارلسلام الریاض

مسند احمد تخریج وتحقیق خالد بشیر المرجالوی محمد خبیب احمد ابن بشیر الحسینوی عبدالروف بن یعقوب محمد آصف اقبال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کي تفصيل يہ ہے 2011کے شروع ميں راقم ابن بشير الحسينوي کو فون آيا کہ دارالسلام لاہور ميں فلاں تاريخ کو ميٹنگ ہے جس ميں آپ نے بھي شرکت کرني ہے ۔تو راقم نے پوچھا کہ ميٹنگ ميں کيا ہو گا کچھ تفصيل بتا ديں تاکہ کچھ غور و فکر کر کے آوں انھوں نے کہا کہ مسند احمد پر کام کرنا ہے اس حوالے سے جيد شيوخ تشريف لائيں گے اور آپ نے بھي آنا ہے ۔ مقررہ تاريخ کو راقم دارالسلام لاہور پہنچ گيا ايک ساتھي محترم نديم بھائي مجھے ميٹنگ روم ميں لے گيا کمرے ميں گيا تو وہاں شيخ ارشادالحق اثري ،شيخ حافظ مسعود عالم ۔شيخ حافظ صلاح الدين يوسف ۔شيخ حافظ محمد شريف ،حافظ عبدالعظيم اسد ،شيخ خبيب احمد اثري اور ديگر علمائ کرام حفظہم اللہ تشريف فرما تھے اس ميٹنگ ميں مسند امام احمد پر کام کے حوالے سے گفتگو ہوني تھي اس ميں مختلف مشورے ہوئے اور اس پر کام کي نوعيت جو فائنل ہوئي وہ درج ذيل ہے

1:شيخ شعيب ارناوط کي تحق و تخريج سے جو نسخہ پچاس جلدوں ميں شائيع ہوا ہے اس کو ايک جلد ميں شايع کرنا ہے ۔

2:اس کي تخريج کا خلاصہ لکھنا ہے اور کوئي روايت ضعيف ہے تو اس کا سبب ضعف لکھنا ہے انتہائي اختصار کے ساتھ

3: نشخہ ميمنہ سے تقابل کرنا ہے اور جو فرق ہو اسے حاشيہ ميں لکھنا ہے اور متن کي تصحيح کرني ہے ۔

4:ہر صحيح حديث پر حکم لگانا ہے اس کي صحت کے درجے کے مطابق ۔

5:جو حديث صحيح بخاري اور صحيح مسلم کي ہو يا ان ميں سے کسي ايک کي ہو تو اس کے ساتھ بس صحيح بخاري اور مسلم کا حوالہ لکھ دينا ہے ۔

6: شيخ شعيب ارناوط اور ان کي ٹيم نے شرط علي الشيخين يا علي شرط البخاري ميں صحيح اہمتام نہيں کيا ايک حديث صحيح بخاري اور صحيح مسلم کي ہوتي ہے وہ اس پر بھي صحيح علي شرط الشيخين لکھ ديتے ہيں حالانکہ صحيح علي شرط الشيخين يہ صحيح کا تيسرا درجہ ہے اور وہ حديث حقيقت ميں متفق عليہ صحيح حديث کے پہلے درجے کي ہوتي ہے ۔ علي ھذا القياس ان سے اس طرح ديگر خامياں رہ گئي ہيں وہ بھي دور کرني ہيں اس طرح کچھ ديگر چيزوں پر گفتگو ہوئي اور کام کرنے کي ذمہ داري کچھ ساتھيوں کو سونپي گئي جن ميں شيخ خالد بشير مرجالوي ،شيخ خبيب احمد الاثري ،راقم الحروف وغيرہ حفظہم اللہ اب مسند الامام احمد پر کام مکمل ہو گيا ہو والحمد للہ اور طباعت کے آخري مراحل ميں ہے والحمدللہ ۔ بہت زيادہ خوبيوں کے ساتھ يہ ايڈيشن اب ايک ہي جلد ميں شايع ہو گا ان شائ اللہ اس طرح کا ايڈيشن اب تک پوري دنيا ميں شايع نہيں ہوا ۔ اللہ رب العمين دارالسلام کے تمام کارناموں کو شرف قبوليت عطا فرمائے آمين ۔
http://mtaipk.blogspot.com/2015/02/blog-post_43.html
 

mrs khan

رکن
شمولیت
جون 05، 2018
پیغامات
10
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
45
میری معلومات کے مطابق مسند احمد کا ترجمہ و تخریج اور تحقیق بھی ہو چکی ہے۔ بلکہ پروف تک بھی۔ اور اس کو ایک سلفی مکتبہ ہی چھاپے گا۔ ابھی نام بوجہ زراداری نہین لے رہا۔ لیکن وہ دارالسلام نہیں ہے۔
مسند احمد ۔ جلد سوم ۔ حدیث 2073
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی مرویات
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ حَدَّثَنِي كَعْبُ بْنُ عَلْقَمَةَ عَنْ عِيسَى بْنِ هِلَالٍ الصَّدَفِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ ذَكَرَ الصَّلَاةَ يَوْمًا فَقَالَ مَنْ حَافَظَ عَلَيْهَا كَانَتْ لَهُ نُورًا وَبُرْهَانًا وَنَجَاةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَمَنْ لَمْ يُحَافِظْ عَلَيْهَا لَمْ يَكُنْ لَهُ نُورٌ وَلَا بُرْهَانٌ وَلَا نَجَاةٌ وَكَانَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَعَ قَارُونَ وَفِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَأُبَيِّ بْنِ خَلَفٍ
حضرت ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا جو شخص اس کی پابندی کرے گا تو یہ اس کے لئے قیامت کے دن روشنی ، دلیل اور نجات کا سبب بن جائے گی اور جو شخص نماز کی پابندی نہیں کرے گا تو وہ اس کے لئے روشنی دلیل اور نجات کا سبب نہیں بنے گی اور وہ شخص قیامت کے دن قارون، فرعون، ہامان اور ابی بن خلف کے ساتھ ہو گا۔

اس حدیث کی صحت بتادیں پلیز
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,590
پوائنٹ
791
اس حدیث کی صحت بتادیں پلیز
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
محترم بھائی یہ تھریڈ حدیث کی تحقیق وتشریح کے متعلق سوال کا نہیں ،
اس لئے متعلقہ تھریڈ میں اس سوال کا جواب دیا جارہا ہے ،
یہاں کلک کریں
 
Last edited:
شمولیت
اگست 02، 2018
پیغامات
69
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
22

اٹیچمنٹس

Top