یہ کلام میں نے اس وقت لکھا تھا جب میں بے روزگار تھا جوب لیس تھا اور بہت پریشان تھا اس کلام کے کچھ عرصے بعد ہی میری ساری مشکلیں اللہ نے حل کردیں میں اس کلام کو اللہ کے نام کرتا ہوں۔
مشکل گھڑی
میرے مولا یہ کیا مشکل گھڑی ہے
مصیبت ہے کہ منہ کھولے کھڑی ہے
تجھی سے التجا ہے تجھ سے امید
زمانے میں کسے کس کی پڑی ہے
اسے دیکھوں کہ اگلی کو سنبھالوں
پریشانی کی گویا اک لڑی ہے
تو ہی مولا ئے کل ہر دو جہاں ہے
تجھ ہی سے ہر کلی دل کی ہری ہے
کبھی میں مبتلائے فکرِ روزی
کبھی یہ جان جوکھوں میں پڑی ہے
نہ ہو منصور اس غم سے پریشاں
یہ تیری آزمائش کی گھڑی ہے
مشکل گھڑی
میرے مولا یہ کیا مشکل گھڑی ہے
مصیبت ہے کہ منہ کھولے کھڑی ہے
تجھی سے التجا ہے تجھ سے امید
زمانے میں کسے کس کی پڑی ہے
اسے دیکھوں کہ اگلی کو سنبھالوں
پریشانی کی گویا اک لڑی ہے
تو ہی مولا ئے کل ہر دو جہاں ہے
تجھ ہی سے ہر کلی دل کی ہری ہے
کبھی میں مبتلائے فکرِ روزی
کبھی یہ جان جوکھوں میں پڑی ہے
نہ ہو منصور اس غم سے پریشاں
یہ تیری آزمائش کی گھڑی ہے