ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
مشاہیر قراء کرام کا تذکرہ
شیخ القراء قاری محمدیحییٰ رسولنگری
اس سلسلہ کا ایک تفصیلی مضمون اسی سے قبل ماہنامہ رُشد قراء ات نمبر دوم میں صفحہ ۶۷۶ تا صفحہ ۷۵۵ پر شائع ہوچکا ہے جس میں تمام میادین علم کی علمی شخصیات کی علم تجوید و قراء ات کے ساتھ وابستگی کے حوالے سے ایک تحقیقی رپورٹ شائع کی گئی تھی۔ زیر نظر مضمون اگرچہ انتہائی مختصر ہے لیکن اس میں صرف متعدد علوم کے صرف معروف علماء کے علم قراء ات سے تعلق پربحث کی گئی ہے، نیز ان کے حالات زندگی سے بھی بالاختصار پردہ اُٹھایاگیا ہے۔
صاحب ِمضمون شیخ القراء قاری محمد یحییٰ رسولنگری﷾ نے یہ تحریر ادارۂ رُشد کی فرمائش پرقراء ات نمبر سوم کیلئے خاص طور پر ترتیب دی ہے۔ آپ کا تعلق ادارہ کلیۃ القرآن، جامعہ لاہور سے دو طرح قائم ہے۔ اولاً یوں کہ سرپرست ماہنامہ رُشد کے ساتھ مل کر کلیۃ القرآن کی بنیاد رکھنے اور اس کے فروغ کا باعث بننے والے جناب شیخ القراء قاری محمد ابراہیم میرمحمدی﷾ آپ کے خاص شاگرد ہیں۔ ثانیاً خود قاری صاحب﷾ آج کل کلیۃ القرآن، جامعہ لاہور کے اعزازی رئیس ہیں۔ بہرحال ہم قاری صاحب ممدوح کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے قیمتی مصروفیات سے ٹائم نکال کر یہ مضمون ہمیں ارسال فرمایا۔ (ادارہ)