• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مصری سیاحت کے لیے ایک ہوٹل اسلامی بھی

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
کنعان بھائی،
بخاری سید بھائی کی بات بالکل درست ہے۔ اور اس کے اظہار میں کوئی خرابی نہیں۔ کیونکہ یہ خرابی واقعی موجود ہے۔ اور جو بھی یورپ یا دیگر ایشیائی ریاستوں کا سفر کر چکے ہیں، وہ اس سے بخوبی واقف ہیں۔ ایک خرابی موجود ہے تو اس کو پوائنٹ آؤٹ کرنا چاہئے۔

رہی اصل خبر، تو واقعتاً یہ اچھا اقدام ہے اور ان شاءاللہ اگر اس مصری نوجوان کی نیت میں اخلاص ہے تو یہ اس کے لئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا۔ میں نے جاپان کے شہر کیوٹو میں ایک چھوٹا ریسٹورنٹ دیکھا تھا جسے ایک مسلم ترکی نوجوان اور اس کی مسلم یورپین بیوی چلا رہے تھے۔ وہ اس چھوٹے شہر میں حلال کھانے کا غالباً واحد ریسٹورنٹ ہے۔ اور وہ بھی شراب سرو نہیں کرتے۔ اس کے باوجود حیرت ہوئی کہ وہاں جاپانیوں کی کثیر تعداد ڈنر کرنے موجود تھی۔ حالانکہ ان کا نوالہ شراب کے بغیر حلق سے نہیں اترتا۔ بس بات یہ ہے کہ رزق جس کا جتنا اللہ نے مقدر کر دیا، وہ ملتا ہی ہے، یقینِ کامل اصل شے ہے۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

شاکر بھائی، حلال ریسٹورنٹس پر غیر مسلم کا کھانا کھانا کمال نہیں کیونکہ ان کو کھانے سے غرض ھے حلال سے نہیں۔ جاپان میں مسلمان نے ریستورنٹ وہاں پر موجود مسلمانوں کے لئے بنایا ہو گا مگر مسلم کھانے ذائقہ کی وجہ سے وہاں غیر مسلم بھی پسند کرتے ہیں۔

مسلمان جہاں بھی ہو گا کھانے کے حوالہ سے وہ حلال ہی بنائے گا، مگر پینے کے حوالہ سے نظریہ الگ الگ ھے۔ ایک وہ جو کھانے کے ساتھ پینے کا کاروبار نہیں کرتے اور ایک وہ جو کھانے کے ساتھ پینے کا کاروبار بھی کرتے ہیں۔

انگلینڈ میں پاکستانیوں کے ریستونٹس صرف کھانے والے بھی ہیں اور کھانے کے ساتھ پینے والے بھی، کسی بھی آف لائسنس والے آنر کو پوچھیں کہ شراب کا کام کیوں ساتھ کرتے ہو تو وہ یہی کہتے ہیں کہ اس کے بغیر خرچے پورے نہیں ہوتے، اور جو صرف کھانے ہی بیچتے ہیں وہ کہتے ہیں ہم اتنے میں ہی خوش ہیں۔

لیکن جو پاکستانیوں کے سٹورز ہیں وہاں ایسا نہیں وہ شراب لازمی سیل کرتے ہیں اور اس کے ساتھ اور بھی ممنوعہ اشیاء۔

سعودی عرب میں اسلامی بینک ہیں اور بینک اسلامی ہو یا جو بھی سود کے بغیر نہیں چلتا۔ مگر الامارات میں "دبئی اسلامی بینک" واحد بینک ھے جہاں سود نہیں۔ جس شیخ کا یہ بینک ھے اسے وہاں لوگ بہت دعائیں دیتے ہیں، یہ بینک قرض دیتا ھے مگر جو اصل ھے وہی لیتا ھے مگر شرط یہ ھے کہ اکاؤنٹ دو سال پرانا ہونا چاہئے ایسا نہیں کہ نیا اکاؤنٹ ہو گا تو سود لے گا، نہیں یہ قرض دیتا ہی تب ھے جس کا اکاؤنٹ دو سال پرانا ہو۔

انگلینڈ میں بہت سے سٹور ایسے ہیں جو قسطوں کا سامان بیچتے ہیں مگر اصل قیمت ہی ادا کرنی پڑتی ھے سود نہیں لیتے۔ مثال کے طور پر آپ نے لیٹ ٹاپ دیکھا اس کی قیمت 500£ ھے آپ سیلز مین کو پوچھیں کہ آپ اکٹھی رقم نہیں ادا کر سکتے تو وہ 5 منٹ میں ایک کنٹریکٹ بنائے گا جس میں لکھا ہو گا کہ اس کا اصل 500£ ایک سال میں ادا کرنا ھے، اس پر کم از کم خریداری 300£ کی ہونی چاہئے چاہے اگر ایک چیز کی قیمت اتنی نہ بنے تو مزید اور چیزیں بھی ساتھ ملا سکتے ہیں۔ یہ بھی تو ہیں سود کے بغیر لوگوں کے بجٹ کے مطابق ان کے لئے آسانی رکھی ہوئی ھے۔ الیکٹرونیکس آئٹم میں مدت 1 سال، فرنیجر میں 3 سے 5 سال تک اصل قیمت لوٹانی ھے۔ کار میں بھی کچھ کمپنیاں ایسی ہیں جن کی آفر 2 سے 3 یا 5 سال تک قیمت خرید ہی اصل قیمت میں ادا کرنی ھے اس مدت تک۔ خیال رہے اس میں ثواب کے کام کا ذکر نہیں بلکہ یہ کاروبار کا ایک طریقہ ھے جو کاروبار اور پبلک دونوں کے فائدہ کے لئے ھے۔

والسلام
 
Top