• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسواک کرنا

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
مسواک کرنا:
ایک حدیث میں ہے کہ :
’’رسول اللہ ﷺ جب رات کی نیند سے بیدار ہوتے تو مسواک کے ساتھ منہ صاف کرتے ۔‘‘(بخاری ،مسلم)
ناک جھاڑنا:
نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے :
تم میں سے کوئی شخص جب نیند سے بیدار ہوتووہ تین مرتبہ ناک جھاڑے ،کیونکہ شیطان اس کے نتھنوں میں رات گذارتا ہے۔‘‘(بخاری ،مسلم)
دونوں ہاتھوں کو تین مرتبہ دھونا:
ارشاد نبوی ﷺ ہے :
’’تم میں سے کوئی شخص جب نیند سے بیدار ہوتو اس وقت تک اپنا ہاتھ برتن میں نہ ڈبوئے جب تک اسے تین مرتبہ دھو نہ لے۔‘‘(بخاری ،مسلم)
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
جزاک اللہ واحسن الجزاء۔بھائی بہت عمدہ باتوں کی طرف آپ نے توجہ دلائی ہے لیکن ایک بات کہ اگر آپ نے اوپر ہینڈنگ میں ’’مسواک کرنا ‘‘ کے بارے میں لکھا تو پھر صرف اسی موضوع پر ہی آگے گفتگو پوسٹ کرتے ۔اگر ہوسکے تو باقی عنوان کی علیحدہ علیحدہ ہینڈنگ بناکر آگے ان کی تفصیل بیان کردو۔
مطلب کہنے کا یہ تھا کہ جس عنوان سے پوسٹ کو شروع کیا جائے آگے صرف اسی کی تفصیل ہی بیان کرو۔
 

راجا

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 19، 2011
پیغامات
733
ری ایکشن اسکور
2,574
پوائنٹ
211
ویسے ایک بات ہے کہ یہ مسواک والی سنت پر سلفی حضرات سے زیادہ غیر سلفی حضرات عمل کرتے نظر آتے ہیں، ایسا کیوں؟ جبکہ یہ تو نہایت پسندیدہ عمل ہے۔
 
Top