جی مرشد جی
رکن
- شمولیت
- ستمبر 21، 2017
- پیغامات
- 548
- ری ایکشن اسکور
- 14
- پوائنٹ
- 61
معاشرہ میں خرابیوں کے اسباب
انسان شر اور خیر کا مجموعہ ہے۔ شر سے بچنے اور خیر کو اپنانے کا اسے حکم ہے۔ انسان جب خیر پر ہوتا ہے تو مخلوقات میں الیٰ مقام پر فائز ہو جاتا ہے اور جب بگڑتا ہے تو جانوروں سے بھی بدتر ہو جاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے خیر پر اجر رکھا اور برائی پر سزا۔ اللہ تعالیٰ نے خیر کے کاموں میں ایک دوسرے کا معاون بننے کی تلقین کی اور برائی کی معاونت سے منع فرمایا۔
معاشرہ میں برائی کی وجوہات
معاشرہ میں برائی کی جڑ غیبت، کن سوئیاں لینا، ادھر کی ادھر اور ادھر کی ادھر بتانا، ایک دوسرے کو برے القاب سے پکارنا، دوسروں کو اپنے سے کمتر سمجھنا، متکبر ہونا وغیرہ۔
برائی کی جڑ
تمام برائیوں کی جڑ حقیقتاً تکبر ہے۔ جو بھی برائی جنم لیتی ہے اس کے پیچھے تکبر مخفی طور پر کارفرما ہوتا ہے۔
تدارک
اللہ تعالیٰ نے اس کے تدارک کے لئے کچھ احکامات دیئے۔
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آَمَنُوا لَا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِنْ قَوْمٍ عَسَى أَنْ يَكُونُوا خَيْرًا مِنْهُمْ وَلَا نِسَاءٌ مِنْ نِسَاءٍ عَسَى أَنْ يَكُنَّ خَيْرًا مِنْهُنَّ وَلَا تَلْمِزُوا أَنْفُسَكُمْ وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوقُ بَعْدَ الْإِيمَانِ وَمَنْ لَمْ يَتُبْ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ (11) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آَمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ رَحِيمٌ (12)۔ سورۃ الحجراتانسان شر اور خیر کا مجموعہ ہے۔ شر سے بچنے اور خیر کو اپنانے کا اسے حکم ہے۔ انسان جب خیر پر ہوتا ہے تو مخلوقات میں الیٰ مقام پر فائز ہو جاتا ہے اور جب بگڑتا ہے تو جانوروں سے بھی بدتر ہو جاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے خیر پر اجر رکھا اور برائی پر سزا۔ اللہ تعالیٰ نے خیر کے کاموں میں ایک دوسرے کا معاون بننے کی تلقین کی اور برائی کی معاونت سے منع فرمایا۔
معاشرہ میں برائی کی وجوہات
معاشرہ میں برائی کی جڑ غیبت، کن سوئیاں لینا، ادھر کی ادھر اور ادھر کی ادھر بتانا، ایک دوسرے کو برے القاب سے پکارنا، دوسروں کو اپنے سے کمتر سمجھنا، متکبر ہونا وغیرہ۔
برائی کی جڑ
تمام برائیوں کی جڑ حقیقتاً تکبر ہے۔ جو بھی برائی جنم لیتی ہے اس کے پیچھے تکبر مخفی طور پر کارفرما ہوتا ہے۔
تدارک
اللہ تعالیٰ نے اس کے تدارک کے لئے کچھ احکامات دیئے۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ایک دوسرے کا مذاق نہ اڑاؤ، ایک دوسرے کو عیب نہ لگاؤ،ایک دوسرے کے برے نام نہ رکھو، بدگمانی نہ کرو، کسی کی ٹوہ میں نہ لگو، کسی کی غیبت نہ کرو۔
اگر دیکھا جائے تو ہمارے معاشرہ میں یہ تمام برائیاں موجود ہیں۔ جب ایسا ہے تو فساد کیسے ختم ہو، ہمارے دل آپس میں کیسے جڑیں، ہماری پریشانیاں کیسے ختم ہوں، آپس کے لڑائی جھگڑے کیسے ختم ہوں۔ معاشرہ میں جب ہر کوئی چودھری بننے کے چکر میں ہو تو بھائی چارہ اور یکجہتی کیسے آئے۔