• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مشورہ دیجئے کیا یہ ٹھیک ہے؟؟؟؟

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔
امید ہے سب بھن بھائی خیریت سے ہونگے۔

میں اکثر اوقات کوئی کتاب خریدنے کا سوچتا ہوں تو پہلا مسئلہ ذہن میں یہ آتا ہے کہ کتاب کتنے کی ہوگی؟؟
دوسرا مسئلہ یہ آتا ہے جو کہ ذیادہ تر عربی کتب کے بارے میں ہوتا ہے کہ کس مکتبہ کی صحیح ہے کیا تخریج شدہ ہے یا نہیں؟؟؟

میں چاہتا ہوں فورم پر ایک ایسا سلسلہ شروع کیا جائے جس میں
1۔جو بھائی جو کتاب خریدے وہ بتائے کہ میں نے یہ کتاب اتنے کی خریدی۔۔۔
2۔کونسی کتاب بہتر ہے اور کس مکتبے کی اچھی ہےِِِ؟؟

کیا کہتے ہیں آپ؟؟؟؟؟؟
آراء سے ضرور آگاہ کریں جزاک اللہ خیر
 
محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء
میں وقتا فوقتا فرمائشی کتب کے زمرے کو دیکھتا رہتا ہوں۔
اس میں ہی اگر تبصرہ جات لکھ دیئے جائیں تو بھی بہتر ہے۔

اگر افادہ عام کے لئے آپ اپنے کمنٹس دینا چاہیں تو بھی بہت عمدہ خیال ہے۔ اللہ تعالی اس سوچ میں ترقی عطا فرمائے۔ آمین
 
محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء
میں وقتا فوقتا فرمائشی کتب کے زمرے کو دیکھتا رہتا ہوں۔
اس میں ہی اگر تبصرہ جات لکھ دیئے جائیں تو بھی بہتر ہے۔

اگر افادہ عام کے لئے آپ اپنے کمنٹس دینا چاہیں تو بھی بہت عمدہ خیال ہے۔ اللہ تعالی اس سوچ میں ترقی عطا فرمائے۔ آمین

کتب کی فہرست تو اکثر مل جاتی ہے مسئلہ قیمت کا آڑے آ جاتا ہے۔۔
آپ اس حوالے سے ضرور رہنمائی کیجئے گا۔۔

جزاک اللہ خیر
 
عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
ایک زمانہ ہوا کرتاتھا کہ کتب فروشی صرف دین فروغی کے لئے ہوا کرتی تھی لیکن اب ضمیر فروشی کے لئے ہوتی ہے جتنی بد نظمی کا شکار کتب مارکیٹ ہے شاید ہی کوئی مارکیٹ ہوکتب فروشی اب صرف پیشہ بن گیا ہے کتابیں چراکر چھاپ دی جاتی ہیں ۔اور ہر وہ کتاب چھاپی جاتی ہے جس سے آمدنی ہوچاہے وہ کسی بھی مکتبہ فکر کی ہو انیٹی اسلام ہی کیوں نہ ہو۔اور قیمتوں کا تو کیا پوچھئے اللہ کی پناہ جو جی میں آیا ریٹ ڈالدیا اور جھوٹے اس قدر بیرون کا ایڈریس ڈال کر کہا جاتا ہے کتاب ایمپورٹ کی ہوئی ہے۔
اور کتابوں کے شوقین حضرات کا حال بھی کچھ مختلف نہیں ہے بس اس فکر میں رہتے ہیں کم سےکم ریٹ میں یا بطور ہدیا مل جائے تو کیا کہنا بعض حضرات تو کتابوں کی چوری کو جائز قرار دیتے ہیں۔
کچھ حضرات ایسے بھی ہیں کہ بس انٹر نیٹ پر کتابیں ڈؤن لوڈ کرکے خوش ہوجاتے ہیں کہ بھائی مزا آگیا پیسے بچ گئے۔کتابوں کے علاوہ ہر چیز مہنگی سے مہنگی خریدیں گے مہنگا موبائل مہنگا کمپیوٹر مہنگے کپڑے ،مہنگا ڈرائنگ روم وغیرہ وغیرہ۔لیکن کتابوں کا نمبر آتا ہے تو سوچنا پڑتا ہے۔
بھائی جسمانی حفاطت کے لئے اچھے سے اچھا کھایا جاتا ہے پیسے کی کوئی فکر نہیں ہوتی اسی طرح سے کتابیں روحانی غذافراہم کرتی ہیں اس لیے اس بارے میں بھی کوئی ٹینشن نہیں ہونی چاہئے
 
محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
ان شاء اللہ العزیز
جب بھی کوئی ایسی فرمائشی کتاب آئی جس کی قیمت کے متعلق پوچھا گیا ہو تو
ضرور بھر ضرور کوشش کر کے قیمت بھی بتا دوں گا۔
اللہ تعالی سے دعائے خیر میں یاد رکھیئے گا۔
 
محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
عابد بھائی کیا کیجیے!

شیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ نے ایک دفعہ دورانِ تقریر کسی امام صاحب کی بات بتائی تھی کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ یہ کام صرف اللہ کے لئے ہے تو امام صاحب رحمہ اللہ نے فرمایا: کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے ایک لمحہ رُک جا اور اپنے دل سے پوچھ لے کہ یہ کام تو کس کے لئے کر رہا ہے؟ بس تجھے پتہ چل جائے گا کہ کون سا کام صرف اور صرف اللہ کے لئے کیا جا رہا ہے۔

الحمد للہ۔ اللہ تعالی نے اس بات کو سننے کے بعد عمل کی توفیق سے نوازا ہے۔

اگر ہر شخص خواہ وہ دکاندار ہو یا ملازم جب یہ بات سوچے گا تو مجھے امید ہے کہ معاشرتی برائیاں ایک ایک کر کے ختم ہوتی چلی جائیں گی۔ پھر نہ تو چوری ہو گی نہ وعدہ خلافی۔ نہ جھوٹ رہے گا اور نہ سینہ زوری۔ وغیرہ وغیرہ۔

بس یہی للہیت ہے۔ اس کا فہم حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالی توفیق عطا فرما دے۔ آمین
 
محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
السلام علیکم
ایک زمانہ ہوا کرتاتھا کہ کتب فروشی صرف دین فروغی کے لئے ہوا کرتی تھی لیکن اب ضمیر فروشی کے لئے ہوتی ہے جتنی بد نظمی کا شکار کتب مارکیٹ ہے شاید ہی کوئی مارکیٹ ہوکتب فروشی اب صرف پیشہ بن گیا ہے کتابیں چراکر چھاپ دی جاتی ہیں ۔اور ہر وہ کتاب چھاپی جاتی ہے جس سے آمدنی ہوچاہے وہ کسی بھی مکتبہ فکر کی ہو انیٹی اسلام ہی کیوں نہ ہو۔اور قیمتوں کا تو کیا پوچھئے اللہ کی پناہ جو جی میں آیا ریٹ ڈالدیا اور جھوٹے اس قدر بیرون کا ایڈریس ڈال کر کہا جاتا ہے کتاب ایمپورٹ کی ہوئی ہے۔
اور کتابوں کے شوقین حضرات کا حال بھی کچھ مختلف نہیں ہے بس اس فکر میں رہتے ہیں کم سےکم ریٹ میں یا بطور ہدیا مل جائے تو کیا کہنا بعض حضرات تو کتابوں کی چوری کو جائز قرار دیتے ہیں۔
کچھ حضرات ایسے بھی ہیں کہ بس انٹر نیٹ پر کتابیں ڈؤن لوڈ کرکے خوش ہوجاتے ہیں کہ بھائی مزا آگیا پیسے بچ گئے۔کتابوں کے علاوہ ہر چیز مہنگی سے مہنگی خریدیں گے مہنگا موبائل مہنگا کمپیوٹر مہنگے کپڑے ،مہنگا ڈرائنگ روم وغیرہ وغیرہ۔لیکن کتابوں کا نمبر آتا ہے تو سوچنا پڑتا ہے۔
بھائی جسمانی حفاطت کے لئے اچھے سے اچھا کھایا جاتا ہے پیسے کی کوئی فکر نہیں ہوتی اسی طرح سے کتابیں روحانی غذافراہم کرتی ہیں اس لیے اس بارے میں بھی کوئی ٹینشن نہیں ہونی چاہئے

جزاک اللہ بھائی آپ نے اپنے انتہائی قیمتی وقت میں سے کچھ ہمیں بھی دے دیا نوازش۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
کتب کی قیمتوں کے لئے مختلف مشہور مکتبہ جات کے کیٹلاگز کو اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔ مکتبہ اسلامیہ، دارالسلام وغیرہ کے کیٹلاگ میں قیمت بھی موجود ہوتی ہے۔ اگر کسی کتاب کی قیمت معلوم کرنی ہو تو اسے فورم پر پیش کیا جا سکتا ہے، ماشاءاللہ آصف مغل بھائی اس میں خوب تعاون کر سکتے ہیں۔ یا کوئی بھی صاحب اردوبازار فون کر کے بھی قیمت معلوم کر کے فورم پر پیش کر سکتے ہیں۔
 
ریحان احمد

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2011
پیغامات
266
ری ایکشن اسکور
708
پوائنٹ
120
السلام علیکم۔

یہ ایک اچھا مشورہ ہے ۔ البتہ کچھ مکتبوں کے کیٹالاگز میں کتب کی قیمت لکھی ہوتی ہے جیسا کہ میں نے نعمانی کتب خانہ کی قیمتوں کی لسٹ انٹرنیٹ سے ڈاونلوڈ کی تھی۔ اور اسلامی کتب خانہ کی لسٹ بھی میرے پاس موجود ہے۔

جو کتابیں تو نئی نئی ترجمہ ہونا شروع ہوئی ہیں جیسا کہ الاصابہ وغیرہ، ان کا مقصد میرے خیال میں پیسے کمانے کے علاوہ کوئی مقصد نہیں کیونکہ ان پر تحقیق کا کوئی سلسلہ نہیں ہے۔

اللہ تعالٰی کتب چننے میں بھی ہماری راہنمائی فرمائے۔ آمین
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم ،
بہت ہی عمدہ تجویز ہے۔۔۔اور یہ سلسلہ جاری کر دیا جائے تو اور بھی بہتر ہے۔
میں شاکر بھائی سے متفق ہوں کہ کیٹلاگز کے ذریعے قیمت معلوم کرنا آسان ہے۔
اس بارے میں ایک بات اور بھی کہنا چاہوں گی،کتاب بہترین تحفہ ہے ،عید یا دیگر مواقع پر ایک دوسرے کو مفید کتب ہی دیں۔اللہ نے چاہا تو ان کی بھی اصلاح
ہو گی اور آپ کو بھی اجر ہو گا۔ان شاء اللہ العظیم۔
 
Top