• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسند حمیدی از حافظ زبیر علی زئی کی اشاعت کا مسئلہ

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کی مسند حمیدی پر تحقیق و ترجمہ معہ فوائد والی مخطوط پر ایک صاحب قبضہ کرکے بیٹھے ہوئے ہیں، نہ خود شائع کرتے ہیں نہ کسی اور کو شائع کرنے دیتے ہیں، سالوں لگا دئے بس تبویب کے نام پر! اور المیہ یہ ہے کہ جناب عوام الناس میں شیخ رحمہ اللہ کے جانشین سے جانے جاتے ہیں۔۔۔۔ اللہ رحم کرے۔
(ابو مریم الیافعی)
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ۔
یہ پوسٹ کرنے والے کون صاحب ہیں؟ میں ان کو نہیں جانتا، بہت سے احباب نے پرسنل میں رابطہ کیا تو وضاحت ضروری سمجھی، قرآن مجید میں بڑی پیاری نصیحت کی گئی ہے کہ "جس چیز کے بارے میں علم نہ ہو اس سے متعلق گفتگو نہیں کرنی چاہیے" لیکن ہمارے ہاں ایسی باتوں کو موضوع بحث بنانا اب شاید معیوب نہیں رہا، اگر دیکھا جائے تو یہ صاحب پوسٹ ہماری ذاتی زندگی میں ٹانگ اڑانے کی کوشش کر رہے، جسے نظر انداز کرنا ہی بنتا تھا لیکن اب چونکہ سنی سنائی باتوں کی تحقیق کے بجائے ان کی تشہیر شروع کر دی جاتی، علاوہ ازیں اس پوسٹ غلط بیانی بھی کی گئی ہے جس کی وضاحت بالترتیب ہے:
1- شیخ رحمہ اللہ کے مخطوط پر قبضہ کیا گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
حالانکہ شیخ رحمہ اللّٰہ کے تمام مخطوطات ان کی لائبریری میں محفوظ ہیں۔ والحمد للّٰہ
2- نہ خود شائع کرتا ہے نہ کسی دوسرے کو کرنے دیا جا رہا ہے ۔۔۔۔
یہ صریح جھوٹ و بہتان ہے، راقم نے اپنے ذاتی خرچ پر انوار السنن فی تحقیق آثار السنن کے دو پروف پڑھوائے، ہمارے بعض احباب نے چھاپنا چاہا تو وہ بغیر کسی رکاوٹ کے چھپ چکی ہے، اسی طرح اثبات عذاب القبر کے پروف بھی پڑھوا چکا ہوں اور تصحیح و تنقیح سے ماہنامہ إشاعة الحديث میں مکمل شائع بھی کر چکا ہوں اب احباب اسے بھی چھاپنا چاہتے ہیں تو سو بسم اللّٰہ ۔۔۔۔۔۔ مجھے تو خوشی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ بلکہ شیخ رحمہ اللّٰہ کی وفات کے بعد یہ سب کام اکیلا ہی کرتا تھا تو آپ کے شاگردوں کے پاس جا جا کر درخواست کی کہ تعاون کریں لیکن ہر طرف سے انکار ۔۔۔۔۔۔۔ اب اگر کوئی کرے گا تو میں تعاون کروں گا اگرچہ میرے ساتھ نہیں کیا گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔ کہاں رکاوٹ اور کیسی رکاوٹ ابو مریم صاحب ؟؟؟؟
3- رہی بات جانشینی کی تو ہمارے لئے شاگردی ہی میں سعادت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ والحمد للّٰہ
4- یہ بھی غلط بیانی ہے کہ فوائد شیخ رحمہ اللہ نے خود لکھے ۔۔۔۔۔۔۔۔ جس دن شیخ رحمہ اللّٰہ کو اٹیک ہوا اس دن آپ نے ہمارے پاس لاہور آنا تھا شام کو مجھے فون کیا کہ مسند حمیدی پر فوائد آپ لکھ دینا ۔۔۔۔۔ میں نظر ثانی کر لوں گا ۔۔۔۔۔۔ لیکن آپ کی بیماری پھر وفات اس کام میں ایک عرصے تک تاخیر کا سبب بن گئے ۔۔۔۔۔۔۔ پھر بھی اس دوران کئی کتابیں منظر عام پر لائی گئی ہیں مثلاً : مسائل إبن أبي شيبة، جزء الحميري، مقالات چھٹی جلد، فتاویٰ علمیہ تیسری جلد، فضل الاسلام اسی طرح هدية المسلمين و شرح حديث جبريل مع مراجعة وغیرہ باقی جو تیار پڑی ہیں وہ مستزاد ۔۔۔۔ ماہنامہ إشاعة الحديث بھی کئی سال تک جاری رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
باقی بعض کتب کچھ ایسے مسائل بھی بن جاتے ہیں جو ناشر یا اس سے متعلقہ لوگ ہی جان سکتے ہیں ۔۔۔۔ باتیں کرنے والے نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
باتیں کرنے والے اس وقت کہاں تھے جب شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللّٰہ کا معاون صرف ندیم ظہیر تھا اور شیخ رحمہ اللّٰہ کی کوئی کتاب ایسی نہیں جس میں بتوفیق الٰہی ندیم ظہیر کی محنت شامل نہ ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب میری کیا مصروفیات ہیں کیا مجبوریاں ہیں وہ میرا ذاتی مسئلہ ہے کسی کو حق نہیں کہ وہ اس پر حرف گیری کرے ۔۔۔ لیکن میری طرف سے کبھی کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی بلکہ ہمیشہ حوصلہ افزائی ہی ہو گی۔ ان شاءاللہ تعالیٰ
والسلام علیکم
حافظ ندیم ظہیر عفا اللّٰہ عنہ
 
Top