• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مشرکین مکہ کس کی عبادت کرتے تھے؟

عامر

رکن
شمولیت
مئی 31، 2011
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
827
پوائنٹ
86
السلام علیکم،

مشرکین مکہ کس کی عبادت کرتے تھے؟

جیسا کہ مندرجہ ذیل آیات میں اسکا ذکر ہے:

دیکھو خالص عبادت خدا ہی کے لئے (زیبا ہے) اور جن لوگوں نے اس کے سوا اور دوست بنائے ہیں۔ (وہ کہتے ہیں کہ) ہم ان کو اس لئے پوجتے ہیں کہ ہم کو خدا کا مقرب بنادیں۔سورة الزمر-٣

اور یہ (لوگ) خدا کے سوا ایسی چیزوں کی پرستش کرتے ہیں جو نہ ان کا کچھ بگاڑ ہی سکتی ہیں اور نہ کچھ بھلا ہی کر سکتی ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ خدا کے پاس ہماری سفارش کرنے والے ہیں۔ سورة يونس-١٨

جزاک اللہ خیرا
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
وعلیکم السلام
سوال جس قدر مجھ پر واضح ہوا ہے، اس کا جواب دینے کی کوشش کر رہا ہوں کہ مشرکین در حقیقت اپنے آباواجداد میں سے نیک اور متقی حضرات کی عبادت کرتے تھے جو ان سے پہلے ہو گزرے تھے اور انہوں نے ان کے بت بنا کر ان متقین کی عبادت شروع کر دی تھی جیسا کہ ٍصحیح بخاری میں حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ لات دور جاہلیت میں حاجیوں کو ستو گھول کر پلایا کرتا تھا۔ (صحیح بخاری، کتاب التفسیر، باب افرایتم اللات والعزی)
 
Top