آزاد
مشہور رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 363
- ری ایکشن اسکور
- 920
- پوائنٹ
- 125
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
[وَاسْتَعِينُواْ بِالصَّبْرِ وَالصَّلاَةِ]صبر اور نماز سے (یعنی ان کے ذریعے) مدد مانگو۔[ وَإِنَّهَا لَكَبِيرَةٌ إِلاَّ عَلَى الْخَاشِعِينَ [البقرة : 45]]اور بے شک نماز ایک سخت مشکل کام ہےمگر ان فرمانبردار بندوں کےلیے مشکل نہیں جو خشوع کرتے ہیں، جو دبے ہوئے ہیں، جو فرمانبرداری کرتے ہیں۔

مشکلات کا حل کیا؟:
میرا تجربہ:
اور یہ میرے تجربے کی بات ہے کہ جب بھی میرے پاس کوئی مشکل لے کر آتا ہے تو میں ہمیشہ اس کو قرآن کے حکم کے مطابق بتاتی ہوں کہ دیکھو اللہ کے حضور جھکو، نفل پڑھو، دعا کرو،صبر کرو، ذرا انتظار کرو،حالات بدلیں گے۔ لیکن لوگ اس کو بہت ہلکی سی چیزلیتے ہیں۔ اس کے برعکس اگر کوئی من گھڑت طریقہ بتایا جائے کہ اتناچلہ کاٹ لو یا اس طرح کوئی کام کرلو تو اس پر راضی ہوجاتے ہیں کہ اب ٹھیک ہے۔ ہزاروں لاکھوں دفعہ ایک چیز پڑھنے کےلیے راضی ہیں، دو نفل پڑھنے کےلیے تیار نہیں۔پیارے پیغمبرﷺ کی عادت مبارکہ:
نبیﷺ کا طریقہ کیا تھا کہ جب کوئی مشکل پیش آتی تو فوراً نماز کی طرف رجوع کرتے۔آپ ہی کی سنت میں ہم سب کےلیے بھی یہی طریقہ ہے۔[الَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُم مُّلاَقُوا رَبِّهِمْ وَأَنَّهُمْ إِلَيْهِ رَاجِعُونَ (46)]نماز ایک مشکل کام ہے لیکن ان فرمانبردار بندوں کےلیے مشکل نہیں جو سمجھتے ہیں کہ آخر کار انہیں اپنے رب سے ملنا ہے۔ اور اسی کی طرف پلٹ کر جانا ہے۔
آڈیو لنک