Dua
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 30، 2013
- پیغامات
- 2,579
- ری ایکشن اسکور
- 4,440
- پوائنٹ
- 463
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
دنیا کی تمام لغات میں اردو زبان کا ایک الگ ہی مقام ہے،یہ اس لیے بھی پسندیدہ ہے کہ اردو زبان کے بیشتر الفاظ "لغہ عربی" سے لئے گئے ہیں۔ہر زبان کی طرح اردو میں بھی ایسے بے شمار الفاظ موجود ہیں ،جو اپنے اندر وسیع معانی سمیٹے ہوئے ہیں۔اپنے اسلوب اور روزمرہ کی گفتگو و شنید میں شائستگی اور خوبصورتی کے لیے ان الفاظ کے استعمال سے قبل ان سے واقفیت ہونا ضروری ہے۔اس مقصد کے لیے بہت عرصے سے مشکل اور مبہم الفاظ کے معنی کے لیے "دھاگہ" کی صورت میں ایک لڑی کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔جس میں اردو زبان میں استعمال کیئے جانے والے مشکل الفاظ کے معانی بیان کیئے جائیں۔اس سلسلے میں اہل فن سے تعاون کی گزارش ہے۔
یوسف ثانی بھائی و دیگر مہارت رکھنے والے اس سلسلے میں راہنمائی کرتے رہیں۔
چونکہ یہ الفاظ بھی دین اسلام کے احکامات اور نشر واشاعت کے لیے معاون ثابت ہوتے ہیں تو اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالی اس کوشش کو ہماری نیکیوں میں شمار کر دے۔آمین